DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Unknown thieves broke the locks of four shops in Mowara area of Kahuta police station
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور 22ہزار کے موبائل کارڈز لے اڑے
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،01,نومبر،2022)— تحصیل کہوٹہ میں چوری کی وارداتیں جاری۔ تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور 22ہزار کے موبائل کارڈز لے اڑے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ شہریوں کو چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ شہریوں اور معززین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں کی جائیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ یقینی بنایا جا ئے۔
Kahota: (Representative Pothwar.com, Imran Zamir, 01, November 2022)- Theft incidents continue in Tehsil Kahuta. Unknown thieves broke the locks of four shops in Mowara area of Kahuta police station and stole Rs.1.5 lakh cash and mobile cards worth Rs.22 thousand. Citizens are now left at the mercy of thieves and dacoits. The citizens and dignitaries of the area have appealed to the higher authorities to take strict action against the anti-social elements and to ensure the safety of people’s lives and property.
کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کے غیر قانی اڈے قائم
Illegal bases of public transport established in Kahuta city
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،01,نومبر،2022)— کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کے غیر قانی اڈے قائم تحصیل انتظامیہ مکمل ناکام۔ کوئی پوچھنے والانہ ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل ان غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے اپنی مرضی سے لوگوں کے گھروں کے آگے اور دکانوں کے آگئے غیر قانونی اڈے روڈوں پر قائم کیئے ہوئے ہیں جو ٹریفک کے بھا ؤ میں خلل پیداکرتے ہیں اور آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ دکاندار بھی ان لوگوں سے پریشان ہیں۔ انتظامیہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ان اڈوں کو سرکاری اڈے میں شفٹ کرے تاکہ ٹریفک کے مسائل حل ہوسکیں۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں من مانے کرائے وصول کیئے جارہے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں۔ آر ٹی اے اور انتظامیہ کو کوئی خبر نہیں۔ عوام تکلیف اور اذیت میں مبتلا ہیں عوام کا کوئی پرساں حال نہیں۔ آر ٹی اے کو چاہیئے کہ ہر ایریا کا روٹ اور کرایہ نامہ جاری کرے ا ور انتظامیہ شہر میں غیر قانونی اڈوں کو جلد از جلد سر کاری اڈے میں شفٹ کرے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کو چیک کریں۔
حاجی زرین بھٹی آف ٹیالہ کا بھانجاچوہدری عفران رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب
Haji Zareen Bhatti of Tiyala’s nephew Chaudhry Ifran’s marriage ceremony
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2022)
برطانیہ کی معروف سماجی،مذہبی و کاروباری شخصیت حاجی زرین بھٹی آف ٹیالہ کا بھانجاچوہدری عفران رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق برطانیہ کی معروف سماجی مذہبی و کاروباری شخصیت حاجی زرین بھٹی آف ٹیالہ کا بھانجا، چوہدری لیاقت کا صاحبزادہ اور چوہدری محمد ایوب کا پوتا چوہدری عفران رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ان کی دعوت ولیمہ کہ تقریب حاجی زرین بھٹی کی رہائشگاہ(المعین منزل ٹیالہ) میں انعقاد پذیر ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چیئرمین یوسی بلاکھڑ راجہ صفدر کیانی، معروف سیاسی سماجی وکاروباری شخصیت راجہ محمد جاوید کیانی، نوجوان قانون دان راجہ عثمان صفدر کیانی، محمد نصیر بھٹی آف یوکے، چوہدری واجد علی آف یوکے، چوہدری محمد الیاس آف یوکے، ملک عبدالقدوس آف یوکے، حاجی محمد آمین بھٹی آف یوکے، حاجی محمد الیاس بھٹی آف یوکے، حاجی محمد یسین بھٹی، چوہدری ظفر اقبال، محمد سلیمان بلوچ آف یوکے، چوہدری آصف محمود، چوہدری آصف نورانی، معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال ممیام، راجہ فرقان جنجوعہ، سید عمیر حسین شاہ،راجہ محمد زعفران چک مرزا، نوابی راجہ، اسامہ نصیر، ماسٹر ارشد محمود چوہدری، خان شبیر خان دوبیرن کلاں، صحافی محمد منیر چشتی، راجہ محمد حفیظ، راجہ محمد شبیر، راشد محمود نلہ مسلماناں، کیپٹن(ر) منظور حسین، ٹھیکدار عبدالقیوم،سابق ناظم یوسی کنوہا حاجی غلام ظہیر، چوہدری بشارت محمود، راجہ وقاص کیانی ایدووکیٹ، کونسلر راجہ خضر اقبال سکوٹ، راجہ معظم جنجوعہ، خان صدیق خان، راجہ محمد رشید، رپورٹر طاہر محمود مغل،چوہدری محمد حنیف، چوہدری محمد جلیل، چوہدری تصور ضیاء، چوہدری بابو محمد اسحاق، راجہ خٹک محمود، راجہ محمد نثار، بھٹی محمد نصیر نلہ مسلماناں، بابو محمد اعجاز، مرزا محمد الطاف، ٹھیکدار ساجد مجمود، ٹھیکدار بشارت محمود، چوہدری ظفر، چوہدری محمد یامین، راجہ سعید احمد چک مرزا،نوجوان قانو ن دار ارسلان کیانی ایڈوکیٹ، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔
راجہ بنیامین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا
Wedding cermony of Raja Banyamin
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2022)
راجہ عابد حسین جنجوعہ سلطان خیل راجگان کا صاحبزادہ، راجہ تصور حسین کا بھتیجا اور راجہ تصدق جنجوعہ کا تایا زاد بھائی راجہ بنیامین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ممیام کے مقام پر موجود شادی ہال میں ہوئی دعوت ولیمہ میں راجہ عامر حسین جنجوعہ، راجہ شاپال جنجوعہ، راجہ کلیم ربانی جنجوعہ، راجہ عقیل ربانی جنجوعہ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ، راجہ طیب تصور جنجوعہ،راجہ نوید جنجوع،ہ راجہ ابرار افضل جنجوعہ، راجہ مطلوب جنجوعہ، راجہ مشتاق جنجوعہ، راجہ احمد فیاض جنجوعہ، راجہ عرفان جنجوعہ، راجہ احسان جنجوعہ، راجہ کلیم اختر جنجوعہ، راجہ وسیم اختر، راجہ فیصل شاید جنجوعہ، راجہ منصور شاید جنجوعہ، راجہ سیف الرحمن جنجوعہ،راجہ عبد الرؤف جنجوعہ، راجہ طارق محمود جنجوعہ ممیام راجہ بشارت جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کرنا میرا مشن ہے
It is my mission to unite the PTI Youth Wing on one platform
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2022)
راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹر ی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کرنا میرا مشن ہے، لانگ مارچ کو ہر صورت میں کامیاب بناہیں گے یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ایک بڑا جلوس کہوٹہ کلر چوک اگھٹا ہو کر وہاں سے جاہیں گے ہر شہر میں حقیقی آزادی مارچ کا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا جارہا ہے،عوام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف بنیادوں پر بلا تاخیر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ لاہور سے لانگ مارچ کے تاریخی آغاز سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام عمران خان کے بلا تاخیر شفاف انتخابات کے مطالبے کے حامی ہیں اس لئے وفاق میں موجود حکمران مطالبے کو نظر انداز کرنے کی بجائے اس پر سنجیدگی سے پیشرفت کریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے عمران خان ہی موجودہ ملکی صورتحال کو درست کر سکتے ہیں حقیقی مارچ عمران خان اپنے لیے نہیں قوم کے حقوق کے حاصل کرنے کیلئے کررہے ہیں سڑکوں پر جس طرح عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی جس طرح اس پر سیاست کر رہی ہے وہ شرمناک ہے
The way PTI is politicizing it is shameful
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2022)
عمران خان صرف طاقت، کرسی اور ہیلی کاپٹر چاہتا ہے۔ عمران خان کو کسی کی تقرری نہیں، کرسی حاصل کرنے کی جلدی ہے جو انتشار کو فروغ دے وہ قوم کا نقصان کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی قیمت پر اقتدار چاہیے۔اقتدارطاقت اور ضد سے نہیں ملتا۔ پاکستان کو مستحکم کرنے میں کوئی سچا ہے تو بیٹھ کر بات کرے گا۔عمران خان نے سیاست میں گالی گلوچ کو فروع دیا۔ لانگ مارچ کی حقیقت چھپنے والی نہیں،تم کتنا چھپاوگے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہییارشد شریف ایک نامور اور منجھے ہوئے صحافی تھے تحقیقاتی رپورٹنگ میں ارشد شریف کا نام یاد رکھا جائے گاان کا قتل صحافی برادری اور پاکستانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے پی ٹی آئی جس طرح اس پر سیاست کر رہی ہے وہ شرمناک ہے۔