DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Italy; Four boats sink with migrants on board on their way to Italy, Kallar Syedan man feared dead

اٹلی جانے والے تارکین وطن کی 4کشتیاں ڈوب گئیں,کلرسیداں کے علاقے سکوٹ کا رہائشی حادثے کا شکار

اٹلی :(پوٹھوار ڈاٹ کام، 27 مارچ 2023)—تیونس میں اچھے مستقبل کے لیے بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے تارکین وطن کی 4کشتیاں ڈوب گئیں اب تک 5 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 33افراد لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اس لیے کشتیاں ہواؤں اور پانی کے تھپیڑوں کو برداشت نہیں کرپائیں اور الٹ گئیں۔ ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے سمندر سے 4تارکین وطن کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ 84کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔دنیا بھر میں کساد بازاری، مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تارکین وطن کی بڑی تعداد روشن مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔رواں ماہ ہی دو الگ الگ واقعات میں کشتیاں ڈوبنے سے 10 پاکستانیوں سمیت درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے تاہم سخت نگرانی کے باوجود ایسے واقعات کو تاحال روکا نہیں جا سکا ہے۔

Italy :(Pothwar.com, March 27, 2023)- 4 boats of migrants who illegally crossed the Mediterranean Sea to Italy for a better future sank. So far 5 bodies have been recovered while 33 people are missing. The accident occurred due to bad weather. There were more people on board the boats, so the boats could not withstand the wind and water splashes and capsized. The swimmers of the rescue organization have pulled out the bodies of 4 migrants from the sea, while 84 have been taken out safely, but 33 people are still missing, whose hopes to be found alive are beginning to die. Due to the increase, a large number of immigrants are turning to European countries illegally in search of a bright future. This month, dozens of immigrants, including 10 Pakistanis, died due to the sinking of boats in two separate incidents. However, such incidents have not been stopped yet.

کلرسیداں کے علاقے سکوٹ کا رہائشی چودھری اویس لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا

Ch Awais of Skot, Kallar Syedan found dead on Libyan coast

اٹلی/ کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مارچ,2023)—)لیبیا سے اٹلی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے جانے والی کشتی پر لیبیین کوسٹ گارڈ کی کاروائی،تمام افراد حراست میں لے لیئے۔دو پاکستانی نوجوان انجن روم میں جا چھپے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ایک کا تعلق کلرسیداں دوسرے کا گجرات سے ہے۔کلر سیداں کی ڈھوک بھٹھی موضع سکوٹ کا 22 سالہ نوجوان چوہدری اویس اپنے بہتر مستقبل کی خواہش لیئے کلرسیداں سے لیبیا پہنچا وہاں سے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کشتی میں اٹلی جا رھا تھا کہ سمندر میں لیبیین کوسٹ گارڈ نے کاروائی کرکے کشتی میں سوار تمام افراد کو حراست میں لے کر واپس لیبیا منتقل کردیا اس دوران دو نوجوان انجن روم میں جا چھپے جہاں وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ان میں گجرات کے ایک نوجوان کے علاؤہ کلرسیداں کا محمد اویس بھی شامل ہے نعشوں کی پاکستان منتقلی کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔

Italy/Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, March 2023) — Libyan coast guard operation on a boat illegally going from Libya to Italy by boat, all persons were detained. Two Pakistanis youths hid in the engine room and died of suffocation. One is from Kallar Syedan and the other is from Gujarat. Chaudhry Awais, a 22-year-old youth from Kallar Syedan’s Dhok Bhatti Mouza Skot, came to Libya from Kallar Syedan for a better future. He was going to Italy in a boat when the Libyan Coast Guard took action in the sea and detained all the people on the boat and transferred them back to Libya. Meanwhile, two young men hid in the engine room where they died of suffocation. Efforts are underway to transfer the dead bodies to Pakistan.

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کی دبئی آمد

Arrival of Pakistan Muslim League-N’s Chief Coordinator International Affairs and Overseas Pakistanis Barrister Amjad Malik in Dubai

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2023)
پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کی دبئی آمد، عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزرمسلم لیگ ن یو اے ای سمیت دیگر عہدیدارن کی طرف سے پر تباک استقبال،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک دبئی آئے اہر پورٹ پر عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزرمسلم لیگ ن یو اے ای وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر متحدہ عرب امارات غلام مصطفی مغل،پاکستان مسلم لیگ برطانیہ بزنس کونسل کے چیئر مین چوہدری خالد محمود و دیگر عہدیدران نے استقبال کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری ابو بکر فندی،چیئرمین محمد غوث قادری،نائب صدر شوکت محمود بٹ،پاکستان مسلم لیگ برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد محمود،نائب صدر راجہ محمد جمیل بنگیال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز،فہد شوکت محمود بٹ، چوہدری محمد ٹاقب،ملک حیدر جگنو،شوکت محمود بٹ،غوس قادری،ابوبکر آفندی،شہزاد بٹ،سہیل گھمن،جان قادر،دوست محمد،محمد عتیق،خرم رشید،محمد صدیق،ارشد محمود،محسن محمود،راجہ محسن،حاجی چوہدری محمد نواز،عباس مصطفی،دانش تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں ایک پرعبد المجید مغل اور غلام مصطفی مغل کی میزبانی میں ایک خصوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کو یادگاری شلیڈ دی گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button