DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Malaysia; Sheikh Shakil of Kahuta injured in work accident in Malaysia
کہوٹہ کا رہائشی نوجوان شیخ شکیل میں ملیشیاء میں کام کے دوران زخمی
ملیشیا/مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،2اپریل2022)
کہوٹہ کا رہائشی نوجوان شیخ شکیل میں ملیشیاء میں کام کے دوران زخمی۔ دوستوں عزیزوں نے صحت یابی کی دعا کی ہے۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے رہائشی شیخ شکیل احمد جو بسلسلہ روز گار ملیشیاء عرصہ6سال سے رہائش پزیز تھا گذشتہ روز قبل کام کے دوران لوہا کاٹنے والا”کٹر “لگنے سے اس کا بازوں کت گیا جسے فی الفور وہاں کے ہسپتال میں لایا گیازخم میں ٹانکے لگانے کے بعد اس کی مرہم پٹی کی گئی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر رڈاکٹر محمدعارف قریشی،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی،صدر اہلیسنت جماعت حافظ ادریس ہاشمی، صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی، نوجوان صحافی ارسلان اصغر کیانی،راجہ حامد ممتاز جنجوعہ، حافظ قمر رضا چشتی، شیخ خالد محمود، شیخ عبد الشکوررانا، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل،سردار ارشد مجید،صحافی کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر ان کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کو جلد صحت یابی کے لیے دعا دی شیخ شکیل احمد نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔




