DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: Annual exam results announced at Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government High School Dhangri Bala
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف نے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کااعلان

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،اپریل,2023)— صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف نے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کااعلان کردیااس موقع پرتقریب تقسیم انعامات ونتائج منعقدہوئی ڈپٹی ڈی ای او ضلع میرپور چودھری اورنگ زیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے ادارے کے صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم نے تقریب کی صدارت کی چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل نے تقریب میں بطو ر مہمان اعزاز شرکت کی تقریب تقسیم انعامات میں سالانہ امتحان میں جماعت وار اول دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ندیم سیرت کی جانب دی گئی ٹرافیوں کے انعامات تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او میرپور چودھر ی اورنگ زیب صدر تقریب چودھری محمدسعیدعالم مہمان اعزاز اللہ دتہ بسمل صدر چکسوار ی پریس کلب کنٹرولرامتحانات محمدمعروف ممتاز سماجی راہنماوں ندیم سیرت چودھری محمداکرم چیمہ محمدعاصم مغل ظفراقبال بابو چودھری خالدمحمود طلبہ کے بھائیوں عزیز واقارب اورادارے کے اساتذہ کرام نے انعامات تقسیم کیے شرکاء تقریب نے پوزیشن ہولڈرز اورکامیاب طلبہ کومبارک بادپیش کی معیاری نتائج اورادارے کی شاندارنصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پرادارے کے صدر معلم اساتذہ اورطلبہ کومبارک بادپیش کی اورخراج تحسین پیش کیا مہمانان گرامی نے ادارے کی تعمیر وترقی میں ذاتی اورگہر ی دلچسپی لینے پرصدرمعلم اوراساتذہ کی خدمات کرسراہا اوراطمینان کااظہار کیا صدر تقریب چودھری محمدسعیدعالم نے تقریب میں شرکت کرنے پرمہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء تقریب کاتقریب میں شرکت کرنے اورطلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے شکریہ اداکیا شرکاء تقریب نے تقریب کے کامیاب انعقاد پرمبار کباد اورخرا ج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی صدر تقریب مہمان اعزاز سمیت دیگرمقررین خطاب کیاادارے کے ایلیمنٹری ٹیچر محمداویس نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے پیش ازیں مہمانان گرامی نے ادارے میں جار ی ہفتہ شجرکاری میں بھی حصہ لیاورپودے لگائے مہمانان گرامی کاادارے میں تقریب میں شرکت کے لئے آمدپر خیرمقدم کیاگیا




