DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Madrassa Teacher Who Assaulted 7-Year-Old Student in Chak Sathwani Apprehended”

چک ستھوانی ;مدرسے میں 7سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،اگست,2023)—کلرسیداں پولیس کی کارروائی،مدرسے میں 7سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار،گاؤں چک ستھوانی کے شفقت حسین نے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کو درخواست دی کہ میرے بیٹے پر مدرسے میں معلم نے شدید تشدد کیا جس سے میرے بیٹے کی آنکھ ضائع ہو گئی،کلرسیداں پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے معلم محمد علی کو گرفتار کر لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 11, August 2023) – Kallar Syedan police action, the teacher who tortured a 7-year-old child in a madrasa was arrested, Shafqat Hussain of Chak Sathwani village applied to the Kallar Syedan police station that, The teacher severely tortured my son in the madrasa, due to which my son lost his eye, after the medical report, the Kallar Syedan police registered a case and arrested the teacher Muhammad Ali.

آْئیسکو نے جنوبی ایشیا کی پہلی جدید ترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ اے ایم آئی / ایم اینڈ ٹی لیبارٹری کی بنیاد رکھ کر اس پر کام شروع کر دیا

IESCO started work on this by establishing South Asia’s first state-of-the-art AMI/M&T laboratory

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،اگست,2023)—چیئرمین آئیسکو انجینیئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ آْئیسکو نے جنوبی ایشیا کی پہلی جدید ترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ اے ایم آئی / ایم اینڈ ٹی لیبارٹری کی بنیاد رکھ کر اس پر کام شروع کر دیا جو بجلی چوری اور لائن لاسز ختم کرنے میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گی۔ اس سے قبل یاد چھ ماہ پہلے آئیسکو دنیا کے جدید ترین اور فول پروف میٹرنگ سسٹم کا منصوبہ شروع کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی تھی جس پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے اور وہ منصوبہ بھی انشااللہ مقررہ میعاد سے تین ماہ پہلے مکمل ہوگا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جلد فائدہ اٹھانے کے لئے اس لیبارٹری کی مدت تکمیل چھ ماہ تھی لیکن آئیسکو ٹیم کو پانچ ماہ میں مکمل کرنے کو کہہ۔دیا ہے پنجاب فارینزک لیب کی طرح یہ لیبارٹری نہ صرف پاکستان بھر کی کمپنیوں بلکہ دنیا کے جدید ترین اے ایم آئی میٹرز سمیت ہر قسم کے میٹرز کی ٹیسٹنگ،سٹینڈرڈ ائزیشن اور مرمت کی سہولت فراہم کرے گی۔ آئیسکو کے لائن سٹاف، افسران بالخصوص اے ایم۔آئی ٹیم، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز اس قابل فخر منصوبے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سخت موسموں، ناکافی سہولیات اور کم تنخواہوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے والے فرنٹ لائن لائن سٹاف سے لے کر دفتری سٹاف اور افسران تک کے تمام عہدیداروں کو یقین ہونا چاہیئے کہ آئیسکو کی بہتری اور ترقی اور صارفین کو دنیا کی جدید طرز پر تمام سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور کوشش جاری ہے لیکن اس کے ساتھ شفافیت اور خوداحتسابی کو یقینی بناتے ہوئے کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

بنک چوک،موہڑہ وینس،چمبہ سمیت تمام ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع

The supply of needle gas has started in all adjacent communities including Bank Chowk, Mohra Vaince and Chamba

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،اگست,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر گزشتہ روز بنک چوک،موہڑہ وینس،چمبہ سمیت تمام ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں سابق نائب ناظم شاہد اکبر گجر،سید عامر حسین شاہ،سابق کونسلر نائید،راجہ اظہر اقبال،ماسٹر راجہ محمد شبیر،چوہدری طارق، چوہدری شوکت علی،ماسٹر گلفراز،صوبیدار ظہیر،صوبیدار غلام ربانی،صوفی مظہر حسین،جنید ربانی اور دیگر نے شرکت کی۔

قرۃ العین نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1042نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی

Qurrat ul Ain secured a prominent position by securing 1042 marks out of 1100 in the annual matriculation examinations

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،اگست,2023)—کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل محمد شمیم کی ہونہار دختر قرۃ العین نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1042نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔اس نے اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کیا ہے۔

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر چالان

Challan on dengue larvae found at dump yard

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،اگست,2023)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کلر گوجرخان روڈ پر واقع راجہ اسحاق عشرت ہانڈی ریسٹورنٹ جبکہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر دوبیرن روڈ پر واقع راشد خان کباڑ خانہ اور چوآ خالصہ میں محمد خان کباڑ خانہ کیخلاف الگ الگ استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیئے جبکہ محمد عابد ریفریشمنٹ دوبیرن کلاں میں ناقص صفائی پر چالان مرتب کر کے اے سی عدالت ارسال کر دیا ہے۔

ٹھیکیدار محمد اسلم کی تقریب قل

Dua e Qul observed for late Thekadar Mohammad Aslam

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،اگست,2023)—معروف سیاسی رہنما سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی ٹھیکیدار محمد اسلم کی تقریب قل کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان،سید حامد علی شاہ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عابد زاہدی،جنید بھٹی،عامر قریشی،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button