DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; AC Kallar Syedan Malik Muhammad Ijaz Seal three shops for selling government flour without departmental permission

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز کا زبردست ایکشن۔ سرکاری آٹا بغیر محکمانہ اجازت نامے کے فروخت کرنے پر تین دوکانیں سیل کردیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،جنوری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز کا زبردست ایکشن۔ سرکاری آٹا بغیر محکمانہ اجازت نامے کے فروخت کرنے پر تین دوکانیں سیل کردیں اور وہاں موجود آٹا سرکاری نرخوں پر لوگوں میں تقسیم کردیا اسسٹنٹ کمشنر نے محسن کریانہ سٹور پر سرکاری آٹے کا ٹرک ان لوڈنگ کے وقت ہی پکڑ لیا وہ تمام آٹا سٹور میں منتقل کردیا گیا تو مالکان سے سرکاری آٹا فروخت کرنے کا اجازت نامہ طلب نہ کیا جو پیش نہ ہونے پر کریانہ سٹور کو سربمہر کردیا گیا جبکہ شاہ باغ میں بھی ایک کریانہ سٹور کو بغیر اجازت نامے پر سیل کیا گیا جس کے بعد اے سی کلرسیداں نے دوبیرن کلاں میں بھی چھاپہ مار کر بلااجازت سرکاری آٹا فروخت کرنے پر دوکان سیل کردی اور وہاں موجود آٹے کے ڈیڑھ سو بیگز کو دفتر یوسی دوبیرن کلاں کے صحن میں رکھ کر سرکاری نرخوں پر عام افراد کو فروخت کردیا گیا انہوں نے متعدد دیگر دوکانوں کو بھی چیک کیا اور خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیا فروخت پایا گیا تو اس کے خلاف انتہائی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, January 2023)—Assistant Commissioner Kallar Syedan Malik Muhammad Ijaz sealed three shops for selling government flour without departmental permission and the flour there was distributed to the people at government rates. A grocery store in Shah bagh was also sealed without a permit, after which AC Kallar Syedan closed shop in Doberan Kallan.  Around 150 bags of flour were kept in the yard of UC Doberan Kallan office and sold to common people at government rates. They also checked many other shops. And warned that if any shopkeeper is found selling goods at more than the fixed prices, strict action will be taken against him.

پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں میں کمپیوٹر آپریٹرز پٹواریوں کے امتحانات شروع

Examinations for computer operators patwaris started in all tehsils across Punjab

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،جنوری,2023)—پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں میں کمپیوٹر آپریٹرز پٹواریوں کے امتحانات شروع،تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں قائم امتحانی مراکز میں نگران عملے کی موجودگی میں آن لائن امتحانات شروع ہو گئے جو جمعہ کی شام کو مکمل ہوں گے جن میں تین ہزار سے زائد بھرتی ہونے والے کمپیوٹر ریکارڈ پٹواری حصہ لے رہے ہیں راولپنڈی میں بھی کلرسیداں،گوجرخان،راولپنڈی، کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،مری اور ٹیکسلا میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہے جہاں پٹورایوں کو آن لائن سوال دیئے جاتے ہیں اور وی پھر نگران کی موجودگی میں اسے نیٹ پر ہی حل کرتے ہیں جس کے بعد حاصل کردہ نمبرز بھی آن لائن جاری کردیئے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی یہ سیاسی ناکامی اور بچگانہ انداز سیاست ہے,حاجی اخلاق حسین

This political failure of PTI is childish politics, Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ سیاسی ناکامی اور بچگانہ انداز سیاست ہے کہ پہلے انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے پھر پنجاب میں اپنی ہی حکومت کو ختم کرکے اب قومی اسمبلی میں واپس بھی آنا چاہتے ہیں اور پنجاب میں محسن رضا نقوی کو بطور نگران وزیراعلی قبول کرنے کو تیار بھی نہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسائل کا سب سے موثر پلیٹ پارلیمان ہے مگر پی ٹی آئی نے اس عمل سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کیایہ سیاسی عدم استحکام کے لیئے ہمہ وقت دستیاب اور کوشاں رہتے ہیں پنجاب میں ان کی اکثریتی حکومت موجود تھی اسے انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرکے ازخود ختم کردیا اب یہ نگراں وزیراعلی پر معترض ہیں یہ جب خود پنجاب میں اقتدار میں موجود تھے ان کی مدت بھی باقی تھی مگر انہوں نے اپنا اقتدار خود ختم کیا اور اسمبلی۔ تحلیل کروا کر خود کو غیر جمہوری سوچ کا حامل قرار دیا دوسری جانب یہ گزشتہ برس خود ہی قومی اسمبلی سے مستعفی ہو کر گھروں کو چلے گئے اور اب پھر ایوان میں واپسی کے خواہاں ہیں مگر اب ایسا ہونا ممکن نہیں ہے استعفے کب اور کیسے قبول کرنے ہیں یہ اختیار صرف قومی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ہے وہ جب چائیں جیسے چائیں اسے قبول کرلیں اب اسپیکر نے ان کے استعفے قبول کرلیئے ہیں تو انہیں پریشانی کس بات کی ہے؟

