کلرسیداں / لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،نومبر,2022)—پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کے منصوبے کی بنیاد راجہ پرویز اشرف نے رکھی جنہوں نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی پنجاب میں حمزہ شہباز کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت سے برابطہ قائم کرکے اس کے لیئے ایک کروڑ اٹھاون لاکھ کی گرانٹ مختص کروائی اور حمزہ شہباز کی حکومت میں ہی اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا گیا جو اسمبلی کے ریکارڈ میں آج بھی موجود ہے راجہ پرویز اشرف کے بیٹوں راجہ خرم پرویز پرویز راجہ شاہ رخ پرویز نے شدید گرمی اور تپتے موسم میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اس کا سروے کروایا جس کا میری سمیت مخالفین بھی چشم دید گواہ ہیں،یہ منصوبہ عوامی فلاح کا ہے کسی کا کسی پر کوئی احسان نہیں۔پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت ہے اس کی جانب سے تقریب سنگ بنیاد پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں البتہ صداقت علی عباسی کا اس منصوبے سے سرے سے کوئی تعلق نہ ہے انہیں تقریب کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہ تھا پی ٹی آئی ماضی میں بھی اس سڑک کی مرمت کے نام پر چھ کروڑ ادہر ادہر کر چکی ہے اب خدا را اس منصوبے کو مکمل ہونے دیا جائے۔
London / Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, November 2022)- People’s Party UK, Raja Qamar Masood, has said that it is clear as day that Raja Pervez Ashraf laid the foundation for the Kallar Syedan Dhuangali Road project. Raja Parvez Ashraf who is the speaker of the National Assembly established a relationship with the provincial government under the leadership of Hamza Shehbaz and allocated a grant of one million fifty-eight lakhs for it and this project was included in the annual development plan in Hamza Shehbaz’s government. It is still present in the records of the Assembly today. Raja Khurram Parvez Parvez, Raja Shah Rukh Parvez, the sons of Raja Pervez Ashraf, conducted a survey along with the party workers in extreme heat and hot weather, which the opponents including me are eyewitnesses. There is no favor to anyone. PTI is the government in Punjab, We have no objection to the foundation stone ceremony on behalf of them. However, Sadaqat Ali Abbasi has nothing to do with this project, There was no moral justification. In the past, PTI had already spent six crores in the name of repairing this road Now let this project be completed.