DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; “Spectacular Rally to Express Solidarity with Pak Army and Martyrs to be Organized from Kahuta City to Milad Chowk”

کہوٹہ شہر لاری اڈہ تا میلاد چوک پاک فوج اور شہدا سے اظہار یکجہتی کی شاندار ریلی نکالی جائے گی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,25،مئی,2023)— (28) مئی پاک فوج سے ”اظہار یکجہتی ریلی“ اور ”یوم تکبیر کا کیک“ پروقار تقریب میں کاٹا جائے گا۔ بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ28 مئی شام پانچ بجے کہوٹہ شہر لاری اڈہ تا میلاد چوک پاک فوج اور شہدا سے اظہار یکجہتی کی شاندار ریلی نکالی جائے گی جبکہ آخر میں ریلی کے اختتام پر یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ صدر محفل میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)شوکت جنجوعہ،سا بق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، بلال یامین ستی، سابق چیئرمینوں سجاد ستی سابق چیئرمین کھڈیوٹ، ماسٹر (ر) ظہور عباسی سابق چیئرمین پنجاڑ ، راجہ ظفر اقبال بگہاروی سابق چیئرمین دوبیرن خورد، راجہ فیاض سابق چیئرمین بیور، راجہ شوکت سابق چیئرمین دکھالی، اسد ستی ہوتھلہ، ماسٹر (ر) محمد یونس سابق چیئرمین نارہ، راجہ ممتاز سابق چیئرمین لہڑی،راجہ سخاوت ایڈووکیٹ مواڑہ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئر مین کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم، سابق کونسلر قاضی اخلاق احمد، سابق کونسلر ایم زرین شاہ، سابق کونسلر راجہ فیصل عزیز،شیخ خالد، راجہ نزاکت نے مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں کارکنان و عہدیداران کی موجودگی میں پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ نے سر انجام دیئے۔ جبکہ اس موقع پر میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، شوکت جنجوعہ، راجہ صغیر احمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوان اب نکل چکی۔ تحریک انصاف نے پاک فوج اورا داروں پر حملے کرکے دشمن کو مضبوط اور ملک کو کمزور کیا۔ تحریک انصاف کہوٹہ کے
عہدیداران اب روپوش ہیں۔ مگر افسوس تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیئے کہوٹہ شہر ”لاری اڈہ“ سے قدیر بازار اور میلاد چوک تک (28) مئی کو شام (5) بجے ریلی نکالی جائے گی۔جبکہ بعد ازاں یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز سے مسلم لیگی کارکنان بھر پور شرکت کرینگے۔ اجلاس میں تحصیل کہوٹہ کے یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں و سابق بلدیاتی اراکین اور عہدیداران نے شرکت کی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, May 25, 2023) – On May 28, a “Unity Rally” and “Cake Cutting Ceremony of Youm-e-Takbeer” will be held in Kahuta in collaboration with the Pakistan Army. Under the leadership of prominent Muslim League leader and former Chairman Major (R) Abdul Rauf Jangjua, a decision was made in a consultative meeting of PML-N Tehsil Kahuta that a magnificent unity rally will be organized from Larri Adda to Milad Chowk in Kahuta city at 5 pm on May 28, expressing solidarity with the Pakistan Army and martyrs. The ceremony will conclude with the cutting of the Youm-e-Takbeer cake.

کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے لیے (9) لاکھ 76ہزار پانچ سو پچاس روپے کا چیک جار ی کر دیا،

Commissioner Rawalpindi issues a check of Rs. 9,76,550 for Headquarters Hospital

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2023)
صدر پریس کلب کہوٹہ و صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی کوششیں رنگ لے آہیں،کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے لیے (9) لاکھ 76ہزار پانچ سو پچاس روپے کا چیک جار ی کر دیا، تفصیل کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی ملاقا ت۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں (11) ماہ سے بند زکوۃٰ فنڈ جاری کر دیا۔ عمران ضمیر نے کمشنر راولپنڈی کی توجہ اہم مسلہ کی جانب مبذول کرائی جس پر فوری ایکشن لیکر (9) لاکھ 76ہزار پانچ سو پچاس روپے کا چیک جار ی کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر راجہ ذکاء اللہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ غریب،نادار اور مستحق مریض (11) ماہ سے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے چیک جاری کرکے اہم مسلہ حل کردیا۔ اب چونکہ تحصیل کہوٹہ میں (58) ہیڈ ماسٹرز زکوۃٰ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز حکومت پنجاب اور ضلعی زکوۃٰ کمیٹی نے لگائے ہیں۔ان میں (58) ایڈمنسٹریٹرز کے پاس زکوۃٰ کمیٹی کی مہر نہ ہونے کی وجہ سیمریض ادویات سے محروم ہیں اور ذلیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے نے اعلیٰ حکام سے مہر کا مسلہ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ء و سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف،، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ سعیداحمد ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ، نمبردار راجہ فیصل علی لیاقت، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، راجہ خورشید عالم،،تاجروں ملک رفاقت، ملک مہان شوکت، ملک زبیر، قاضی عبدالقیوم، نمبردار راجہ آصف، نمبردار راجہ محسن لیاقت، سردار مسعود جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ (11) ماہ سے ہسپتال میں غریبوں کا زکوۃٰ فنڈ بند تھا۔جسے بحال کر کے مستحق مریضوں کا بڑا مسلہ حل کیا گیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button