DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Firing at a house in Nawaz Colony, One injured

کہوٹہ; نواز کالونی میں گھر پر فائرنگ، ایک زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ14مارچ2023)
نواز کالونی شہروز مظہرنامی شخص گھر گھس کے فائرنگ سے نذیر المعروف جوری نام کے شخص کو زخمی کر کے فرار ہو گیا،بھاگ کر ایک گھر والوں کو یرغمال بنا لیا،پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین نے گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نواز کالونی شہروز مظہر ولد مظہر نے گھر گھس کر پسٹل سے نذیر المعروف جوری پر فائر کھول دیے جسکے نتیجے میں ایک فائر لگنے سے نذیر شدید زخمی ہوا ملزم شہروز وہاں سے بھاگا تو عوام علاقہ بڑی تعداد میں پکڑنے کی غرض سے پیچھے بھاگے شہروز مظہر آڑہ محلہ میں واقع فلاحی مرکز میں گھس گیا اور پسٹل کی نوک میں خاتون اور اسکے بیٹے، اور ملازم کو یرغمال بنائے رکھا جبکہ گھر کو اندر سے بند کر دیا عوام علاقہ کی کثیر تعداد پہنچ گئی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری خداداد مجید کو فون کرنے پر انہوں نے فورا ایکشن لیا اور موبائل بھیجی ملزم محلے کے مختلف چھتوں سے بھاگنے کے راستے تلاش کرتا رہا پولیس ملازمیں سہیل کیانی،حسنات اور دیگر ملازمین نے بڑی دلیری سے ملزم کو پکڑ لیا اور تھانہ کہوٹہ لے گئے وجہ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم شہروز مظہر مٹور چوک کا رہائشی ہے جس نے نذیر کی رقم دینی تھی نذیر نت مانگی وگرنہ قانونی کاروائی کرنے کا کہا جس پر شہروز مظہر نے گھر گھس کر فائر کیے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 14 March 2023)
A person named Sheroz Mazhar at Nawaz Colony escaped after injuring a person named Nazir known as Juri by firing into his house, escaped and took a family member hostage, and was arrested by the employees of police station Kahuta. Nawaz Colony, Shahroz Mazhar entered the house and opened fire on Nazir known as Jury with a pistol, as a result of which Nazir was seriously injured due to a fire. Mazhar broke into the welfare center located in Aara Mohalla and held the woman, her son, and the employee hostage at the point of a pistol while locking the house from the inside. Despite the information, the police did not arrive. On calling the SHO of the Kahuta police station, Chaudhry Khudadad Majeed, he immediately took action. The accused was caught and taken to Kahuta police station. After finding out the reason, it was found that Shahroz Mazhar is a resident of Mator Chowk who owed money to Nazir. Nazir asked for the money or else he asked to take legal action, on which Shahroz Mazhar entered the house and opened fire and the injured person was shifted to THQ Hospital.

راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی تھوہا آمد،پیپلز سیکرٹریٹ کا دورہ کیا

Raja Nadeem Ahmed, the candidate for Provincial Assembly, Punjab, Constituency PP Seven, arrived recently and visited the People’s Secretariat

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ14مارچ2023)
راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی تھوہا آمد،پیپلز سیکرٹریٹ کا دورہ کیاسابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے بھر پور استقبال کیا،آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یونین کونسل مٹورکا دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،تنویر ناز بھٹی امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں،شیخ احسن سرائیکی اور دیگرافراد بھی ہمراہ موجود تھے راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے تھوہا کے مقام پر پیپلز سیکرٹریٹ میں بھی گے جہاں سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے بھر پور استقبال کیا اس موقع پر راجہ ندیم احمدنے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں انشاء اللہ خادم بن کر خدمت کروں گاپہلے بھی بطور چیئرمین اپنے علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام کراے ہیں اللہ نے موقع دیا تو مزید خدمت کر وں گا۔سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور راجہ ندیم احمد کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہاکہ پیپلز پارٹی اور راجہ ندیم احمد کے خیالات میں کافی ہم آہنگی پائی جاتی ہے ہماری سیاسی منزل ایک ہے اور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے انہوں نے راجہ ندیم احمد کی عوامی خدمت کے جذبے اور کوششوں کو سراہا ہے۔

ڈاکٹر محمد عارف قریشی ریٹرینگ آفس کہوٹہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی وصول کر رہے ہیں

Dr. Mohammad Arif Qureshi is receiving the nomination papers of the Provincial Assembly at the Returning Office

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ14مارچ2023)
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ریٹرینگ آفس کہوٹہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی وصول کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں حلقہ پی پی سیون سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لیے تحصیل بھر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ورکرز کارکنان عہدیداران و دیگر دوست احباب سے مشاورت شروع کر دی اور ایک دو روز میں کاغذات داخل کرائیں گے اس موقع پر علاقہ بھر کے مسلم لیگی ورکرز کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا کارکنان وررکز کو عزت دی ہر مشکل وقت میں پارٹی کے لیے جانی مالی تعاون کیا علاقے میں نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ دیگر جماعتوں اور برادریوں کے لوگ بھی انکی دلی قدر کرتے ہیں کارکنان ورکرز نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو بھرور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا جائے جنہوں نے ساری زندگی جماعت کے لیے وقف کی۔

کنسٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان نے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقرر کر دیا،

Constructors Association of Pakistan has appointed the well-known political and social personality of Kahuta Thakedar Raja Sajid Mehmood of Hotla as Deputy Co-ordinator (CAP)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ14مارچ2023)
کنسٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان نے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقرر کر دیا،سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقررہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکنسٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان نے کہوٹہ جانی و مانی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقرر کر دیا ٹھکیدار راجہ ساجد محمودکوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقررہونے پرا ن کے قریبی دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار قمر عباسی، ماسٹر انور عباسی، ملک ہارون آف چھنی اعوان،راجہ جلیل احمد آف لونہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ میں کنسٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین انجینئرسید اشفاق حسین شاہ،ملک محمد کلیم اللہ، ملک محمد عظیم، اظہر محمد ستی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے یہ زمہ داری سونپی انشاء اللہ میں اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button