AJKDailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Liaqat Hussain Kayani, a well-known lawyer based in the UK, passed away

برطانیہ میں مقیم معروف وکیل لیاقت حسین کیانی وفات پا گئے

لندن؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 16 نومبر 2022)—برطانیہ میں مقیم معروف وکیل لیاقت حسین کیانی وفات پا گئے۔ انا للہ وان الہٖ راجعون۔ مارکس اینڈ مارکس سالیسیٹرز فرم کے مالک راجہ لیاقت حسین کیانی جو ہَیرو (لندن) میں مقیم تھے۔ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔ اور رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔لیاقت حسین کیانی مرحوم کی نماز جنازہ 13 نومبر 2022 ء بروز اتوار کو ادا کی گئی۔انکی نماز جنازہ ہیرو اور لُوٹن کی مساجد میں پڑھائی گئی۔پہلی نماز جنازہ پیر انوار صدیقی صاحب جبکہ لوٹن میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی صاحب نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ لیاقت حسین کیانی مرحوم کی تدفین لُوٹن کے قبرستان میں ہوئی۔ راجہ لیاقت حسین کیانی مرحوم کا آبائی تعلق موضع سہرمنڈی، تحصیل سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔ وہ ایک بہترین ماہر قانون تھے۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی میں بے حد مقبول تھے۔ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ وہ برطانیہ کے ایشیائی ٹی وی چینل پر کافی عرصہ تک ناطرین کو امیگریشن سے متعلق مفید معلومات باہم پہنچاتے رہے۔ جبکہ سائلین کو مفت مشورہ بھی دیتے تھے۔ شاہد کیانی، محمد علی کیانی، حسنات کیانی اور ذیشان کیانی کے والد محترم لیاقت حسین کیانی کی وفات سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ جو صدیوں پُر نہ ہو سکے گا۔ سلاؤ کے راجہ گلفراز کیانی و دیگر نے لیاقت حسین کیانی مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی۔ جبکہ لواحقین کو صبر کی تاکید کی۔

London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 16 November 2022)—Eminent UK-based lawyer Liaquat Hussain Kayani passed away.

Raja Liaquat Hussain Kayani, owner of Marks & Marks Solicitors firm, who resided in Harrow (London). He was ill for the last few months.

The funeral prayer of the late Liaquat Hussain Kayani was offered on Sunday, November 13, 2022. His funeral prayer was offered in the mosques of Harrow and Luton. The funeral prayer was led by Maulana Qazi Abdul Aziz Chishti.

People belonging to every school of thought participated in the funeral prayer. After the funeral prayers, Liaqat Hussain Kayani was buried in Luton Cemetery.

The late Raja Liaquat Hussain Kayani belonged to village Seharmandi, Tehsil Sehnsa, District Kotli, Azad Kashmir. He was an excellent jurist. He was very popular in the Pakistani and Kashmiri communities.

He actively participated in social activities. For a long time, he shared useful information on immigration with viewers on the UK’s Asian TV channel. While also giving free advice to viewers.

Show More

Related Articles

Back to top button