DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Tragic Incident: 22-Year-Old Youth Drowns While Swimming in Tangi Dam”

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی ڈیم میں نہاتے ہوئے 22سالہ نوجوان ڈوب کرہلا ک ہو گیا۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09اگست2023) — تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی ڈیم میں نہاتے ہوئے 22سالہ نوجوان ڈوب کرہلا ک ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے لڑکے کی نعش کو باہر نکال کر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل منتقل کیا۔ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت راجہ مظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان کا تعلق کشمیر سے بتایا جارہا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, August 9, 2023) — A 22-year-old youth tragically drowned while swimming in the waters of Tangi Dam. As soon as news of the incident was received, the Kahuta police and the Rescue 1122 team rushed to the scene. The Rescue 1122 team retrieved the young man’s body from the water and transferred it to the District Headquarters Hospital. The drowned youth has been identified as Raja Mazhar. He is reported to be originally from Kashmir.

ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کہوٹہ میں کوٹہ سسٹم ختم 900 نشستیں مختص جبکہ جلد بی ایس مضامین کا اجراء کرنے کی کوشش ہے

In Dr. Abdul Qadir Khan Institute of Technology, Kahuta, the quota system has been abolished

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اگست2023)
پرنسپل ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کہوٹہ چنگیز حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کہوٹہ میں کوٹہ سسٹم ختم 900 نشستیں مختص جبکہ جلد بی ایس مضامین کا اجراء کرنے کی کوشش ہے،آغا سید مشتاق نقوی کی تعلیمی خدمات کروڑوں روپے مالیت بلڈنگ تعلیمی میدان میں وقف تفصیلات کے مطابق پرنسپل ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کہوٹہ چنگیز حسین نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ تھری کالجز میں ایک کالج KIT جہاں تکینکی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی،آئی سی ایس و دیگر مضامین پڑھائے جا رہے ہیں ایک معیاری کالج بہترین سٹاف موجود ہے کہوٹہ کے عوام کا شکوہ تھا کہ کوٹہ کم ہونے کے باعث بہت بچے محروم رہ جاتے ہیں جس کے لیے جدوجہد کی اور کوٹہ سسٹم ختم کر کے 900 سیٹیں مختص کی اور میرٹ بھی 50 فیصد تک کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ تعلیمی زیور سے آراستہ ہوں داخلے جاری ہیں جبکہ جلد بی ایس اکنامکس، فنانس، اکاونٹس، منجیمنٹ میں کروانے کا عمل جاری ہے پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے جلد اسکا اجراء کریں گے اسوقع پر آغا سید مشتاق نقوی جنہوں نے کروڑوں روپے مالیت کی بلڈنگ وقف کی جو کہ اب KIT بزنس طیبہ مشتاق کیمپس سے عوام کو ریلیف پہنچایا بہت سے لوگوں کو مفت تعلیم اور انتہائی کم فیس پر داخلہ دیا گیا اس موقع پر پرنسپل کالج نے علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کے تعاون اور انکی خدمات کو سراہا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button