DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; The international community should take practical steps for the right of Kashmiris to self-determination, Babar Amin

ناروے۔ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ سفیر پاکستان بابر امین

اوسلو;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،08جنوری2022) دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت اس تجدیدعہد کے ساتھ مناتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد کرانے تک آزادی کی جہدوجہد جاری رہے گی۔ تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان بابر امین اور ویلفیئر اتاشی خالد محمودنے خصوصی شرکت کی۔حافظ میاں طیب نے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ رفاقت علی نے شرکاء محفل کا تعارف پیش کیا جبکہ تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے حق خود ارادیت کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ تحریک کشمیر ناروے کے نائب صدر حاجی افضال احمد نے تنظیم اور اس کی آئندہ کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان بابر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پانچ جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا مگر 73 سال گذر جانے کے باوجود عالمی ادارہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکا، جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور بھارتی مظالم میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ویلفیر اتاشی خالد محمود نے تحریک کشمیر کو حق خودارادیت کے حوالے سے پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری وسیم شہزاد صدر پاک ناروے فورم، ضیعم شوکت، راجہ عبدالمجید صدر مسلم سینٹر فیورست، راجہ اقبال مرکزی رہنما مسلم سینٹر سوندرے نورشترند، رفاقت علی رہنما مسلم لیگ ن ناروے اور دیگر شامل ہیں۔

Oslo; ( Pothwar.com, Aqeel Qadir, 08 January 2022) Kashmiris around the world celebrate the 5th of January, Independence Day with the renewed commitment that the struggle for independence will continue till Kashmir is liberated from Indian domination.

A function was organized by Tehreek-e-Kashmir Norway on the occasion of Right to Self-Determination Day in which Ambassador of Pakistan Babar Amin and Welfare Attach Khalid Mahmood participated.

Hafiz Mian Tayyab started the function by reciting Holy Quran. Rafaqat Ali introduced the participants while Shah Hussain Kazmi, President of Tehreek-e-Kashmir Norway spoke in detail about the historical background of the right to self-determination.

Haji Afzal Ahmed, Vice President of Tehreek-e-Kashmir Norway briefed about the organization and its future plans. Addressing the gathering, Ambassador of Pakistan Babar Amin said that the UN Security Council had recognized the right of Kashmiris to self-determination on January 5, 1949 but after 73 years, the international body could not implement its resolutions.

Kashmiris continue to suffer and Indian atrocities are increasing with each passing day. Welfare Attach  Khalid Mahmood congratulated the Kashmir Movement on its program on the right to self-determination. Among the important personalities who attended the function were Chaudhry Wasim Shehzad, President Pak-Norway Forum, Zaeem Shaukat, Raja Abdul Majeed, President Muslim Center Favorist, Raja Iqbal, Central Leader Muslim Center Sondre Nurshtrand, Rafaqat Ali, Leader PML-N Norway and others.

Show More

Related Articles

Back to top button