DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Press Conference Held on the Surge of Affected Ban Barootian Residents”

متاثرین بن بڑوٹیاں کی پر ہجوم پریس کانفرنس

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) — متاثرین بن بڑوٹیاں کی پر ہجوم پریس کانفرنس۔تقریباًدرجن بھر متاثرین تالاب و محکمہ مال چودھری زبیر گجر، راجہ عبدالرشید،چودھری خالدپرویز، محمد رفیق، طفیل ولد محمد رفیق،محمد عمران،قدیر،ظفیر،محمد عامر،ارشد محومد،جاوید اقبال،اورنگذیب،شاہد حسین اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ محکمہ مال ظلمو زیادتی کر رہا ہے۔ ایک ایسے شخص کی درخواست پر واگزاری کروائی جا رہی ہے جو دس پندرہ سال پہلے اسی تالاب کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔جسے سابق چیئر مین راجہ خالد مرحوم اور دیگر معززین نے ناکام بنایا اور تالاب کا بیشتر رقبہ قبرستان کے لئے وقف کیا۔اس ے بعد کئی سال گزر گئے کسی نے اس رقبہ کو نہ چھیڑا۔محکمہ مال او ر انتظامیہ کو چاہیے کہ انصاف کے تقاضے پورے کریں۔کسی بھی تالاب کا رقبہ تالاب کے چاروں اطراف ہوتا ہے۔جبکہ محکمہ مال کے اہلکاران نے با اثر شخصیات کے رقبوں کو باہر نکال دیا ہے۔ہمین شبہ ہے کہ ہمارے رقبہ جات تالاب کی نشیبی سائیڈ پر آتے ہین جبکہ اصل رقبہ جات بالائی طرف چھوڑے جاتے تھے جن سے پانی ان تالابوں میں آتا تھا۔ اگر 1962کے بندو بست کے مطابق ریکارڈ نکلوا کر چھا بین کی جائے تو یہ رقبہ جن پر مکانات بنے ہوئے ہیں وہ تالاب کا حصہ ثابت نہیں ہوں گے۔ ہم پر ظلم و ستم یہ ہے کہ جن لوگوں نے خود رقبے فروخت کئے یا ان کے عزیز و اقارب نے رقبے فروخت کئے وہی لوگ ان رقبہ جات کو واگزار کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔انصاف کے تقاضے یہ ہیں کہ سب سے پہلے قبضہ کرنے والوں کا تعین کیا جائے۔جن لوگوں نے قبضے کئے اور رقبے فروخت کئے وہ آرام سے بیٹھے ہیں جن میں سے راجہ رحمت نے راجہ عبدالرشید کو پلاٹ فروخت کیا اور تین بار رقم وصول کی جس کے گواہ بھی موجود ہیں۔راجہ شفیق،داؤد احمد بھٹی،افتخار بھٹی اور چودھری رخسار ایوب گواہ ہیں جن کی موجود گی میں سودا طے ہوا۔راجہ عبدالرشید نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ با وضو ہو کر راجہ رحمت مسجد میں کھڑے ہو کر قرآن پاک ہاتھ میں لے کر حلف دے کہ میں نے یہ رقبہ نہیں بیچا اور پھر بلیک میل کر کے دو بار مزید پیسے وصول نہیں کئے تو میں اسی وقت رقبہ خالی کردوں گا۔میں حلف دینے کیلئے تیار ہوں۔چودھری زبیر گجرنے کہا کہ راجہ کاشف فیروز نے بھی واگزاری کی درخواست دے رکھی ہے جبکہ اس کے بھائی کی بیان حلفی موجود ہے جس نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے میں ایک پلاٹ فروخت کر رکھا ہے جس کے گواہان میں راجہ کاشف فیروز نے بطور گواہ دستخط کر رکھے ہیں۔کاشف فیروز کا کہنا ہے کہ مجھے حصہ نہیں ملا مجھے حصہ دو۔ یہ لوگ رقبہ مفید عام کیلئے واگزار نہیں کروانا چاہتے بلکہ ان کا مقصد اس رقبہ کو دوبارہ بیچنا ہے جو ان کا سابقہ ریکارڈ بھی بتاتا ہے۔ہمیں انصاف دیا جائے۔ ہم مہاجرین 1965اور 1971ہیں۔ہمیں بھی آزاد کشمیر حکومت حقوق مالکانہ دے جس طرح دیگر مہاجرین کو دئیے گئے۔ ریاست ماں ہوتی ہے اور ماں اپنے بچوں کو بے گھر نہیں کرتی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف جسٹس آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور کمشنر سے اپیل ہے کہ وہ خود اس جگہ کا معائنہ کریں اور موقع دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا ان غریبوں کو بے دخل کیا جائے جنھوں نے اپنی خون پسینے کی کمائی سے رقبے خریدا اور محکمہ مال نے بھی ان سے نذرانہ لے کر بیان حلفیاں لکھ کر دیں۔متاثرین کا بڑا مطالبہ یہ ہے کہ اگر مسمارگی نا گزیر ہے تو متاثرین کی آباد کاری کیلئے کالونی ایوارڈ کی جائے۔اس کے بعد بن بڑوٹیاں کا کل رقبہ واگزار کروایا جائے۔