DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The government of Punjab started distribution of 10 kg bags of official flour to the public in the context of Ramadan package in Kallar Syedan

حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے سلسلہ میں سرکاری 10کلو آٹا کا تھیلہ عوام میں فری تقسیم کرنے کا سلسلہ کلر سیداں میں بھی شروع

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)— وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے سلسلہ میں سرکاری 10کلو آٹا کا تھیلہ عوام میں فری تقسیم کرنے کا سلسلہ کلر سیداں میں بھی شروع کردیا گیا کلرسیداں سپورٹس گراونڈ میں سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ سے اہلیت جاننے کے بعد عوام میں سرکاری سکیم کے تحت آٹا تقسیم کرنا شروع کردیا اور یہ سلسلہ 25 رمضان تک جاری رہے گا اس کے علاؤہ تحصیل بھر میں 11 سیل پوائنٹ قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے کلرسیداں شہر میں 4 پوائنٹ قائم کیئے جا رہے ہیں جس سے فی گھرانہ 3 بیگ حاصل کر سکے گا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 20, 2023)- On the special instructions of the Prime Minister of Pakistan, Mian Shahbaz Sharif, the government of Punjab is distributing the official 10 kg bag of flour to the public for free as part of the Ramadan package has started. A cell point has also been started in Kallar Syedan Sports Ground, Assistant Commissioner, Kallar Syedan Ishtiaqullah Niazi reviewed the arrangements and while talking to the media said that after knowing the eligibility from the identity card on behalf of the Punjab government, in public. Distribution of flour has started under the government scheme and this process will continue till 25th of Ramadan. In addition to this, the proposal to establish 11 sales points across the tehsil is under consideration.

مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Muslim League (Zia) chief Ijaz-ul-Haq joined PTI along with his colleagues

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)—مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اعجاز الحق کی لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔شمولیت کے بعد صحافی سے غیر رسمی گفتگو میں اعجاز الحق نے کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ ہم بہت عرصے سے ہیں، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے اور ہماری پارٹی جو شہید ضیا الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی جبکہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔موجود صورت حال سے متعلق سوال پر اعجاز الحق نے کہا کہ ’جتنی جلدی ممکن ہو ملک کو مشکلات اور مسائل سے نکالنا چاہیے اور ہر قسم کی بات چیت کے لیے آپس میں ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے اور اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی ان کو ساتھ بٹھا سکتا ہے‘۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ’عمران خان نے بولا کہ ہم ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں مگر ابھی الیکشن کے بارے میں بات کریں کیونکہ اب اور کسی چیز پر بات نہیں ہوسکتی‘۔ اعجاز الحق نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر پر جانا، شیلنگ کرنے کے واقعات پاکستان میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں، ایسا نہ ہو کہ ترازو کے پلڑے برابر کرواتے کرواتے ترازو ہی ٹوٹ جائے‘۔

عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے قائد کا زبردست استقبال کیا

The leaders and workers of PTI Kallar Syedan gave a warm welcome to their leader Imran Khan in Islamabad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)—عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے قائد کا زبردست استقبال کیا اور کلرسیداں سے پارٹی کارکن کثیر تعداد میں عدالت کے باہر تک پہنچنے میں کامیاب رہے ان میں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید،تحصیل صدر یاسر منصور،یوتھ کلر سیداں کے سٹی صدر عاقب علی،ارسلان وینس ایڈوکیٹ،دانیال کیانی،محسن نوید سیٹھی،محمد آصف کیانی اور دیگر شامل تھے جبکہ پی پی سات کے امیدواران کرنل محمد شبیر اعوان، ہارون کمال ہاشمی،راجہ ساجد جاوید،حافظ سہیل اشرف ملک و دیگر بھی استبال کرنے عدالت تک پہنچنے میں کامیاب رہے ادہر راجہ ساجد جاوید نے استبال میں شرکت کرنے پر تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے

تحصیل کلر سیداں میں قائم پختونوں نے پرامن اتفاق پختون گروپ کمیٹی قائم کی ہے

The Pakhtuns based in Tehsil Kallar Syedan have established the Peaceful Accord Pakhtun Group Committee

