DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Muhammad Ijaz Butt, President of PPP Tehsil Kallar Syedan, resolved the water problem in THQ hospital on a permanent basis.

پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2022)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر تا جارہا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں بالخصوص گائنی وارڈ اور رہائشی کوارٹروں میں پانی کی کمیابی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی تھی جس سے ہسپتال انتظامیہ شدید پریشان تھی سرکاری واٹر سپلائی سے ضروریات پوری نہیں ہو پا رہی تھیں،ہسپتال کے نئیایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نیاس مسئلے کو حل کرنے کے لیئے پیپلز پارٹی کے صدر محمد اعجاز بٹ اور سابق بلدیہ ممبر عاطف اعجاز بٹ سے رابطہ کر کے انہیں مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 لاکھ روپے کی لاگت سے چار سو فٹ گہرا بورنگ اور موٹر فیٹنک کا کام مکمل کر کے پانی کی سپلائی شروع کر دی جس پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محمد اعجاز بٹ اور عاطف اعجاز بٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, November 2022)- President of Peoples Party Tehsil Kallar Syeddan Muhammad Ijaz Butt resolved the problem of water in Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan on a permanent basis. The problem of water in the Tehsil Headquarters Hospital was becoming serious for the past several years, due to which the shortage of water in the patients coming to the hospital, especially in the gynecological ward and residential quarters, had become a serious situation, due to which the hospital administration was very worried. In order to solve the problem, the new MS of the hospital, Dr. Sohail Ejaz Awan Nias, contacted the president of the People’s Party Muhammad Ejaz Butt, and former municipality member Atif Ejaz Butt and informed them about the seriousness of the problem. who helped completed the four hundred feet deep boring and motor,  work at a cost of 6 lakh rupees and started the water supply. The staff and patients at the hospital thanked Muhammad Ejaz Butt and Atif Ejaz Butt.

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں اور عزم نو بنائل(کلرسیداں)تعاون کے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کے دیہات ملکانی اور جام میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے

Al-Khidmat Foundation and Azam Nu Banhal collaborated and organized medical camps in Rajanpur District

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں اور عزم نو بنائل(کلرسیداں)تعاون کے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کے دیہات ملکانی اور جام میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات کے مفت چیک اپ کے بعد انہیں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چار بار سے زائد راجن پور،تونسہ پور میں میڈیکل کیمپ لگا کر ہزاروں بیمار افراد کو طبی اور راشن فراہم کیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں محروم لوگوں کی خدمت کی عوام انتخابات میں ماضی کے آزمائیلوگرں کی بجائے جماعت اسلامی کے خدمات امیدواروں کو کامیاب کریں،الخدمت فاضل پور کے عبدالباسط اور فاروق اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے بلا رنگ و نسل سب کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا حکومتی ادارے فوٹو سیشن سے آگے نہ بڑ سکے سمندر پار پاکستان ملک خالد محمود نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی فوری بحالی میں غفلت کوتاہی پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہوں گے ہمیں حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے طور پر متاثرین کی بحالی کو یقینی بنانا ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے اندرون شہر ٹریفک کی روانی کو برقرار کرکے لے لیئے سپورٹس گراونڈ کے باہر قائم غیر منظور شدہ ہائی ایس کوسٹر اسٹینڈ اور ٹی ایم اے آفس کے باہر چنگ چی اسٹینڈ کو بھی ختم کر دیا

The traffic police also removed the unsanctioned Coaster stand outside the Sports Ground

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2022)—کلرسیداں میں تعنیات سٹی ٹریفک پولیس نے اندرون شہر ٹریفک کی روانی کو برقرار کرکے لے لیئے سپورٹس گراونڈ کے باہر قائم غیر منظور شدہ ہائی ایس کوسٹر اسٹینڈ اور ٹی ایم اے آفس کے باہر چنگ چی اسٹینڈ کو بھی ختم کر دیا اور غیر رجسٹرڈ رکشہ اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں اور رکشہ کو MVO/115 میں تھانہ بند کر دیا جبکہ 97 سے زائد ہائی ایس کوسٹر موٹر سائیکل گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر دے انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل نہ دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2022)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چوآخالصہ کے گاؤں ڈھوک سنگال جاکر محمد ظریف راجا سے ملاقات کی اور ان کے ماموں زاد بھائی راجہ محمد نثار کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ شیخ ساجد الرحمان،راجہ ندیم احمد، تنویر ناز بھٹی،شیخ ندیم احمد،راجہ اسرار،بابو منظور کیانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،نومبر,2022)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کراچی جا کر مفتی رفیع عثمانی کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے بھائی مفتی محمد تقی عثمانی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button