مفید عام کو شاملات بنانے والوں،مفید عامہ کو بیچنے والوں کے خلاف بھی کاررائی کی جائے جو عین انصاف ہو گا۔اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا اور ہمیں حقوق مالکانہ نہ دئیے گئے تو ہم ہر ممکن اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوں گے جس سے علاقہ کا امن بھی تباہ ہو سکتا ہے۔ ہم مجبور و بے کس لوگ ہیں مرے مارے بغیر رقبہ خالی نہیں کریں گے۔مقتدر ادارے نوٹس لیں اور اس پار کے مسلمانوں کو اچھا پیغام دیں کہ مہاجرین کے ساتھ حکومت کیا سلوک کر رہی ہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 09, August, 2023) —A press conference was held today by a group of nearly twenty affected residents of Ban Barootian. The residents expressed their grievances regarding the unjust actions of the local revenue department. The affected individuals, including prominent figures such as Chaudhry Zubair Gujjar, Raja Abdul Rashid, Chaudhry Khalid Parvez, Muhammad Rafiq, Tufail son of Muhammad Rafiq, Muhammad Imran, Qadeer, Zafir, Muhammad Amir, Arshad Mahmood, Javed Iqbal, Orangzaib, Shahid Hussain, and others, highlighted their concerns during the press conference.

The main issue revolves around a piece of land near a lake, which has been subject to a long-standing dispute. The affected individuals claim that the revenue department has been unjustly trying to seize this land based on the request of a person who attempted to claim the land fifteen years ago. Former Chairman Raja Khalid, along with other respected figures, had successfully defended the land from being taken over, preserving a significant part of it as a cemetery.

Years later, the revenue department has attempted to reclaim the land surrounding the lake, which the affected residents argue was not part of the original disputed area. They allege that the revenue officials have disregarded the boundaries set by influential figures, resulting in an infringement upon their rightful property. The affected individuals believe that the revenue officials have manipulated the situation to favor certain influential individuals.

During the press conference, Raja Abdul Rashid issued a challenge, offering to take an oath on the Quran to prove his innocence regarding the land dispute. He asserted that if he is proven guilty of selling the land, he would vacate it immediately. Chaudhry Zubair Gujjar added that Raja Kashif Feroz, another person involved in the dispute, has also filed a request for the land’s return and that a document signed by witnesses verifies the transfer of the land.

The affected residents are demanding justice and a fair resolution to the issue. They emphasize that those who initially claimed the land and then sold it should be held accountable, rather than those who purchased the land in good faith. They argue that justice demands that the rightful owners, who have a valid record dating back to 1962, be recognized and their claims be respected.

The affected residents also called for empathy from authorities, highlighting their status as migrants from the 1965 and 1971 wars. They appealed to the Prime Minister of Azad Kashmir, Chief Justice of Azad Kashmir, Chief Secretary of Azad Kashmir, and Commissioner to personally investigate the matter and ensure the rightful owners are protected.

