DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: People will celebrate Pakistan Day on 14th yesterday with enthusiasm

عوام کل 14کویوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اگست2023)
آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی عوام کل 14کویوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منائے گئی۔عوام علاقہ اس خوشی کے موقع پر اپنے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہیں کر ئے گے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی تھام میں رکھ کر پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کے قیام کے لیے لاکھوں جانیں قر با ن ہوہیں، بے شمار ماوں نے اپنے بچے اس ملک پر قر با ن کیے ہیں،لاکھوں خواتین بیواہ ہوئی ہیں بے شماربہنوں نے اپنے بھائیوں کو اس وطن پر قربا ن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پیار ا ملک ہر لحاظ سے خوبصورت ہے پہاڑوں، جنگلات، بڑھے بڑھے پہاڑوں اور ریگستان پر مشتمل ہے حکومت کو چاہے کہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ، پنجاڑ اور بیور کو ٹورزم قرار دیا جائے تاکہ ہمارے علاقے میں بھی ترقی ہو۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 13 August 2023)
Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi said in a statement that the people of Dera Mushtaq Shah will celebrate Pakistan Day on the 14th with enthusiasm. The people of the area will offer special prayers for the security of their country on this happy occasion. Well-known social personality Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi of Dera Mushtaq Shah Bazar expressed this in his statement.

ملک کے تمام آئینی اداروں کو مل جل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

All the constitutional institutions of the country should jointly play their role in the development of Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اگست2023)
ملک کے تمام آئینی اداروں کو مل جل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ملک میں جو بے یقینی کی فضا قائم ہے اسے ختم کرنے میں اسٹیبلشمنٹ عدلیہ اور سیاستدانوں کو اپنا کردار نبھانا ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی ممتاز علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سابقہ امپورٹڈ حکومت کی ایماء پر بے گناہ جیلوں میں قید ہیں انہیں عام معافی دے کر رہا کیا جائے اور میری پاکستانی قوم سے بھی التجا ہے کہ ملک کی خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں جو بھی اس ملک کی بدنامی کا باعث بنے اسے بے نقاب کیا جائے جلد سے جلد عام انتخابات ہی اس ملک کی معاشی اور مجموعی ترقی کے ضامن ہیں۔

” یوم آزادی” پروگرام اور پرچم کشائی کی تقریب کہوٹہ لاء کالج میں منعقد ہوگی

“Independence Day” program and flag hoisting ceremony will be held at Kahuta Law College

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،13اگست2023) کہوٹہ لاء کالج کے چیف ایگزیکٹو ممتاز قانون دان صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت کہوٹہ لاء کالج کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔ 14 اگست ” یوم آزادی” پروگرام اور پرچم کشائی کی تقریب کہوٹہ لاء کالج میں منعقد ہوگی۔پروگرام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔تقریب کی صدارت جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کرینگے جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی محترم ڈاکٹر ضیا الحق صاحب اور راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی اشن کے صدر محترم تنویر اقبال خان ہونگے۔ کہوٹہ لاء کالج کے آڈیٹوریم میں کالج کے قانون کے سٹوڈنٹس قیام پاکستان کے حوالے سے تقاریر بھی کرینگے۔ جبکہ کہوٹہ لاء کالج کے چیئرمین مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین بگھار شریف خصوصی دعا فرمائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button