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)—تحصیل کلر سیداں میں قائم پختونوں نے پرامن اتفاق پختون گروپ کمیٹی قائم کی ہے جس کا مقصد علاقہ میں امن عامہ کے حوالہ سے اقدامات کو فروغ دینا تھا اجلاس میں گل محمد خان، نصیر خان، احمد گل، حسن خان، ندیم خان شکر اللہ خان، گل محمد خان ،رئیس خان، خستہ گل، گل خان، راقب خان کشمیر خان، عثمان آفریدی اور دیگر نے شرکت کی۔ صدر کمیٹی نصیر خان نے کہا کہ اگرکسی بھی پختون بھائی کو کوئی مسئلہ مسئلہ ہوا تو ہم اس کا ساتھ دیں گے

قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ اپنی ماں بولی میں بھی لکھنا چاہئیے

You should write in your mother tongue along with the national language Urdu

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)—بزم نوائے ادب کلر سیداں کے زیر اہتمام معروف ادیب شاعر کمپیئر محمد عظمت مغل کے پوٹھوہاری ابیات پر مشتمل شعری مجموعہ “اکھیاں نیں بوہے” کی تعارفی تقریب عابد حسین جنجوعہ کی رہائشگاہ ادب نگر ڈھوک صابری کلر سیداں میں ادیب,براڈکاسٹر,شریف شاد کی صدارت میں منعقد ہوئی،معروف شاعر,سکالر پروفیسر عبدالحمید مدنی مہمان خصوصی تھے.جبکہ صحافی محمد یوسف خان اور محمد یعقوب انجم مہمانان اعزاز تھے.صاحب کتاب محمد عظمت مغل خصوصی مہمان تھے.میزبابی کے فرائض عابد حسین جنجوعہ نے سرانجام دیئے.اس موقع پر محمد عظمت مغل کی شخصیت شاعری اور فن کے حوالے سے عابد حسین ججوعہ,معین الدین,راجہ طیب جنجوعہ,یاسر کیانی,قمر محمود عبداللہ,اور پروفیس عبدالحمید مدنی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا.اس موقع پر محفل مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا.جس میں عابد حسین جنجوعہ,چندا خیری,قیصر لال جنجوعہ,معین الدین,قدرت حسین قدرت,حافظ کامران حشر,طاہر یاسین طاہر,محمد یعقوب انجم,محمد عظمت مغل,پروفیس عبدالحمید مدنی,نے اپنا اپنا اردو پنجابی,پوٹھوہاری کلام پیش کیا.صاحب کتاب محمد عظمت مغل نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا.تقریب کے صدر شریف شاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد عظمت مغل نے خالص پوٹھوہاری زبان میں ابیات لکھ کر کتاب”,اکھیاِں نیں بوہے” دی ہے انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پوٹھوہاری ادب کی ترویج و ترقی میں آج کے شعراء و ادباء نظم و نثر میں جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے.شعراء و ادبا ء کو قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ اپنی ماں بولی میں بھی لکھنا چاہئیے کیونکہ علاقائ زبانیں ایک دوسرے کے رابطے کا زریعہ ہیں.

چوہدری ارباب وڑائچ رشتہ اذدواج سے منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ چک وڑائچ میں ہوئی

Wedding of Ch Arbab Warraich celebraed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)—چوہدری طارق محمود وڑائچ کے فرزند چوہدری ارباب وڑائچ رشتہ اذدواج سے منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ چک وڑائچ میں ہوئی جس میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ صغیر احمد،امیدواران پنجاب اسمبلی ملک سہیل اشرف،راجہ ندیم احمد ،چوہدری ظہیر محمود سلطان،سید راحت علی شاہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ صفدر کیانی،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی،حاجی غلام ظہیر بھٹی، چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،عابد حسین زاہدی،چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی، مسعوداحمد بھٹی،راحت محمود کیانی،چوہدری عثمان وڑائچ،صوبیدار چوہدری محمد آزاد وڑائچ،نمبردار اسد عزیز،چوہدری شاہد گجر،شہزاد مالک مغل،چوہدری شفیق گجر،راجہ شاہد پٹواری،راجہ محمد جاوید، ارسلان وینس ایڈووکٹ،سردار محمد آصف،ارشد محمود بھٹی،راجہ عاصم ریاض،راجہ عرفان سرور،راجہ محمد اعجاز،عبدالقدوس گرداور، اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مارچ,2023)—سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،کرنل محمد شبیر اعوان،قاضی محمد داؤد،راجہ محمد تقلین،عابد حسین زاہدی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،محمد شفیق بھٹی،لالہ محمد اکرام نے کلرسیداں میں اکرام الحق قریشی سے ملاقات کی اور ان کی چچی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی

Show More

Related Articles

Back to top button