The affected residents are demanding the allocation of colony awards for those who have genuinely contributed to the area’s development. Only after this, they assert, should the land of Ban Barootian be returned to them. They also call for legal action against those who have manipulated land boundaries for personal gain.

In a final statement, the affected residents warned that if justice is not served and their property rights are not respected, they will take every possible legal step to protect their rights. They stressed that they will not give up their land without a fight and urged international organizations and Muslim countries to take note of their situation and hold the government accountable for their treatment.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) —بن بڑوٹیاں رقبہ کیس،راجہ اکرم شہید کی والدہ اور دیگر متاثرین کی پر ہجوم پریس کانفرنس۔راجہ اکرم شہید کی والدہ سے اظہار یکجہتی کیلئے علاقہ کے نوجوانو کا سمند رامڈ آیا۔راجہ اکرم شہید کے گھر پر سینکڑوں نوجوان جمع ہو گئے۔راجہ اکرم شہید کی والدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 1965میں ہجرت کر کے آئے تو ہم در بدر تھے۔ہمیں کوئی پتہ نہیں تھا کہ اس رقبہ کی نوعیت کیا ہے۔ہمیں آج بھی پتہ نہیں شاملات کیا ہوتی ہے اور مفید عام کیا ہوتا ہے۔یہ راجہ رحمت ہے جس نے ہمیں نوٹس دلوایا ہے کہ یہ جگہ خالی کرو۔ہمیں گولی سے مار دیا جائے یابارڈر کراس کرنے دیا جائے۔ہم ان کفار کے ظلم و ستم کو برداشت کر لیں گے لیکن یہ ظلم ہم سے برداشت نہیں ہوتا۔مجھے علمہے کہ وہاں ہمارے لئے عذاب ہی عذاب ہے۔ میرا بیٹا اپنے عزیز و اقارب بہنوں اور بھائیوں کو چھوڑ کر کفار سے لڑتا ہوا شہید ہوا ہے۔ ہمارے لئے وہاں زیادہ مشکلات ہوں گی لیکن اگر ہمیں اسی طرح تنگ کرنا مقصد ہے تو پھر ہمیں مقبوضہ کشمیر جانے دیا جائے۔میں حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کرتی ہوں کہ میں بیمار ہوں اگر ہمیں مالکانہ حقوق نہیں دے سکتے تو ہمیں واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا جائے۔ہم نے یہ جگہ تقریبا1970 میں یہ جگہ خریدی اور مکان بنایا۔ہمارے ساتھ ظلم کرنے والے یاد رکھیں کہ یہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔کسی کی آہ لگے۔آزا د کشمیر حکومت کے پاس ایک شہید کے خون کی کوئی قدر یا انصاف نہیں۔ہمیں اس دیس سے نکالا جا رہا ہے۔ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف جسٹس آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری اور کمشنر میرپور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موقع دیکھیں اور ہمیں انصاف دیں۔ مجھے اس عمر میں عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔کیا یہی انصاف ہے کہ ایک شہید کی والدہ جو دل کی مریضہ ہے کو عدالتوں،تھانوں کچہریوں کے چکر لگوائے جائیں؟کیا یہی انصاف کا تقاضہ ہے؟اس ریاست کے مقتدر قوتوں اور حکمرانوں کو ایک شہید کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ کیا یہی انصاف کا تقاضا ہے کہ ایک شہید کے خاندان کو بے گھر کیا جائے۔ جب ہم لوگوں نے یہاں مکان بنائے تو اس وقت محکمہ مال نے ہمیں کیوں نہ روکا؟سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ بن بڑوٹیاں کا رقبہ چاروں اطراف میں پھیلا ہوا ہے لیکن صرف ان لوگوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں جو اس تالاب کی نچلی طرف آباد ہیں اور انھوں نے رہائشی مکانات بنا رکھے ہیں۔کمرشل پلازے بنانے والوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔1962کے بندو بست کے مطابق سارے رقبہ ناپا جائے اور اس رقبے کے اصلی نقشے کے مطابق وا گزاری کروائی جائے۔