DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Chakswari, AJK; Mayor of Rotherham Ch Tajamal Hussain given grand reception in Palak and Chakswari
چودھری تجمل خان میئرآف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ اہلیان پلاک وچکسواری کاشاندار استقبا ل

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،فروری,2023)— چودھری تجمل خان میئرآف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ نے کہاہے کہ اہلیان پلاک وچکسواری نے آج جومیر ااورمیرے وفدکے ارکان کاشاندار استقبا ل کیاہے اس خلوص اورپیار کاشکریہ اداکرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں مجھے فخر ہے کہ میراتعلق بشارت شہید کی بستی سے ہے میں نے بشارت شہید گورنمنٹ ہائی سکول پلاک سے ابتدائی تعلیم حاصل کی یہ میرااعزاز ہے میئربننے کا یہ اعزاز میراہی نہیں بلکہ میرے والدصاحب کااعزاز ہے جن کی دعاؤں شفقت اور حوصلہ افزائی سے یہ مقام ومرتبہ نصیب ہوا ہے میں اپنے والدین اور اہلیان پلاک کومبارک بادپیش کرتاہوں میر ے خاندان کی اس شہرت میں ان کابڑاکردار ہے مجھے اورمیر ے خاندان کواپناماضی اچھی طرح یاد ہے اوریادرکھیں گے جوقومیں آگے بڑھتی ہیں وہ اپناماضی یادرکھتی ہیں استقبال اوراستقبالیہ تقریب کے بہترین انتظامات اورزبردست تیاریاں کرنے پراہلیان پلاک بالخصوص عنصر محمود غزالی سیکرٹری جنرل چکسواری پریس کلب کاشکریہ اداکرتاہوں ان کے خلوص اورانتھک محنت سے اس تقریب کاانعقاد انتہائی کامیاب ہوا آج جس محبت خلوص اورجوش وجذبے کے ساتھ میرے وفد کااستقبال کیاگیااسے مدتوں یادرکھاجائے گا میری خوش قسمتی ہے کہ میرا تعلق پلاک سے ہے جس کاایک ممتاز مقام ہے اس کانام روشن کرنے میں بشارت شہیدکی شہادت اور حضرت پیر سلطان عالم رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت پیر آفتاب عالم رحمتہ اللہ علیہ سمیت آستانہ عالیہ دلڑ شریف کے مشائخ عظام سمیت دیگرنامورشخصیات نے اللہ تعالی کی عطاکردہ صلاحیتوں کابہترین اظہار کیااس میں میرے خاندان کابھی حصہ ہے خلوص نیت اورصدق دل سے اس بستی کی نیک نامی شہرت اورتعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنابھرپور کردار اداکروں گا انہوں نے ان خیالات کااظہار اہلیان پلا ک کی جانب سے اپنے اعزاز میں دے گئے پرخلوص استقبالیہ کے موقع پرزیبائش میرج ہال پلاک میں منعقدہ پروقار اورشاندار استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے استقبا ل کرنے والوں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اوربہترین کوریج کرنے پرچکسواری پریس کلب کے عہدیداروں واراکین کی ٹیم کاشکریہ اداکیا چودھری قاسم مجیدایم ایل اے نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں اپنی اپنے والدگرامی سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید صاحب اورچودھری محمدیاسین صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر اورپارٹی کی جملہ قیادت کی جانب سے غازیوں اورشہداء کی سرزمین پلاک کے سپوت چودھری تجمل خان کومیئر آف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ کااعزاز حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کرتاہوں انہیں ان کے وفد کے ارکان سابق میئرچودھری شوکت علی چودھری محبوب حسین سابق مشیر راجہ محمدنیاز خان سمیت دیگرمہمانان گرامی کوحلقہ نمبردو چکسواری میں آمدپر خوش آمدید کہتاہوں میرے والدصاحب کے بعدمجھے ممبراسمبلی منتخب کرانے میں اہلیان پلاک کابڑا نمایاں کردار ہے میں پورے حلقہ کاممبراسمبلی ہوں عوام کاخادم ہوں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے میرے والدصاحب کی طویل شاندار خدمات کاثمر ہے کہ مجھے حلقہ نمبردوچکسواری کے عوام نے ممبراسمبلی بنایا میں بطور خادم عوام کی خدمت کروں گا چودھری محمودایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پلاک کی دھرتی کے عظیم سپوت چودھری تجمل خان آج میئرآف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ کامنصب حاصل کرنے کے بعدتشریف لائے ہیں ہمیں بے حدخوشی ہے بشارت شہید کی بستی کانام روشن کرنے میں اپناکردار اداکیاہے میئربننے پرمبارک بادپیش کرتاہوں کونسلر سے آگے کام چلے گالالہ رزاق اورندیم تاسب بھی کونسلر بنے ہیں پلاک کونظر انداز کیاگیاہے اب میں ایم ایل اے قاسم مجید صاحب اور یونین کونسل پنڈخورد کی قیادت سے درخواست کرتاہوں کہ اس علاقہ کی ماضی کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اپناکرداراداکریں نئی قیادت کوبھرپور موقع دیں تاکہ اس علاقہ کواپناحق مل سکے تقریب سے سابق میئرچودھری شوکت علی حاجی محبوب حسین سابق مشیر راجہ محمدنیازخان الحاج غلا م رسول عوامی سابق میڈیاایڈوائزر یاسرممتاز چودھری حاجی چودھری غلام رسول چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل سیکرٹری جنرل عنصر محمودغزالی باوا محمدصدیق چودھری محمدیعقوب پلاکوی حاجی برکت علی شاد سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیاتقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چکسواری پریس کلب کے سیکرٹری جنرل عنصر محمودغزالی نے انجام دیے اور استقبال کے انتظامات تیاریوں تقریب کے انتظامات کوچار چاند لگادیے جس کامہمان خصوصی وفد کے ارکان باالخصوص سابق مشیر راجہ محمدنیاز خان نے اپنے خطاب میں برملااظہار کیااورانہیں خراج تحسین پیش کیاتقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحافظ مولان محمدشبیر نقشبندی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی محمدالیاس قادری نے ہدین نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا تقریب کے اختتام پرشرکاء تقریب کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی کھانا شروع کرنے سے پہلے مولانا محمدشبیر نقشبندی خطیب اعظم جامع مسجدپلاک نے دعاکرائی




