DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Threat of protest against the non-passage of Tourism Highway on Kahuta Main Highway

ٹور از م ہائی وے کو کہوٹہ کی مین شاہراہ سے نہ گزارنے پر اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دے دی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19جنوری2022)— ٹور از م ہائی وے کو کہوٹہ کی مین شاہراہ سے نہ گزارنے پر اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دے دی۔ کاک پل، سہالہ، ہوتھلہ، آڑی سیداں، ترکھیاں، علیوٹ،نتھوٹ،کہوٹہ شہر، منیند،پنجاڑ، نرڑ کی لاکھوں کی آبادی سمیت آزادکشمیر،پلندری، راولاکوٹ اور ملحقہ سینکڑوں دیہاتوں کے مسافر اور عوام مستفید ہونگے۔ امید وار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم، سابق چیئر مین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،رہنما جماعت اسلامی و سا بق کو نسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف نے کہوٹہ شہر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کہوٹہ کے ساتھ ہر دور میں زیادتی کی گئی۔ سپورٹس،تعلیم،صحت اور سڑکوں کے میگا پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا۔ جبکہ مری ضلع سے کہوٹہ کو منسلک کیا گیا تو دمادم مست کلندر ہو گا۔ راجہ طارق عظیم نے کہا کہ کہوٹہ کو ضلع بنا کر کہوٹہ اور کلر سیداں کے درمیان اس کا ہیڈکواٹر بنایا جائے۔ جبکہ کلر سیداں اور کوٹلی ستیاں جوکہ سابقہ دور میں تحصیل کہوٹہ کا حصہ تھیں۔ تحصیل کہوٹہ ایک قدیم اور بڑی تحصیل تھی۔ مگر افسوس اسکو تقسیم در تقسیم کر کے ہمیشہ نظرانداز اور محروم رکھا گیا۔ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل چیئرمین کہوٹہ نے پریس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹور ازم ہائی وے کا روٹ جوکہ محکمہ جنگلات کی وجہ سے بدل چکا ہے۔ اس لیئے کہو ٹہ پنڈی روڈ کو ڈبل روڈ کر کے بہترین و معیاری سڑک بنائی جاسکتی ہے۔ سابق سٹی کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف، رہنما جماعت اسلامی اور صدر یوتھ ونگ مبشر ستی رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں ترقیاتی کام صفر ہیں۔ تین سال کے دوران کوئی صوابدیدی فنڈز ممبران نے نہ دیئے۔ اس موقع پر امید وار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم، سابق چیئر مین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،رہنما جماعت اسلامی و سا بق کو نسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف نے کہا کہ اگر کہوٹہ شہر کی لاکھ سے زائد کی آبادی اور ملحقہ دیہاتوں پنڈی، کہوٹہ تا پنجاڑ،نرڑ سڑک کو ڈبل کر کے بہتر نہ کیا گیاتو جلد آئندہ کا لائے عمل طے کرینگے۔ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 19 January 2022) — Kahuta residents of the area which is not in tourism planed highway have threatened to protest against the non-passage of Tourism Highway in Kahuta. Travelers and people from Azad Kashmir, Pallandri, Rawalkot and hundreds of adjoining villages including Kak Pul, Sihala, Hothala, Aari Syedan, Tarkhiyan, Aliyot, Nathut, Kahuta City, Manind, Panjar, Nahr with population of lakhs will benefit. Candidate for National Assembly Raja Tariq Azeem, former Chairman Hothala Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta, leader of Jamaat-e-Islami and Saqqaq Naslar Municipal Committee Kahuta Haji Malik Abdul Rauf while addressing a crowded press conference in Kahuta city said that Kahuta residents were abused in every era. Deprived of mega projects in sports, education, health and roads. Raja Tariq Azeem said that Kahuta should be made a district and its headquarters should be made between Kahuta and Kallar Syedan. While Kallar Syedan ​​and Kotli Sattian which were part of Kahuta Tehsil in the previous period. Kahuta. Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Chairman Kahuta while addressing a press conference said that the route of Tourism Highway which has been changed due to Forest Department. Therefore, by saying that Pindi Road can be made a double standard road, it can be made the best and standard road. Former city councillor Haji Malik Abdul Rauf, leader of Jamaat-e-Islami and president of Youth Wing Mubashir Sati, leader of Jamaat-e-Islami said that development work in Kahuta city is zero. No discretionary funds were provided by the members during the three years. On this occasion, candidate for National Assembly Raja Tariq Azeem, former chairman Hothala Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta, leader of Jamaat-e-Islami and Saqib were told by Haji Malik Abdul Rauf that if the city of Kahuta has more than one lakh, The population and adjoining villages of Pindi, Kahuta to Panjar, Narh road has not been improved by doubling and the next course of action will be decided soon.

راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز بیور، کہوٹہ سٹی کا دورہ

Raja Muhammad Ali visits Union Councils Bior and Kahuta City

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19جنوری2022)—سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب نائب صدر مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز بیور، کہوٹہ سٹی کا دورہ۔ مسلم لیگی کارکنان سابق چیئرمین راجہ فیاض، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، آصی جنجوعہ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے ہمراہ سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب نائب صدر مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب راجہ محمد علی نے کہوٹہ شہر میں مصروف سیاسی شخصیت سابق کونسلر کہوٹہ حاجی عبداسلیم ستی مرحوم کی کی رہائش گاہ جاکر ان کے صاحبزادے راجہ تصور ستی اور عزیزوں سے تعزیت اور فاتحی کی جبکہ ممتاز لیگی رہنما راجہ مشتا ق جنجوعہ کی وفات پر ان کے بھانجوں راجہ کعب عزیز، راجہ ندیم عیص اور نوجوان راجہ عامر آفتاب کی وفات پر ان کے بھائیوں راجہ عزیر آفتاب، راجہ اظہر آفتاب، راجہ قمر آفتاب سے ان کے گھروں میں جاکر فاتحہ اور تعزیت کی۔

پارٹیوں اوربرادریوں کی سیاست ترقی کی راہ میں سب سے بڑھی رکاوٹ ہے,راجہ عامر مظہر

The politics of parties and communities is the biggest obstacle in the way of development, Raja Amir Mazhar

www.pothwar.com / Kahuta; File photo of Raja Amir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2022)
سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں اوربرادریوں کی سیاست ترقی کی راہ میں سب سے بڑھی رکاوٹ ہے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم اگر کہوٹہ میں کوئی ایک اینٹ بھی لگائی ہو توعوام کو بتاہیں گلی نالی کی سیاست سے باہرنکلیں گے تو ہم ترقی کر یں گے ٹورازم ہائی وئے اس طرع بنائی جائے جس سے کہوٹہ کوبھی فائدہ ہو کہوٹہ کی موجودہ تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں سٹرکیں منجوداڑو اور ہڑپہ کا منظر پیش کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ جو پچھلا ٹائم ہمارا گزرا ہے اس میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنے منتخب ممبران کو کوئی ایسا منصوبہ نہیں دیا جس کو ہم میگاء پروجیکٹ کہ سکیں مگران سے پوچھیں کہ آپ کتنے کام کراہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے کروڑوں کام کرائے ہیں اگر ان سے پوچھیں کہ فنڈز کہاں سے لائے تو پتہ چلتا ہے کہ فنڈز یونین کونسلوں کا فنڈز ہے جو کہ منتخب چیئرمینوں اور کونسلر ز نے استعمال کر نا تھا مگر وہ فنڈز ان نمائندوں نے استعمال کیا ہے ہسپتالوں کی صورتحال دیکھیں تو دکھ لگتا ہے انہو ں نے کہا کہ مری کو بے شک ضلع بناہیں یا صوبہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے مگر مری میں کہوٹہ اور کلر سیداں کو شامل نہ کیا جائے بلکہ کہوٹہ اور کلر سیداں کو راولپنڈی کے ساتھ ہی منسلک رکھا جائے اگر ضلع مری میں کہوٹہ اور کلر سیداں کو شامل کیا گیا تو بھر پور احتجاج کر یں گے راجہ عامر مظہر نے مزید کہا کہ کوہسار ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کاا علان کیا جا رہا ہے پہلی بات ہے کہ کوہسار ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کے بجائے ایم کے ڈی اے کو بحال کیا جائے اگر ایم کے ڈی اے بحال نہیں ہو سکتا اور کوہسار ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنایا گیا تو اس کو مر کز درمیان ہو تاکہ تحصیل کلر سیداں اور کہوٹہ کی عوام کو کوئی مسلہ نہ ہواور دوسرا فنڈز کے حوالے کہوٹہ کو نظر انداز نہ کیا جائے کہوٹہ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز دیے کیونکہ تحصیل کہوٹہ کی سڑکوں کی جو حالت وہ کسی اور تحصیل میں نہیں ہے۔

راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Raja Nadeem Ahmed visits various union councils of the constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2022)
مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی جبکہ شادی والے گھروں میں مبارکباد پیش کی جبکہ اپنے ووٹروں، سپورٹروں معززین علاقہ سے ملاقات کی اور علاقے کی سیاست اور مسائل پر بھی خصوصی گفتگو کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے یوسی بھلاکھر سہی راجگان، ایڈوکیٹ راجہ محمد اسرار کے نانا مرحوم کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی بھلاکھر موضع دودھلی، سیاسی و سماجی شخصیت مرزا جلیل بیگ کے بہنوئی مرزا محمد جہانگیر کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی دوبیرن کلاں ممیال،چوہدری محمد زمان کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ یوسی دوبیرن کلاں ممیال، چوہدری ساجد کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھرپور استقبال پر اہلیانِ ممیال کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button