مجھے امید ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔انھوں نے تمام صحافیوں اور دیگر نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس پریس کانفرنس کے موقع پر اخلاقی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) —سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر چودھری ظفر انور کی قیادت میں حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری میں عمران خان کی غیر قانونی و غیر آئینی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پلاک سے چکسواری تک کے کارکنان چکسواری حمید آباد سے ایک جلوس کی شکل میں اسلام گڑھ پلائی موڑ پہنچے۔ریلی باقاعدہ ایک جسلہ کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ظفر انور نے کہا کہ مملکت خداد اد پاکستان کے اند ر جو ظلم و ستم برپا کیا گیا ہے ایک ایسے شخص کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنا۔پچھلے پندرہ ماہ میں جو ظلم و ستم،فسطائیت کا بازار،غیر جمہوری ہتھکنڈے،غیر آئینی اقدامات،جو قانونی اقدامات عمران خان کے خلاف اٹھائے گئے۔اس کی پاکستان کی 75سال کے اندر مثال نہیں ملتی۔ امت مسلمہ کے اندر سچا عاشق رسول عمران خان ہے۔جس نے اقوام متحدہ میں عالم اسلام کی نمائندگی کی۔ جس نے ناموس رسالت کی آواز عمران خان نے بلند کی۔عمران خان نے ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا۔ غریبوں کیلئے لنگر خانے بنائے۔دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی قدربڑھائی۔موجودہ حکومت نے عمران خان کے خالف ڈیڑھ سال میں ایک سو پچاس سے زائد مقدمات بنائے ان میں ایک بھی مقدمہ کرپشن کا نہیں۔ عمران خان پر کوئی کیس نہیں بنتا۔ ماسوائے ایک کیس کے،کہ عمران خان نے 75سال کے کالے کردار بے نقاب کر دئیے۔لعنت ہے اس سسٹم پر جس نے پچھلے 75سالوں میں ہمارے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں۔یہاں جمہوریت ہے نہ ہی انصاف ہے،نہ ہی یہاں آئین ہے۔پاکستان کو بے آئین سرزمین بنا کے رکھ دیا ہے۔ میں کشمیری ہونے کے ناطہ بات کرنا چاہتا ہوں ہمارا پاکستان کے ساتھ رشتہ کیا؟ہمارا عمران کان کے ساتھ رشتہ کیا ہے؟لا الہ الا اللہ کا رشتہ ہے۔کچھ طاقتیں اس رشتے کو کمزور کرنا چاہتے ہین۔ لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے عمران خان لووگں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ ارض مقدس کو ان تمام معاشی و سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن کروانا ہی ہے۔لیکن یہ ڈر رہے ہیں کہ الیکشن کروائے تو عمران خان ہی جیتے گا اسی لئے یہ الیکشن اسی لئے نہیں کروا رہے۔عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔اس وقت پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت جمہوریت پر عمل نہیں کر رہی۔صرف پی ٹی آئی آئین کی بحالی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جد وجہد کر رہی ہے۔وہ لوگ جو لوٹے بنے۔جنھوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اب اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو استیعفیٰ دو اور میدان میں آؤ۔آپ لوگوں نے اس حلقہ کا مینڈیٹ چوری کیا جس کا جواب جمہوری طریقہ سے الیکشن میں دیں گے۔ ہم بھی ادھار چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ریلی کے شرکاء سے سابق امید وار اسمبلی چودھری محمد عارف،ڈسٹرکٹ کونسلر قمر سلطان،چودھری فاروق زرگر،توقیر نجیب ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ریلی کے شرکا نے عمران خان کی رہائی اور ملک میں قانون کی بالا دستی کے نعرے بھی لگائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) — پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئرراہنماپروفیسر چودھری محمدگل بہار نے کرنل (ر) محمدمعروف کو وزیر اعظم آزادکشمیر کاسپیشل ایڈوائزر تعینات ہونے پردلی مبارک باد پیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اوردلی مسرت کااظہار کیاہے اورکہاہے کہ کرنل (ر) معروف کے سپیشل ایڈوائز ر تعینات ہونے پرحلقہ نمبردو چکسوار ی اسلام گڑھ باالخصوص یونین کونسل فیض پورشریف میں جشن کاسماں ہے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاجارہاہے اورصدر آزادکشمیر اوروزیر اعظم آزادکشمیر سے دلی اظہار تعزیت کیاجارہاہے اسے دانش مندانہ اوربہترین فیصلہ قرار دیاہے پروفیسر چودھری محمدگل بہار نے کہاہے کہ کرنل (ر) محمدمعروف بطور سپیشل ایڈوائزرا پنی خداداد صلاحیتوں اوروسیع تجربہ کوبروئے کارلائیں گے کامیابی وکامرانی پائیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) — صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کے صدر معلم چودھری محمدسعید عالم اس ادارے میں بطور صدر معلم مختصر سے عرصہ میں ادارے کی تعمیروترقی اورنصابی اورہم نصابی سرگرمیوں میں جوتبدیلی لائے ہیں اس بہترین کارکردگی اورتبدیلی کانتیجہ ہے کہ میڑک کے سالانہ امتحان کا نتیجہ سوفی صدرہا ہے طلبہ کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ ادارے کی نمایاں تعمیر وترقی سٹاف کی کمی کے باوجود شاندارنتائج سے عیاں ہے کہ صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم بطور صدر معلم اپنی تمام ترصلاحیتیں اوراپناوسیع تدریسی اورانتظامی تجربہ بہترین انداز میں بروئے کارلارہے ہیں ان خیالات کااظہار صدرمعلم (ر)حاجی چودھری تاسب حسین وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری صدرمعلم (ر) حاجی چودھری محمدبشیرپرواز چیئرمین یونین کونسل پنیام ممتاز سماجی راہنماسیدمنور حسین شاہ(ر) معلم تعلیمی کمیٹی ڈھانگری بالا کے سیکرٹری مالیات چودھری خورشیداحمد ممبرکمیٹی اللہ دتہ بسمل نے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کااہتمام ادارے کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم نے میٹرک کے سوفی صدنتیجہ پرادارے کے اساتذہ کوداد تحسین پیش کرنے کے حوالے سے کیاتقریب سے ادارے کے اساتذہ ارشدمحمود حاجی چودھری محمدیاسین محمدمعروف ممتاز راجہ ذوالفقارعلی احمداسرار بھی نے خطاب کیاصدرمعلم کااساتذہ اورطلبہ کی امتحان میں تسلی بخش کاکردگی کی بدولت شاندار نتیجہ پرحوصلہ افزائی کرنے پرشکریہ اداکیااوراپنے اس عزم کااظہار کیاکہ وہ اپنے فرائض منصبی خوف خدا اورجذبہ فرض شناسی کے ساتھ اداکرتے رہیں گے یہ ہمارافرض بھی ہے ہم اپنافرض ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گے صدرمعلم بہترین منتظم ہیں ان کا سٹاف کے ساتھ رویہ بہت اعلی ہے طلبہ نے محنت کی ہے انہیں ان کی محنت کاثمرملاہے تقریب میں نظامت کے فرائض حاجی چودھری محمدیاسین مدرس نے انجام دیے تقریت کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاادارے کے مدرس محمدمعروف ممتاز نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مدرس تبارک حسین نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا قاری محمداسرار الحق نے تقریب کے آخر میں دعاکرائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) —سیدزادی مائی صاحبہ حضرت شرف بی بی رحمتہ اللہ علیہاآدھ پلائی لڈرشریف کا45واں سالانہ عرس مبار ک گزشتہ روز آدھ پلائی میں منعقدہوا عرس دوروزہ تقریبات کاآغاز 7اگست 2023ء کی شام قرآن خوانی سے ہوا شب آٹھ بجے دعاکرائی گئی لنگر تقسیم کیاگیا 8اگست کے روز صبح کے وقت پردربارپرقرآن خوانی کی گئی قرآن خوانی میں الحاج چودھری محمدادریس گدی نشین د ربار عالیہ آدھ پلائی لدڑشریف اوردیگرزائرین نے حصہ لینے کی سعادت حاصل کی ختم شریف کے بعددعاکرائی گئی دعاکے بعدلنگر تقسیم کیاگیا لنگر کاوسیع انتظام کیاگیا دربارعالیہ آدھ پلائی لدڑشریف کے گدی نشین الحاج چودھری محمدادریس چودھری خادم حسین طارق حسین واجدحسین لدڑ پینڈا منظور حسین محمدمحمود سمیت دیگرلنگرتقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی عرس کی پہلے روز کی تقریب میں راجہ نثار احمدصدر سی یوجے ضلع میرپور چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل سرپرست اعلے محمداقبال خواجہ سابق سینئرنائب صدر عابدحسین چودھری سینئرنائب صدر محمداسحاق خواجہ نائب صدر محمدتاج جالب سابق نائب صدر معظم علی چودھری لالہ حاجی چودھری شوکت علی کونسلر میونسپل کمیٹی چکسواری سمیت دیگرنے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) —کھنڈا موڑ ریئس آباد،رات کو چوروں کا کامیاب پھیرا۔