لندن ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ،29،مارچ،2022ء) — یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے 2022میں پاکستان کا جشن آزادی ایک منفرد انداز اور جوش ولولے کے ساتھ لندن کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا میں منایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان گورنمنٹ نے اس سال پاکستان کی75 ویں سالگرہ کو پورے سال مختلف تقریبات کے ذریعے منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سال پاکستان کی پلاٹینم جوبلی پوری دنیا میں جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی ۔ اوورسیز کمیونٹی نے بھی اس سال پاکستان کا جشن آزادی ایک تاریخی اور منفرد منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یوکے پاکستان بزنس کونسل نے یہ اعلان کیا ہے کہ 75 سال کی تاریخ میں یہ پہلا بڑا پروگرام ہو گا جس میں 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کریں گے اور یہ پروگرام لندن کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا لندن میں اتوار 14 اگست 2022 کو ہو گا
London – ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, March 29, 2022) – The UK Pakistan Business Council will celebrate Pakistan’s independence in 2022 with a unique style and enthusiasm at Wembley Arena, the largest hall in London. According to the details, the government of Pakistan has announced to celebrate the 75th anniversary of Pakistan this year through various celebrations throughout the year. This year, Pakistan’s Platinum Jubilee will be celebrated all over the world with enthusiasm and passion. The Overseas Community has also announced to celebrate Pakistan’s Independence Day this year in a historic and unique way. The UK Pakistan Business Council has announced that this will be the first major event in its 75-year history to be attended by around 10,000 people and will take place on Sunday 14 August 2022 at Wembley Arena London, the largest hall in London.