عوام بھی ابھی تک اس بڑے بریک ڈاؤن کی وجوہات سے ابھی تک لاعلم ہیں

The public is also still unaware of the reasons for this major electrcicity breakdown

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،جنوری,2023)—گزشتہ روز کے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے اثرات دوسرے روز بھی محسوس کیئے جاتے رہے گزشتہ شب دس بجے ساڑھے چودہ گھنٹوں بعد بجلی تو بحال کردی گئی مگر اس کے نتیجے میں دوسرے روز ہی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہر دو گھنٹوں بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزارت توانائی اور واپڈا بریک ڈاؤن کے 36 گھنٹوں بعد بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ممکن نہیں بنا سکا اور عوام بھی ابھی تک اس بڑے بریک ڈاؤن کی وجوہات سے ابھی تک لاعلم ہیں۔

ارسلان حیدر وغیرہ نے یاسر عباسی سے مل کر دھوکہ دہی سے امانتا ًلی ہوئی گاڑی غائب کر دی۔محمد یونس سکنہ درکالی شیرشاہی

Arsalan Haider and others along with Yasir Abbasi have taken my veichle in a fraud, Muhammad Yunus of Durkali Shershahi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،جنوری,2023)—محمد یونس سکنہ درکالی شیرشاہی نے مقامی پولیس کو بیان کیا کہ اس نے تین ماہ قبل ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی مسمی غضنفر علی سکنہ سوہاوہ سے رقم مبلغ 31لاکھ 60 ہزار روپے میں خرید کی تھی اور معاہدہ خریداری بھی کیا اور پھر میں اور ارسلان حیدر روٹ پر گاڑی چلاتے رہے۔مسمیان ارسلان حیدر،فرحان الہی سکنائے کلر کہار سے جان پہچان اور دوستی تھی جو کہ عرصہ قریب ایک ماہ قبل میرے پاس میری گاڑی امانتا لینے کیلئے کلر سیداں آئے اور گواہان کی موجودگی میں مجھ سے 4/5 دن کیلئے گاڑی لی اور کہا کہ ہم آپ کو یہ گاڑی 34 لاکھ روپے میں اپنے ایک عزیز کو فروخت کروا سکتے ہیں اور پھر وہ گاڑی مجھ سے امانتا لے گئے جب میں نے بعد میں ارسلان حیدر وغیرہ سے گاڑی کی واپسی کے متعلق پوچھا تو ارسلان نے بتایا کہ گاڑی فرحان کے ذریعے یاسر عباس حال مقیم لاہور کو دے دی ہے آپ کو چند دنوں تک طے شدہ رقم مبلغ 34لاکھ روپے ادا کر کے معاہدہ تحریر کر لیں گے۔دوبارہ گاڑی کا مطالبہ کرنے پر ارسلان وغیرہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ارسلان حیدر وغیرہ نے یاسر عباسی سے مل کر دھوکہ دہی سے امانتا ًلی ہوئی گاڑی غائب کر دی۔

کلرسیداں میں تعنیات نائب تحصیلدار نذر عباس کا تبادلہ

Naib Tehsildar Nazar Abbas transferred

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،جنوری,2023)—کلرسیداں میں تعنیات نائب تحصیلدار نذر عباس کا تبادلہ ٹیکسلا کردیا گیا انہوں نے کلر سیداں میں چارج چھوڑ کر ٹیکسلا میں چارج سنبھال لیا ان کی جگہ تاحال کلر سیداں میں کسی دوسرے نائب تحصیلدار کی تعنیاتی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button