رئیس آباد سے دو دکانوں اور کھنڈا موڑ مین روڈ پر واقع کھوکے کا صفایا کر دیا۔پولیس نے موقع ملاحضہ کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چوروں نے کھنڈا موڑ کے مقام پر محمد یونس گجر کے کھوکے کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان نکال لیا۔اس کے بعد چوروں نے رئیس آباد کے مقام پر بھی دو دکانوں تفصیر احمد اور راجہ طارق کی دکان میں واردات کی۔ اسی طرز پر شٹر کے تالے توڑ کر دکانوں میں موجود نقدی اور قیمتی سامان نکال لیا اور رفو چکر ہو گئے۔ تھانہ پولیس چکسواری نے متاثرین سے درخواست لے کر تفتیش شرو ع کر دی ہے۔عوام علاقہ میں سٹریٹ کرائم شروع ہونے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری نے امید ظاہر کی ہے کہ عنقریب چوروں کو پکڑ لیں گے۔تاہم ایک رات میں روڈ کے کنارے تین دکانوں میں چوری کی واردات عوام علاقہ کے لئے عدم تحفظ اورپریشانی کاباعث ہے امیدہے کہ تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عوام علاقہ کوعدم تحفظ کے خوف سے نجات دلانے کے لئے نامعلوم چوروں کوجلدگرفتارکرنے میں کامیاب ہوں گے علاقہ کی مثالی پرامن فضا ء کوبرقرار رکھیں گے نامعلوم چوروں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سز ا دلوائیں گے تاکہ آئندہ کسی کوایسی جسارت کرنے کی جرات نہ ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) — اسلام گڑھ کو تحصیل کو بنے چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا۔ابھی تک چکسواری میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ٹیکنیکل کالج نہ بن سکا۔سابق امیدوار اسمبلی و سینئر نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیرنے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس سے اسلام گڑھ تحصیل کا افتتاح کروایا تھا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چکسواری میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بنانے کی منظور دی تھی لیکن اس اعلان پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہو سکا۔چکسواری کے عوام کا سب سے بڑا مطالہ تا حال پورا نہ ہو سکا۔وزیر حکومت چودھری قاسم مجید حلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپتال بنوائیں۔عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کو تحصیل بنے چھ ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن ابھی تک چکسواری میں اسپتالا ور ٹیکنیکل کالج نہ بن سکا۔ سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بنانے کی منظوری لے دی تھی۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے چکسواری میں اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔سردار تنویر الیاس کی حکومت ختم ہوئی تو وہ منصوبہ کھٹائی میں چلا گیا۔ اب ایم ایل اے چودھری قاسم مجید وزیر حکومت بن چکے ہیں۔چودھری قاسم مجید اسپتال بنوا کر چکسواری کے عوام کا سب سے بڑامطالبہ پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ٹیکنیکل کالج بھی اس وقت علاقہ کی سب سے اہم ضرورت ہے۔لیکن ٹیکنیکل کالج روایتی انداز میں نہ بنایا جائے بلکہ اس میں جدید تقاضوں کے مطابق ہنر سکھائے جائیں۔آنے والے سالوں میں الیکٹریکل گاڑیوں کی بھر مار ہو گی۔ ان کے مکینک ہونا بے حد ضروری ہیں۔