DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: People have built speed breakers on newly constructed carpet roads to ensure accidents

نوتعمیر کارپٹ سڑکوں پر لوگوں نے اسپیڈ بریکرز تعمیر کرکے حادثات کو یقینی بنا دیا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)—نوتعمیر کارپٹ سڑکوں پر لوگوں نے اسپیڈ بریکرز تعمیر کرکے حادثات کو یقینی بنا دیا ہے،حال ہی میں پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں سے پھلینہ ڈیم اور کلرچوآ روڈ سے بنک چوک ستھوانی ماہلی کارپٹ سڑکوں کی تعمیر مکمل کی ہے مگر بعض لوگوں نے ان نوتعمیر سڑکوں پر اسپیڈ بریکرز تعمیر کر لیئے ہیں یہ اسپیڈ بریکرز ازخود ٹریفک حادثات کو جنم دے رہے ہیں۔ کلر پھلینہ ڈیم سڑک اس وقت کلر سے مندرہ اور گوجرخان کے درمیان مختصر ترین رابطہ ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک کا رش رہتا ہے جبکہ بنک چوک ستھوانی ماہلی روڈ نہ صرف سکوٹ اور دوبیرن روڈ کو کلر چوآ دھانگلی روڈ سے ملاتی ہے بلکہ یہ سڑک درجنوں دیہات و قصبات کو سوئیں چیمیاں کے ذریعے گوجرخان بیول سے منسلک کرتی ہے۔ اسپیڈ بریکرز کی تعمیر روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے مگر پنجاب ہائی وے کے اہلکار ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں جن کا کام اب صرف کمیشن کی وصولی رہ گیا ہے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے اسپیڈ بریکرز کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, January 2023)- People have built speed breakers on the newly constructed carpet roads to ensure accidents, recently the Punjab Highway from Kallar Syedan to Phalina Dam and Kallar Choa Road, Bank Chowk Sathwani Mahli has completed the construction of carpet roads but some people have built speed breakers on these newly constructed roads, these speed breakers are automatically causing traffic accidents. Kallar Phalina Dam Road is currently the shortest link between Kallar to Mandra and Gujarkhan due to which there is a traffic jam while Bank Chowk Sathwani Mahali Road not only connects Skot and Doberan Road with Kallar Choa Dhuangali Road but this road Dozens of villages and towns are connected to Gujarkhan Bewal through Sui Cheemian. The construction of speed breakers is going on on a daily basis, but the officials of Punjab Highway have so far not taken any action.

سرکاری آٹا 648 کی بجائے سات سے آٹھ سو روپے میں فروخت کرنے کا سلسلہ دھوم دھڑلے سے جاری

Government-supplied flour is being sold at 7 to 800 rupees instead of 648 rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)— کلرسیداں شہر میں سستے آٹے کی فیئرپرائس کے مالکان کی اندھیر نگری اور لوٹ مار،سرکاری آٹا 648 کی بجائے سات سے آٹھ سو روپے میں فروخت کرنے کا سلسلہ دھوم دھڑلے سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے کلرسیداں اور گردونواح میں درجن کے لگ بھگ ایسی فیئرپرائس شاپس قائم کر رکھی ہیں جہاں فلور ملز کی جانب سے سرکاری نرخوں پر ملنے والا آٹا مہیا کیا جاتا ہے مگر گوجرخان روڈ پر واقع پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی واحد دوکاندار ہیں جو یہ آٹا سرکاری نرخوں کے عین مطابق 648 روپے میں فی دس کلو آٹے کا بیگ فروخت کرتے ہیں۔ ان کے علاؤہ دیگر میں بیشتر نے سرکاری آٹے کو بھی لوٹ مار کے لیئے استعمال کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے بڑے بڑے حاجی نمازی اور متقی احباب یہ آٹا 648 کی بجائے سات سے آٹھ سو روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔بیشتر احباب محض گنتی کے بیگ ہی دوکان پر رکھتے ہیں اور ایک ہی دن فروخت کر دیئے جاتے ہیں اور بقیہ سرکاری آٹا گودام میں منتقل کرکے اسے مہنگے داموں فروخت کیا جا رھا ہے اور اس عمل میں کئی حاجی نمازی بھی شامل ہیں جو خود کو متقی کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں بار بار عمرے کی سعادت کو بھی فرض سمجھتے ہیں اور دوسری جانب یہ لوٹ مار میں کسی کا ثانی نہیں رکھتے ان کا یہ دہرا معیار اس مشکل وقت میں بھی نادار اور غریب لوگوں کی مشکلات میں مسلسل اضافے کا موجب بن رھا ہے نادار لوگ آٹے کے حصول کے لیئے قطاروں میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں دوسری جانب ان کے نام پر ملنے والا سرکاری نرخوں پر آٹا فیئرپرائس شاپس کے کئی مالکان 648 کی بجائے سات سے آٹھ سو روپے میں فروخت کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی پکڑ دھکڑ سے محفوظ ہیں اس عمل میں ایسے تاجر بھی شامل ہیں جو پکڑے جانے پر شرمندہ ہونے کی بجائے خود کو جرمانہ کروا کر یہ پیشکش بھی کرتے ہیں کہ وہ جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہیں ہمیں اس کی رسید بے شک جاری نہ کی جائے اور پھر اس انڈرسٹینڈنگ پر دونوں فریقین مکمل اطمینان کا اظہار بھی کرتے ہیں اور پھر اسی لوٹ مار اور حرام کمانے میں لگ جاتے ہیں اس طرح یہ وہ مسلمان تاجر ہیں جنہیں دیکھ کر ہنود بھی شرمندہ ہو جاتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے کوئٹہ میں لشکری رئیسانی کی میزبانی میں سیاسی بیٹھک کا زبردست خیرمقدم

