DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

The dispute over the route was resolved with the efforts of Chairman Chaudhry Sadaqat

لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت کی کوششوں سے راستے کا تنازعہ حل ہو گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2023)….حلقہ پی پی سیون کے معروف لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت کی کوششیں رنگ لے آہیں،کئی عرصے سے جاری راستے کا تنازعہ حل ہو گیا،محمد رفاقت اور محمد خالق نے راستے کے لیے فی سبیل اللہ جگہ دے دی،اہلیان علاقہ کی طرف سے چیئرمین چوہدری صداقت حسین اوردیگر معززین کا تہ دل سے شکر یہ تفصیل کے مطابق یونین کونسل منیاندہ کی ڈھوک میلا د نگر میں راستے کا شدید مسلہ تھا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کوشدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھاحلقہ پی پی سیون کے معروف لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت نے ہمراہ معززین چوہدری محمد شبیر،چوہدری منیر حسین،محمد اشتیاق، محمد غفور،محمد مطلوب، محمد بشیر،محمد اظہرکے جگہ کے مالکان محمد رفاقت،محمدخالق سے بات چیت کی جس پر انہوں نے میلاد نگر کے رہائشی محمد جہانگیر اورظہیر کوفی سبیل اللہ جگہ دے دیااہلیان علاقہ نے حلقہ پی پی سیون کے معروف لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت، چوہدری منیر حسین سہر،چوہدری شبیر حسین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے طویل عرصہ کے بعد ہمارا یہ مسلہ حل کر ا دیا۔

Kahuta- The prominent leader and Chairman of the PPP, Chaudhry Sadaqat, has made efforts that are bearing fruit. After a long time, the dispute over the road has been resolved. Muhammad Rafiq and Muhammad Khaliq have given their place for the sake of Allah. Chairman Chaudhry Sadaqat Hussein and other respected members, on behalf of the people of the area, express heartfelt gratitude. According to the details, the Union Council Manianda’s road issue in Dolkinagar was a severe problem for the people of the area, causing them great distress. Chaudhry Sadaqat, the renowned leader of the PPP constituency, along with respected individuals Chaudhry Muhammad Shabeer, Chaudhry Munir Hussein, Muhammad Istiaq, Muhammad Ghaffar, Muhammad Matlub, Muhammad Bashir, and Muhammad Azhar, had a conversation with the owners of the place, Muhammad Rafiq and Muhammad Khaliq, on which they provided their place to Muhammad Jhangir and Zuhair Kofi, residents of Milad Nagar, in the way of Allah. The people of the area express their heartfelt gratitude to Chairman Chaudhry Sadaqat, Chaudhry Munir Hussein Sehar, and Chaudhry Shabeer Hussein, who after a long period of time, have resolved our issue.

سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی کوششوں سے مٹور تاسدا کمال روڈ کی ریپرینگ کا کام شروع

With the efforts of former MPA Raja Sagheer Ahmed, the work of reparing of Matur to sada Kamal Road has started

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2023)…..سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی کوششوں سے مٹور تاسدا کمال روڈ کی ریپرینگ کا کام شروع، راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ عباس پپواور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق مٹور تا سدا کمال روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ عباس پپواور دیگرمعزین علاقہ کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے محکمیں سے کہاکہ اس روڈ کو رپیر کیا جائے جہاں جہاں گہڑھے ہیں وہاں سے ٹھیک کیا جائے جس پر محکمے والوں نے گذشتہ روز کام جاری کر دیا کام شروع ہونے پر راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ عباس پپواور دیگرمعزین علاقہ نے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ اداکیا ہے۔

 

ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ راجہ عامر مظہر

www.pothwar.com / Kahuta; File photo of Raja Amir

Those who spread unrest in the country should be given the harshest punishment, Raja Amir Mazhar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2023)۔۔ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے جناح ہاؤس، شہداء کے مجسمے،آرمی تنصیاب اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ہے ایسے افراد کو کڑی سے کڑی سزادے کر آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ اس کے بعد ایسا قدم اٹھانا تو دور کی بات اس کے لیے کوئی سوچھے بھی ناں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند ہوتھلہ”سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہداء کی تصویر یں،یادگاریں،طیاروں کے ماڈل اور آرمی کی دیگر تنصیبات کو نہیں چھوڑا ان کو پر بھی حملے کیے ہیں ایسے افراد کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ہمارے لیے پاکستان کے شہداء ریڈ لائن ہیں ان کی فوٹو کے بے حرمتی کر نے والے تمام افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ اس کے بعد اس طرع کا کام کر نے کی کوئی بھی جرات نہ کر ئے۔

آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی، راجہ ناصر کیانی

The upcoming government will be of the Pakistan People’s Party.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2023)..پی پی پی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا،پیپلز پارٹی کو ملک کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور ملک کو اس معاشی بھنور سے صرف آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نکال سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو انتشار کا شکار کرنیوالی جماعت آج مکافات عمل کا شکار ہو کر منتشر ہو چکی ہے اور وہ دن دور نہیں جب نیازی کانام لینے والا بھی کوئی نہیں ہو گاکیونکہ پی ٹی آئی کے قاہد نے جس طرع ملک کے نوجوانوں کی غلط تربیت کی ہے اس سے خوف آتا ہے چھوٹے بڑھے کا ادب احترام ختم ہو گیا ہے اس نے لوگوں کے بچوں کو اپنی گندی سیاست کی سیکھائی ہے کہ وہ جب ملک کے کسی لیڈر کا نام لیتا ہے تو اس کارکن اس لیڈر کو غلط نام سے پکارنا شروع ہو جاتے ہیں انشاء اللہ ملک کی عوام اپنی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ملک میں حقیقی تبدیلی لاہیں گے جس میں ملک و عوام کی فلاح ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button