DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Public concern over continuous non supply of gas
کلرسیداں میں سوئی گیس کی مسلسل نایابی پر شدید تشویش کا اظہار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،جنوری,2023)—پی ٹی آئی یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر عاقب علی نے کلرسیداں میں سوئی گیس کی مسلسل نایابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شاہد خاقان عباسی کلرسیداں کی گیس مکمل طور پر بند کرا کے کلرسیداں کی عوام سے 2018 کے الیکشن کے رزلٹ کا بدلہ لے رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اتنا برا حال کبھی نہیں ہوا جو اب پی ڈی ایم کی حکومت میں ہو رہا ہے ہمارے دور میں بھی مسئلہ موجود تھا مگر کھانے کے اوقات میں اتنی گیس ضرور میسر ہوتی تھی کہ خواتین گھروں کا چولھا جلا سکیں مگر امپورٹڈ حکومت جب سے آئی ہے سوئی گیس سمیت تمام بحرانوں اور مہنگائی میں بھاری اضافہ ہوا ہے کہوٹہ اور کلرسیداں قومی صوبائی نشستوں پر ایک ہی حلقے ہیں مگر کہوٹہ میں گیس ہروقت دستیاب رہتی ہے مگر کلرسیداں میں مسلسل دن رات کے کسی بھی اوقات میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہے سوئی ناردرن کلرسیداں کی گیس مسلسل بند کرکے صارفین سے بل وصول کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شاید عباسی گزشتہ عام انتخابات میں کلرشہر سے بدترین شکست سے دو چار ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ کلرسیداں دشمنی میں یہاں گیا مکمل طور پر بند کردی گئی ہے کلرسیداں شہر اور مضافات میں دن رات کے کسی بھی اوقات میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہے عوام خوار ہو رہی ہے اور پی ڈی ایم اقتدار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں حکمران لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے ذاتی کیسز ختم کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, January 2023)- President of PTI youth wing Kallar City, Aqib Ali expressed serious concern over the continued scarcity of sui gas in Kallar Syedan, alleging that Shahid Khaqan Abbasi is taking revenge of the election result of 2018 from the people of Kallar Syedan by completely stopping the gas supply. Since the imported government came, there has been a huge increase in all crises and inflation.
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات سو کے قریب پتنگیں برآمد
Acting on the information of the informant, the police recovered around seven hundred and fifty kites




