DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta’s biggest financial fraud scandal in history uncovered and exposed to the public

کہوٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی فراڈ سکینڈل منظر عام پر آ گیا

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25,مارچ،2023) — کہوٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی فراڈ سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ اساتذہ سمیت کہوٹہ کی کاروباری شخصیات معززین بھی لٹ گئے۔ کروڑوں روپے جمع کر کے سردار عدنان حسن ساکن ہنیسر روپوش ہو گیا۔تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے ماجد علی ہاشمی، سلیم رضا، مطیع الرحمان، ابرار احمد اور دیگر درجنوں شہریوں نے بتایا کہ سردار عدنان حسن نے ہم سے موبائل فونز کی خریدو فروخت کے لیئے 85لاکھ روپے بغیر کسی تحریر کے لیئے اورفرار ہو گیا۔ ہمارے سمیت دیگر لوگوں کے بھی پیسے لیئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی شروع کر دی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 25, 2023) – The biggest financial fraud scandal in the history of Kahuta has been exposed to the public. Esteemed business figures of Kahuta, including professors, have also been swindled. Sardar Adnan Hassan of Hainser has embezzled millions of rupees and has gone into hiding. Majid Ali Hashmi, Saleem Raza, Mati Rehman, Ibrar Ahmed, and several other citizens have filed a complaint at the Kahuta police station, stating that Sardar Adnan Hassan purchased and sold mobile phones from us for 85 lakh rupees without any written agreement and then fled with our money. He has also taken money from other people. The Kahuta police station has initiated an investigation.

یونین کونسل نارہ سے گاؤں بھگون براستہ ڈھوک مغلاں سڑک کا افتتاح

Inauguration of Dhok Mughlan Road from Union Council Nara to Village Bhagwan

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25,مارچ،2023) — سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ سے گاؤں بھگون براستہ ڈک مغلاں سڑک کا افتتاح کر دیا۔ تین کروڑ کی فنڈنگ سے مزکورہ منصوبہ مکمل ہوگا۔ گاؤں کے لوگ عرصہ سے راستہ نہ ہونے پر تکلیف میں مبتلا تھے۔ حلقہ میں ترقیاتی کام میری کارکردگی کا ثبوت ہے۔ عوامی خدمت میرا مشن ہے۔ ان خیالات کااظہار نارہ سے بھگون براستہ ڈھوک مغلاں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نارہ کے مقام پر کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین نارہ ماسٹر محمد یونس، سابق ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر، سابق کونسلرز محمود چوھان،چوھدری محمد معروف،چوھدری محمد محبوب سابق امیدوار برائے چیئرمین،محمد آفتاب کیانی،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) نارہ صوفء عبدل رحیم، سینئر مسلم لیگی رہنما شیخ جاوید، راجہ عبدالقدوس،صوبیدار اسد لطیف آف کھتیل ھون، راجہ ثقلین آف ممیام، ذوالفقار علی ستی شان کہوٹہ ممبر پریس کلب کہوٹہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مقررین نے راجہ صغیر احمد کی حلقے میں کرائے گے اربوں روپے کے کام پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی عبد المجید مغل کی ملاقات

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi meeting with Abdul Majeed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،25مارچ2023)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان کی ملاقات،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ عتیق سرور، بلال یامین ستی اور دیگر مسلم لیگی رہنماء بھی موجود تھے،ملکی و حلقے کی سیاست اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی دریافت کی اور ان سے ملکی،غیر ملکی سیاست کے علاوہ حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون کی سیاست پر گفتگو کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے بھائی مسلم لیگ ن کے راجہ عتیق سرور اور سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب بھی موجو د تھے۔

غلام مرتضیٰ ستی کی حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے مزار اقدس میں حاضری

Ghulam Murtaza Sati’s visit to the shrine of Hazrat Data Ali Hajveri

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،25مارچ2023)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق MNAغلام مرتضیٰ ستی کی حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے مزار اقدس میں حاضری،ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سردار ارشد مجید اور تظرف ستی بھی ہمراہ موجود تھے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے لاہور میں ملک کے نامور ولی اللہ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی انہوں نے صاحب مزار کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعاہیں بھی کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے سینئر ناہب صدر سردار ارشد مجید اور تظرف ستی بھی ہمراہ موجود تھے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button