DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Youth of PTI Tehsil Kahuta participated in the protest in Faizabad
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں کی فیض آباد میں احتجاج میں بھر پور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،6نومبر2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران ستار جنجوعہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی فیض آباد میں احتجاج میں بھر پور شرکت،اپنے قائد عمران خان کے حق میں خان تیرے جانثار بے شما ر بے شمار اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان،عمران خان کے فلک شگاف نعرے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے خلاف پاکستان کے قریہ قریہ اور دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے آج عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے لیڈر بن چکے ہیں جن پر قاتلانہ حملے کی دنیا کے تمام بڑے رہنماوں نے مذمت کی پاکستانی قوم اور لاکھوں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے اشارے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں امریکہ اور اس کے حواریوں کو قوم پہچان چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب عمران خان بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہو کر قوم کے ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, November 6, 2022)
PTI Tehsil Kahuta young political and social personality Raja Imran Sattar Janjua led the PTI youth to participate in the protest in Faizabad. The Pakistani nation and millions of PTI workers are ready to sacrifice their lives on the instructions of Imran Khan. The nation has recognized America and its followers. The time is not far when Imran Khan will be elected as the Prime Minister with a huge majority and bring these brutal criminals of the nation to justice.
جامع مسجدانوار الہی رحمن آباد جیوڑہ روڈ کہوٹہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد
Celebration of Milad-ul-Nabi ﷺ held at Jamia Masjid Anwar Ellahi Rahman abbad Jiora Road, Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،6نومبر2022)
جامع مسجدانوار الہی رحمن آباد جیوڑہ روڈ کہوٹہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقادپیر سید نعمان گیلانی، صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف،صاحبزادہ محمد داؤد، قاری عبدالرحیم، قاری محمد انوار سمیت علمائے کرام،حفاظ کرا م اورسینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزجامع مسجدانوار الہی رحمن آباد جیوڑہ روڈ کہوٹہ میں صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف کی زیر صدارت محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقادکیا گیا جس میں خصوصی خطاب پیر سید نعمان گیلانی کا تھا جبکہ محفل پاک میں معروف مذہبی شخصیت صاحبزادہ محمد داؤد، قاری عبدالرحیم، قاری محمد انوار،حافظ محمد تاج بگہاروی، حافظ صغیر احمد قادری، حافظ ذوالفقار احمد، صاحبزاہ فرید احمد سمیت دیگر علمائے کرام،حفاظ کرا م اورسینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی اپنے خطاب میں علمائے دین نے کہا کہ نبی کریم ﷺپوری کائنات کیلئے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں سرورِ کائنات حضرت محمدؐ کی حیثیت اس کائنات میں اُس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا آپؐ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں آپ ؐ نے دشمنی کو محبت میں اور بیگانگی کو یگانگت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی انہوں نیاپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے آپ ؐ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا آپ ؐ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں فرمائی آپ ؐ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیاانہوں نے کہا عشق مصطفیﷺہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
عامر رفیق رشتہ ازواج میں منسلک
Wedding celebration of Amir Rafiq




