DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Pak Water Authority Two clean water projects started in Doberan Kallan and Thoa Khalsa at a cost of 60 lakhs failed to be completed

پاک آب اتھارٹی کی عوام دشمنی 60 لاکھ کی لاگت سے دوبیرن کلاں اور تھوہا خالصہ میں شروع کیئے گئے صاف پانی کے دو منصوبے ڈیڑھ برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2022)—پاک آب اتھارٹی کی عوام دشمنی 60 لاکھ کی لاگت سے شروع کیئے گئے صاف پانی کے دو منصوبے ڈیڑھ برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ برس قبل پی ٹی آئی کے زمہ داران کی سفارش پر دوبیرن کلاں اور تھوہا خالصہ میں پاک آب اتھارٹی نے مقامی لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے ساٹھ لاکھ مالیت کے منصوبے شروع کیئے تھے جو گزشتہ ڈیڑھ برس سے تعطل کا شکار ہیں لاکھوں روپے ضائع کردیئے گئے مگر پانی کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا شہریوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور اس منصوبے کے تعطل سمیت دیگر امور کی فوری تحقیقات اور منصوبوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Namayda Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 23, November 2022) – Two clean water projects started at a cost of 60 lakhs have not been completed even after one and a half years. According to the details, a year and a half ago, on the recommendation of the PTI leaders, the Pak Water Authority had started projects worth sixty lakhs to supply clean water to the local people in Doberan Kallan and Thoa Khalsa, which had been stalled for the last one and a half years. Millions of rupees were wasted but the dream of water supply could not be materialized. Citizens strongly protested the situation and demanded PTI officials to intervene and investigate the stalled project and other issues immediately. And have demanded the completion of projects.

صوبائی حکومت نے متاثرین سیلاب کے لیئے باتوں دعوؤں سے زیادہ کچھ نہیں کیا

The provincial government did nothing more than make claims for the flood victims

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2022)—امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے پانچ ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے والے متاثرین سیلاب کی بحالی کے حکومت کی طرح دعوے نہیں کیئے بلکہ عملی اقدامات کیئے مختلف کمپنیوں کے ذریعے پہلے سروے کروائے پھر 75ہزار ایکٹر زمین کو ہموار کروا کر معیاری بیج کی کاشتکاری کی پھر نجی کمپنیوں کے ذریعے ہی فصل سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے معاہدے کیئے اور کھاد بھی ہم نے ہی فراہم کرکے اللہ کے بھروسے پرگندم کی بھمپر پیداوار کی امید لگائے بیٹھے ہیں اگلے چند ایام میں مزید 75پزار ایکٹر رقبے پر کاشت کو مکمل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی مرکز ملتان میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے مقامی صدر محمد توقیر اعوان کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ الخدمت کلرسیداں نے پانچ بار متاثرہ علاقوں میں راشن کے علاؤہ میڈیکل اور نقدی بھی تقسیم کی ہے اس موقع پر لئیق احمد بھی موجود تھے۔راؤ محمد ظفر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے قوم کو اٹھارہ ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک احساس محرومی حقیقی ہوتا ہے اس کا ازالہ ممکن ہے مگر ذہنی احساس محرومی کا کوئی علاج نہیں ہے کیونکہ لوگ اسے اپنے سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے متاثرین سیلاب کے لیئے باتوں دعوؤں سے زیادہ کچھ نہیں کیا ہم نے پچہتر ایکٹر رقبہ کو بحال کرکے اس پر گندم کی کاشت مکمل کرلی ہے اگلے چند ایام میں مزید پچہتر ایکٹر رقبہ کو بھی قابل کاشت بنائیں گے زرعی ماہرین کی خدمات لے رکھی ہیں جدید طرز کاشت کا آزما رہے ہیں جس کے نتیجے میں گندم کی بمپر پیدوار کی امید ہے۔الخدمت ابھی تک 4500 گھر تعمیر کرکے متاثرین کے حوالے کر چکی ہے مزید 1500 گھر بھی جلد متاثرین کے حوالے کردیں گے۔متاثرہ علاقوں میں ہمارے چار سولر فیلڈ ہسپتال ہفتے کے ساتوں ایام چوبیس گھنٹے طبی سہولیات مہیا کرنے میں مصروف ہیں ہم بلاامتیاز خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں اور اللہ کی رضا اور خوشنودگی کے حصول کے لیئے اس مشن کو ہرصورت جاری رکھیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے دوبیرن کلاں کا دورہ

Assistant Commissioner Muhammad Ijaz Malik visited Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے دوبیرن کلاں کا دورہ کیا انہوں نے گرانفروشی کے مرتکب متعدد سبزی،فروٹ اور مرغ فروشوں کو بھاری جرمانے کیئے۔وہ دیہی مرکز مال اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں بھی گئے۔

ریٹائرڈ مدرس اور نعت خواں راجہ سلطان انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سلجور میں ادا کی گئی

Master Raja Sultan passed away in village Saljoor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،نومبر,2022)— راجہ قمر سلطان ایڈووکیٹ کے والد محترم ریٹائرڈ مدرس اور نعت خواں راجہ سلطان انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سلجور میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ساجد جاوید،راجہ محمد آفتاب،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ ازرم حمید سیالوی،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button