مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2022) پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم ساکن جیوڑہ کی شراب بیچتے ملزم ادیب گرفتار 20 لیٹر شراب بر آمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کہوٹہ ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری جیوڑہ جنگل سے ادیب الرحمن ولد محمد عارف ساکن ہنیسر کو دھڑ لیا جس سے قبضہ سے چار 5 لیٹر شراب کے گیلن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے بتایا کہ ادیب الرحمن بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم جیوڑہ کی شراب فروخت کرتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائے گی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 January 2022) Kahuta Police Station Action Against Drug Dealers Accused Adib Arrested For Selling Infamous Drug Dealer Asim of Jiora. Adib Rehman son of Muhammad Arif resident of Hansar was found with 5 gallons of liquor from his possession. The accused was arrested and a case was registered against him. SHO Kahuta Police Station He further said that the crackdown on drug dealers would continue and no concession would be given to the criminals.
بلال احمد کلیامی رشتہ ازواج میں منسلک اس کی دعوت ولیمہ کی تقریب گذشتہ روز گلبرگ شادی ہال میں منعقدہوئی
Bilal Ahmed Kalyami wallima Ceremony held at Gulberg Wedding Hall
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2022) ممتاز سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی کا صاحبزادہ بلال احمد کلیامی رشتہ ازواج میں منسلک اس کی دعوت ولیمہ کی تقریب گذشتہ روز گلبرگ شادی ہال میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ میں دربا ر عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین ساہیں محسن فقیر کلیامی،مر ید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن کے چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان،غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے چیئرمین آصف ربانی قریشی،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممتاز مذہبی شخصیت سید عامر حسین شاہ کاظمی مولانا حافظ صاحبزادہ صغیر احمد قادری،،صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی راجہ وحیداحمد خان،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹر ی پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،نوجوان صحافی و اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی،معروف صحافی و کالم نگار ملک عامر محمود،کہوٹین یوتھ کے صدر راجہ ناصر،نائب صدر فیصل قریشی، جہاندیب راجپوت، صغیر احمد زرگر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
مری میں غم ناک واقع پیش ہونے پر ہر آنکھ آشکبار ہے, راجہ ارشد محمود آف چھنی
Every eye is tears on the tragic incident in Murree, Raja Arshad Mahmood of Channi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2022) تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں مری میں غم ناک واقع پیش ہونے پر ہر آنکھ آشکبار ہے جانی نقصان پر سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں برف باری کے دوران جہاں عوام کو احتیاط کرنی چاہے وہاں انتظامیہ اور حکومت پر بھی یہ زمہ داری عاہد ہوتی ہے کہ وہ سیاحیوں کی سہولیات اور ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرے کء خاندان اس حادثے میں شہید ہوے کہوٹہ کے تمام سیاسی۔ سماجی و مذہبی شخصیات اور عوام علاقہ کو دلی صدمہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے وفات پانے والوں کے دعاے مغفرت اور پسماندگان کے اظہار ہمدری کی انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ آہندہ کے لیے ایسی حکمت عملی بناہی جاے تاکہ اس طرع کے واقعات روہنما ناں سکیں۔