اسی طرح آنے والا دور آئی ٹی کا ہے اور آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کر کے نوجوانون کو آن لائن کام کرنے کی ترغیب دلائی جا سکتی ہے۔عوام علاقہ نے اس امیدکااظہار کیاکہ چودھری قاسم مجید سے عوامی فلاح وبہبودکے دونوں بڑے منصوبے مکمل اورکامیاب بنانے کے لئے اپنابھرپورکردار اداکریں گے جیساکہ حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ میں تریسٹھ کروڑروپے کی خطیر رقم سے چالیس کلومیٹررابطہ سڑکات کے کام کاآغاز ہوچکاہے کچھ سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں باقی ماندہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوجائیں گی یہ وزیر حکومت آزادکشمیر چودھر ی قاسم مجید کاشاندار کارنامہ ہے اورعلاقہ کی مثالی تعمیر وترقی کے جانب اہم قدم ہے جس پرعوام وزیر اعظم آزادکشمیرچودھری انوار الحق اوروزیر حکومت آزادکشمیر چودھری قاسم مجید کاشکریہ اداکرتے ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) —بڑوٹیاں بائی پاس روڈ وزیر حکومت چودھری قاسم مجید کی نظر کرم کی منتظر۔سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کے دور حکومت میں بائی پاس روڈ کا پہلا ٹینڈر لگا تھا۔دو کلو میٹر سڑک کو اڑھائی سال میں مکمل کیا جانا تھا۔ ٹینڈر ریوائز ہوتے رہے لیکن دس سال گزر جانے کے باوجود سڑک مکمل نہ ہو سکی۔ دو سال قبل بننے والا پانچ سو میٹر حصہ بھی حالیہ بارشوں میں بہہ گیا۔ چودھری قاسم مجید تحقیقات کروائیں بعض سیاسی رہنما خدشات کا اظہار کر رہے ہین کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کاغذات میں اس سڑک کو مکمل کروا کے بل وصول ہی نہ کر لئے گئے ہوں۔اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔تیار شدہ سڑک کے کنارے نالیاں نہ بنائی گئیں جس سے سیوریج کا پانی اور بارشی پانی نے بائی پاس روڈ کو تباہ کر ڈالا۔بائی پاس روڈ کی تباہی کی وجہ سے چکسواری بازار میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ہیوی ٹریفک بازار میں آنے سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس سے صارفین اور مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام علاقہ اور تاجر برادری نے وزیر حکومت چودھری قاسم مجید سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکسواری بازار کی رونقیں بحال کرنے اور مریضوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ بائی پاس روڈ کو مکمل کیا جائے۔بائی پاس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے چکسواری بازار میں تاجر برادری مسائل کا شکار رہتی ہے۔ بھٹہ خشت پر جانے والے ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک بھی بازار سے گزرتی ہے جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔تاجر برادری کا کہناہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چودھری قاسم مجید اس روڈ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) — محکمہ برقیات چکسواری کے ترجمان کی طرف سے عوام علاقہ چکسواری ایسر پلاک سیکشن اورفیض پورشریف کومطلع کیاجاتاہے کہ ملک محمدسلیم محکمہ ہذا سے ریٹائرڈ ہوچکاہے لہذا اہلکار سے کسی قسم کاکام نہ لیاجائے ملک محمدسلیم سے کام لینے کے دوران کسی بھی قسم کے حادثہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی صورت میں تمام ترذمہ داری اہلکار مذکور (ملک محمدسلیم) اوراس سے کام لینے والے صارف پرعائدہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,09,اگست,2023) —حضرت سیدزادی مائی صاحبہ سیدانی شرف بی بی رحمتہ اللہ علیہاآدھ پلائی لدڑ شریف کا45 واں سالانہ عرس مبارک 8اگست 2023ء بروزمنگل زیرنگرانی وسرپرستی الحاج چودھری محمدادریس گدی نشین دربارعالیہ آدھ پلائی لدڑشریف منعقدہوگا دعادن دس بجے ہوگی

Show More

Related Articles

Back to top button