اوسلو(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عقیل قادر،30,جنوری2023) —ناروے میں نئی پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے اوسلو کے رائل پیلس میں ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کو اسناد سفارت پیش کیں۔ اس موقع پر سعدیہ الطاف نے ہیرالڈ پنجم کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ناروے کی عوام کی کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔ ہیرالڈ پنجم نے پاکستان کی قیادت کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہیرالڈ پنجم نے ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور انکی خدمات کا اعتراف کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
Oslo (Aqil Qadir, January 30, 2023) – The new Pakistani ambassador to Norway, Sadia Altaf Qazi, presented her credentials to King Harald V of Norway at the Royal Palace in Oslo.
On this occasion, Sadia Altaf conveyed good wishes to Harald V from the President of Pakistan, the Prime Minister of Pakistan, and the people of Pakistan for the people of Norway.
Harold V expressed his goodwill towards the leadership of Pakistan and wished the Pakistani people further development and prosperity.
On this occasion, Harald V appreciated the role of Pakistanis in the development of Norway and acknowledged their services. During the meeting, various issues between the two countries were discussed and the strengthening of these relations was reiterated.