DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PML-N take out Youm e Takbeer rally in Kahuta

کہوٹہ میں مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر ریلی نکالی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2023)
مسلم لیگ ن کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، شوکت جنجوعہ، بلال یامین ستی، و دیگر کی قیادت میں جلوس بس اسٹینڈ سے ہوتا ہوا کلر چوک اختتام پذیر ہوا کارکنان ورکرز کی جانب سے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے پاک شہدا اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن و دیگر PDM کی جماعتوں کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد مٹور سے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی قیادت میں بڑا جلوس مٹور چوک بس اسٹینڈ پہنچا جبکہ بلال یامین ستی کی قیادت میں بھی جلوس جنرل بس اسٹینڈ پہنچا موٹرسائیکلوں، گاڑیوں پر پاکستان، کے جھنڈے پاک شہدا پاک فوج اور پارٹی پرچم اٹھائے کارکنان ورکرز نے پاکستان اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا جلوس کی قیادت جلوس جنرل بس اسٹینڈ سے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ، سابق چیئرمین بلال یامین ستی،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین راجہ فیاض احمد، سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،سابق وائس چیئرمین اسد محمود ستی،سابق چیئرمین سجاد ستی،سابق چیئرمین راجہ ممتاز لہڑی،سابق چیئرمین چوہدری محمد یونس، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق کھٹڑ، سید ذرین شاہ، عبدالقدوس عباسی،نمبردار ملک فدا بھون، راجہ عرفان سرور تھوہا خالصہ،راجہ سخاوت اٰیڈوکیٹ، راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ، مرزا شاہد مغل بھورہ حیال، راشد مبارک عباسی،ٹھکیدار راجہ ساجد محمود، اشتیاق احمد ستی کنیسر ستیاں سمیت و دیگر کی قیادت میں میں بازار سے ہوتا ہوا کلر چوک اختتام پذیر ہوا جلوس میں سابق بلدیاتی نمائندوں، عہدیدراان ورکرز کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب میاں محمد نواز شریف نے تمام تر آفرز کو تھکڑا کر ایٹمی دھماکے کر کے ناقابل تسخیر بنایا اور دشمن ملک کو دوٹوک پیغام دیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس حملے کر کے دہشت گردی کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور پاک افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جلوس میں موجود کارکنان ورکرز نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم ب شہدا کی تصاویر والے بینرز اٹھائے تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 29 May 2023)
Rally by PML-N regarding 28 May Youm e Takbeer Day, led by former MPA Raja Sagheer Ahmed, Shaukat Janjua, Bilal Yamin Sati, and others, the procession passed through the bus stand and ended at Kallar Chowk. The slogan of Pak Army Zindabad is an expression of solidarity with Pak Martyrs and Pak Army.

صاحبزادہ پیر ساجد الرحمن تبلیغی دورے کے بعد انگلیڈ سے واپس پاکستان پہنچ آئے

Sahibzada Pir Sajidur Rahman returned to Pakistan from England after Tablighi visit

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2023)
عظیم مفکر اسلام صاحبزادہ پیر ساجد الرحمن تبلیغی دورے کے بعد انگلیڈ سے واپس پاکستان پہنچ آئے،اہر پورٹ پربڑھی تعداد مریدین نے پر تباک استقبال کیا،تفصیل کے مطابق ملک پاکستان کے عظیم مذہبی سکالر عظیم مفکر اسلام صاحبزادہ پیر ساجد الرحمن دربار عالیہ بگہار شریف تبلیغ کے سلسلے میں بیرون ملک گے تھے گذشتہ روز وہ بخیریت وطن واپس آ گے ہیں اہر پور ٹ پر ان کے صاحبزادگان صاحبزاہ عمیر ہاشم، صاحبزادہ عزیر ہاشم، معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی،خضر ستی سی ڈی اے،شمس توحید عباسی،محمد رفیق، قاری محمد بلال،محمد قربان،منور زمان، عمیر ستی، نعیم الرحمن سمیت دیگر بڑھی تعداد میں مریدین نے پیرآف بگہار شریف صاحبزاہ ساجد الرحمن کا پر تباک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور مالا پہناہیں۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے سالانہ جعلی منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے

The municipal committee has become a hotbed of corruption, corruption of crores of rupees is being done annually in the name of fake projects