A political meeting hosted by Lashkari Raisani was warmly welcomed by the public

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)—کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے کوئٹہ میں لشکری رئیسانی کی میزبانی میں سیاسی بیٹھک کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھو کھر سمیت تمام مقررین نے قوم کا موقف پیش کرکے جہاں ایک امید دکھائی وہیں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو بھی بے نقاب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی عدم استحکام ہو وہ کبھی ترقی کرہی نہیں سکتا ہمارے ملک میں گزشتہ آٹھ دس برسوں میں سیاست کو ذاتی انتقام اور گالی میں تبدیل کردیا گیا معاشرتی رواداری اور احترام کوایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہماری سیاسی جماعتیں جنہیں عوام کا ترجمان ہونا چاہیئے تھا وہ حقیقی معنوں میں اسٹیبلشمنٹ کی آواز اور ترجمان ہیں ایک شخص کی مدت ملازمت میں بارہ منٹوں کے اندر اندر ایک ساتھ بیٹھ کر توسیع دینے والی جماعتیں عوام کے مسائل پر مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ہمارا ماضی انتہائی بدبودار ہے ہم نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم رح کی ہمشیرہ کو غدار قرار دیا ہم نے اپنے ہی لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جس کے نتیجے میں جو باتیں صرف بلوچستان اور کے پی کے کے کچھ علاقوں سے سنائی دیتی تھیں وہ اب شور بن کر ملک کے طول و عرض کی ہی گلی ہر محلے میں گونج رہی ہیں مگر فیصلہ سازوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔عوامی حلقوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر کے موقف کو پوری قوم کے دلوں کی آواز قرار دیتے ہوئے ان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

پریس کلب چوآخالصہ کی تنظیم نو، مقصودحسین بھٹی صدر،حبیب الرحمن قریشی جنرل سیکریٹری جنرل منتخب کرلیئے گئے

Reorganization of Press Club Choa Khalsa, Maqsood Hussain Bhatti President, Habib Rehman Qureshi General Secretary General elected

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)— پریس کلب چوآخالصہ کی تنظیم نو، مقصودحسین بھٹی صدر،حبیب الرحمن قریشی جنرل سیکریٹری جنرل منتخب کرلیئے گئے،تین رکنی کمیٹی نے اتفاق رائے سے نئے عہدے داران کا اعلان کیا۔جس کے مطابق چیئرمین منیرچشتی،وائس چیئرمین ظفراقبال مغل،سینئر نائب صدر انوارالحق راجہ،نائب صدراؤل سیدمبارک حسین شاہ،ایڈیشل جنرل سیکرٹری توقیراحمد، جوائنٹ سیکرٹری ساجدمحمود بنگیال،فنانس سیکرٹری شہزاد کیانی، ممبران سیدقاسم حسین شاہ،عامرالرحمن قریشی، محمدشبیر،طاہرمحمودمغل،ں راجہ آصف محمود،پرویزکنگ کونامزدکیاگیا۔

حاجی محمد انور کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا

Haji Muhammad Anwar was laid to rest in Tal Khalsa village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)—مقامی کاروباری چوہدری توقیراسلم،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست حاجی ابرار حسین کے چچا حاجی محمد انور کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی کے علاؤہ جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ عامر مظہر،محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،ملک شیرافگن،جاوید بٹ،راجہ صفدر کیانی،چوہدری رمضان،چوہدری الطاف،راجہ ندیم احمد،صاحبزادہ بدر منیر،محمد ظریف راجا،راجہ جہانگیر احمد بھٹی،عثمان وڑائچ،سردار آصف،راجہ محمد جواد،جاوید اقبال،محمد توقیراعوان،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،محسن نوید سیٹھی،چوہدری فیصل حفیظ،مرزا اظہر،نمبردار عنصر،راحت کیانی،تنویر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم،بابو ظفراقبال،راجہ تنویراحمد،ملک فیاض اختر، چوہدری فیاض اختر،راجہ داؤد اکبر،مسعود بھٹی،راجہ الیاس بنگیال،نوید امین،چوہدری یاسر چمن،چوہدری یونس منہاس،تنویر نازبھٹی،ذین العابدین عباس، صوبیدار غلام ربانی، احسان الحق قریشی،حاجی شوکت علی،چوہدری طارق تاج،محمد فیاض کیانی،ملک جمیل عادل،راجہ محبوب حسین چوہان،وقاص گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

 حاجی محمد عبدالطیف انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں ستھوانی میں ادا کی گئی

Haji M Abdul Latif passed away in Sathwani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)—چوہدری محمد حفیظ گجر کے والد حاجی محمد عبدالطیف انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی افتخار احمد وارثی،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی،پیر محمد افضل نقیبی،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،آصف نورانی،مسعود بھٹی،عثمان وڑائچ،نعیم اعجاز بٹ،حاجی طارق تاج،شیخ ندیم اکرم،شیخ ظفر جاوید،راجہ داؤد اکبر،راجہ نعمان ظفر، ماسٹر شیراز، اور دیگر نے شرکت کی۔

مدرسہ المدینہ سداکمال کے ناظم قاری محمد یاسر سیالوی عطاری انتقال کر گئے

Qari Mohammad Yasir Sialvi Attari,of Madrasah Al-Madina Sadda Kamal, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،جنوری,2023)—مدرسہ المدینہ سداکمال کے ناظم قاری محمد یاسر سیالوی عطاری انتقال کر گئے،نمازجنازہ ڈھوک گڑھا بسالی موڑ میں ادا کی گی۔جس میں علمائے کرام معززین علاقہ اور سیاسی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button