DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Formal start of construction of Gulyana Mor to Peer Phalai road
گلیانہ موڑ تا پیر پھلائی سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,03 ,نومبر 2022) — گلیانہ موڑ تا پیر پھلائی سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ایک ارب آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس بڑے منصوبے کی افتتاحی دعائیہ تقریب کا انعقاد گزشتہ روز گلیانہ موڑ میں ہوا اس موقع پر انجمن تاجراں کھوکھا بازار کے وائس چیئرمین بابو خالد، رضوان الحق آف کونترییلہ،این ایچ اے کے ایس ڈی او راؤ خالد جنرل سیکرٹری جاوید اقبال بٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا محمد تیمور وارثی راجہ میر مختار ایڈووکیٹ۔سردار اظہر شہزاد ایڈووکیٹ چوہدری ارشاد ضمیر سب انجینئر توقیر حمزہ۔توقیر رضا اور میڈیا ایڈوائزر فضل خاں بھی موجود تھے۔اس سڑک کی تعمیر سے درجنوں دیہات و قصبات کے عوام کا برسوں پرانا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اس منصوبہ کی تعمیر میں کسی سیاسی جماعت یا منتخب نمائندے کا کوئی کردار نہیں ہے گلیانہ موڑ سے پیر پھلائی تک مکمل کارپٹ سڑک ہو گی پانی کی نکاسی کے لئے دونوں اطراف نالے بنائے جائیں گے جبکہ جس جگہ سڑک پر پانی کھڑا ہونے کا ایشو ہے وہاں پر کنکریٹ کی جائے گی۔ سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز دعائیہ تقریب سے ہؤا اس منصوبہ پر ایک ارب سے زائد کی لاگت آئے گی۔