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2023)
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے سالانہ جعلی منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے کلاس فورتھ ملازمین چیف آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگے کہوٹہ شہر میں کلاس فورتھ ملازمین کی ملی بھگت سے سبزی منڈی خالی کرا خف شہر میں رہڑیاں سوزکیاں رکشے لگائے ہیں پنڈی روڈ پر بس اسٹینڈ کی جگہ رہڑیاں سوزکیاں لگوا کر ماہانہ ہزاروں روپے بھتہ لینے کے انکشافات جبکہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تعینات کئی سالوں سے ملازمین کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن گے پہلے سستا رمضان بازار کے نام پر جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے خرد برد کی اس سے قبل لاری اڈے میں تعمیر شدہ دوکانوں کو مسمار کر کے رہی مٹیریل استعمال کر کے چھوٹے چھوٹی دوکانیں بنا کر 8 لاکھ کی کرپشن کی گئی اسی طرح دو چار ماہ قبل سبزی منڈی جو خالی پڑی ہے سے لاکھوں روپے کے فنڈز سے دو چار کھوکھے تعمیر کر کے خرد برد کیے اسی طرح دیگر ایسے منصوبے جن کے جعلی لاکھوں بل بنا کر کرپشن کی جا رہی ہے شہریوں کے ٹیکسوں کے پیسوں سے انکو سہولیات مہیا کرنے کے بجائے ایسے منصوبے ٹینڈر کروا کر کروڑوں روپے خرد برد کیے جا رہے ہیں جبکہ ٹھیکے بھی اپنے من پسند ٹھئکداروں کو دیکر کمیشن لے لیا جاتا ہے کہوٹہ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شہر میں چند سٹریٹ لائٹس کے علاوہ پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہے گلی محلوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر میونسپل کمیٹی لے اہلکاران صرف کرپشن میں مصروف سالوں سے تحصیل سپورٹس آفیسر کی آسامی خالی سال بعد ایک آدھا کھیل کروا کر چند ایوارڈز آپس میں تقسیم کر کے سالانہ لاکھوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے نالے بند سیوریج سسٹم موجود ہی نہیں 80 فیصد آبادی پانی سے محروم اس کے باوجود میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے مالی سال کے اختتام پر 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کے ایسے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں صرف کرپشن ہی کرپشن ہے 21 لاکھ پھر سے سبزی منڈی کی مرمتی پر 15 لاکھ روپے لائبریری کی مرمتط20 لاکھ روپے نالوں کی صفائی جبکہ آج تک راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ نئے ڈبے نہ خرید سکی 50 لاکھ پھر لاری اڈے کی مرمت نہ جانے کیا مرمت کریں گے جبکہ 20 لاکھ روپے قبرستان کی جھاڑیاں صاف کرنے پر 20 لاکھ روپے شہر میں بلب کی مد میں ہضم ہونگے جبکہ 3پ لاکھ روپے متفرق کاموں پر شہریوں عوام علاقہ نے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے حوالے سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے فنڈز سے سفیدی کر کے عوام کو چونا نہ لگائیں اتنی بڑی رقم سے جن علاقوں میں پانی نہیں وہاں خرچ کریں جہاں سٹریٹ لائٹس نہیں وہاں سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں اس لاوارث شہر کے عوام کو 75 سالوں سے بنیادی سہولیات نہ مل سکیں کرپٹ اہلکاران افسران نے کو فوری تبدیل کر کے انکوائری کی جائے مقامی اہلکاران کو تبدیل کیا جائے ڈیڑھ کروڑ سے زائد فنڈز ان فرضی منصوبوں کے نام پر خرد برد نہ کیے جائیں مالی سال کے اختتام پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے فنڈز خرد برد کا منصوبہ بنا لیا مقامی قیادت اس پر آواز بلند کرے

الیکشن جب بھی ہونگے ہیں انشاء اللہ بھر پور حصہ لوں گا,نوید اقبال مغل

Whenever the elections are held, God willing, I will participate fully, Naveed Iqbal Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2023)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت نوید اقبال مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن جب بھی ہونگے ہیں انشاء اللہ بھر پور حصہ لوں گا اپنے ووٹروں، سپورٹروں کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان کے بے پناہ پیار و محبت کو بھلا نہیں سکتا عوام کی طرف سے بھرپور تعاون ہے انشاء اللہ کامیابی حاصل ہوگئی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ایک ایک سپاہی ہمارے نے لیے قابل احترام ہے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم بے فکر اپنے گھروں میں آرام کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس طرع کا واقع اس سے پہلے کبھی بھی پیش نہیں آیا،فوجی تنصیاب، ملک اداروں پر حملہ ملکی سلالمیت پر حملے کے مترادف ہے اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹوشہید ہوئے، میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے جلا وطن کیا گیا، محترمہ بے نظیر بھٹوشہید ہوئیں عوام نے اس طرع کا احتجا ج نہیں جس سے ملک کادنیا بھر میں تماشا لگے مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں ورکروں نے چند گھنٹوں کے لیے اپنے لیڈر کی قید پر جو سوچا سمجھا ڈرامہ رچایا وہ صرف اور صرف ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ان لوگوں میں جذبہ حب وطنی دور دور تک دیکھائی نہیں دیتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button