DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In Gov Girls High School Kanoha students of the science group of class 9 were shifted to the arts group after 12 months.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1میں کلاس نہم کلاس کی سائنس گروپ کی 12 طالبات کو ڈیڈھ ماہ بعد آرٹس گروپ میں شفٹ کر دیا گیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2022)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1میں کلاس نہم کلاس کی سائنس گروپ کی 12 طالبات کو ڈیڈھ ماہ بعد آرٹس گروپ میں شفٹ کر دیا گیا۔کلاس نہم میں 37 کے قریب طالبات کو سائنس گروپ کیلئے چنا گیا تھا اور پھر درس و تدریس کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا مگر ڈیڈھ ماہ بعد 12 طالبات کو آرٹس گروپ میں بھیج دیا گیا۔ادھر سکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس روبینہ رفیق نے رابطہ پر بتایا کہ تمام طالبات کو سائنس گروپ میں ڈالا تھامگر ان میں سے بعد نے ہمارے لئے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔سائنس گروپ میں ٹیسٹ لینے کے بعد صفر نمبر حاصل کرنے والی طالبات کو آرٹس گروپ میں واپس بھیج دیا گیا۔والدین سے کہا گیا تھا کہ رجسٹریشن سے قبل ٹیسٹ لیں گے اور معیار پر پورا نہ اترنے والی طالبات کو ریورس کر دیں گے جس پر والدین نے بھی رضامندی کا اظہار کیا تھا اور طالبات نے بھی خود لکھ کر دیا ہے کہ اگر انہیں آرٹس گروپ میں بھیج دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ڈیڈھ ماہ میں جو چار مضمونوں کا وقت ضائع ہوا ہے اسے اب ہم دو دو پیریڈ لے کران کے سلیبس کو کور کر رہے ہیں۔اگر انہیں سائنس میں رکھتے ہیں تو ہمارا رزلٹ بھی زیرو ہی ہوتا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 19, September 2022)- In Government Girls High School Kanuha No. 1, Twelve female students of the science group of class 9th class were shifted to the art group after 12 months. 37 in class 9th students were selected for the science group and then the teaching process was started, but after 12 months, 12 students were sent to the arts group. The headmistress in charge of the school, Rubina Rafiq, said when contacted that all The students were placed in the science group, but the latter caused problems for us. After taking the test in the science group, the students who got zero marks were sent back to the arts group. The parents were told that registration will take first and reverse the students who do not meet the criteria, to which the parents have also expressed their consent and the students themselves have written that there is no objection if they are sent to the arts group. She said that the time of the four subjects that have been lost in these dead months, we are now taking two periods to cover the syllabus. If we keep it in science, our result would be zero.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ولایت آباد کی معلمات کا طالبات پر برترین۔تشدد،سبق یاد نہ کرنے پر بچوں کو مارا پیٹا گیا

children were beaten for not remembering lessons at Government Girls High School Wilayatabad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2022)— گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ولایت آباد کی معلمات کا طالبات پر برترین۔تشدد،سبق یاد نہ کرنے پر بچوں کو مارا پیٹا گیا چھٹی کلاس کی طالبہ کو کان پر تھپڑ مارنے سے اس کے کان سے خون بہنا شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں دھانگلی روڈ پر واقع ولایت آباد میں قائم گرلز ہائی سکول میں چھٹی کلاس کی طالبہ زینب فاطمہ کو سبق یاد نہ کرنے پر نشدد کا نشانہ بنایا اور کان پر تھپڑ مار کر اس کے کان کو زخمی کر دیا۔بچی کے دادا حاجی عاشق حسین نے بتایا کہ بچی کو بخار ہو جانے کی وجہ سے تین دن تک وہ سکول نہ جا سکی جب اگلے روز سکول گئی تو بچی کو مارا پیٹا گیا اور کان پر تھپڑ لگنے سے اس کے کان سے خون بہنا شروع ہو گیا۔اس کے دادا کا کہنا تھا کہ وہ شکایت لے کر سکول گیا جہاں ہیڈ مسٹریس نے آئندہ تشدد نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر جمعہ کے روز پھر ایک اور بچے کو بھی ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ایک دوسرے طالبعلم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ اسے سکول کی شدید مارا پیٹا گیا وہ اب سکول جائے گا نہ ہی پڑھے گا۔

پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سترہ لٹر شراب برآمد کر لی

The police arrested two suspects and recovered seventeen liters of liquor from their possession

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2022)— کلرسیداں پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سترہ لٹر شراب برآمد کر لی جبکہ روات پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم حنیف کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم حنیف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نعمان اور احمد نواز کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول احمد نواز کے بھائی کی مدعیت میں رواں سال تھانہ روات میں درج کیا گیاتھا ادہر کلرسیداں پولیس نے لقمان سے10لیٹر اور نعمان سے07لیٹر شرا ب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،

حکومت نے بجلی،گیس اورپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بناکر عوام کا دیوالیہ نکال دیا ہے

The government has bankrupted the people by making life miserable for the common man due to increase in electricity, gas and petroleum products

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2022)— پی ٹی آئی کلر سیداں شعبہ خواتین کی رہنما سعیدہ عباس نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی،گیس اورپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بناکر عوام کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔پنجاب حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ن لیگ حکومت کی غلط بیٹنگ کی وجہ سے ان کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں،پی ڈی ایم جو مہنگائی کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر آئی تھی اسے تو ختم کروا نہ سکی البتہ نیپ سے اپنے کیسز ختم کروانے میں ضرور کامیاب ہوئی ہے جس سے اس کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔حکومت نے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی بانڈ کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں جبکہ امپورٹڈ سرکار سیاسی مخالفین کو زدو کوب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تکنیکی بنیادوں پر سیاست سے الگ کرنے کی چال کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی آخری انگز شروع ہو چکی ہے،معاشی دہشتگردوں نے ملک کو تنزلی کی آخری سیڑھی تک پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مضبوط ہے اور اس کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

راجہ پرویز اختر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

Raja Parvez Akhtar passed away after a long illness

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2022)—مڑبلوچاں کے معروف زمیندار راجہ حسن اختر کے بھائی راجہ پرویز اختر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،سید سجاد حسین شاہ،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،چوہدری ابرار حسین،راجہ ظفر محمود،چویدری توقیر اسلم،شیخ ظفر جاوید،شیخ محمد حنیف، مسعود بھٹی،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،سردار محمد تاج،سیٹھ عبدالروف،شیخ تیمور قدوس، قاضی زاھد نعیم،مولانا قاسم الحق،راجہ ازرم حمید سیالوی اور دیگر نے شرکت کی

گاؤں ممیام کے راجہ ساہیں اخترجنجوعہ کے داماد خواجہ واصف اسکردو میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گے

Khawaja Wasif, son-in-law of Raja Sain Akhtar Janjua of village Mamyam, died in a traffic accident

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19،ستمبر,2022)—گاؤں ممیام کے راجہ ساہیں اخترجنجوعہ کے داماد خواجہ واصف اسکردو میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گے۔نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،بابو راجہ ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق کونسلر عابد حسین زاہدی کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں

Former councilor Abid Hussain Zahidi’s aunt passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19،ستمبر,2022)—بلدیہ کلر کے سابق کونسلر عابد حسین زاہدی کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بروز پیر دن ایک بجے ڈھوک جاگیر نذد اراضی گوجرخان روڈ پر ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button