DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar and Vice Chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal visit UC Nara

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اوروائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کا یونین کونسل نارہ کو دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23دسمبر2021)
ٍ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اوروائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کا یونین کونسل نارہ کو دورہ مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزچیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے یونین کونسل نارہ کے گاؤں بگھون جا کر چیئرمین یوسی نارہ چیئرمین ماسٹر محمد یونس کے والد محترم سابقہ کونسلر چوہدری خان عالم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ نارہ کے مقام پر سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر کی ساس صاحبہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کی اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 December 2021)
ٍ Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar and Vice Chairman UC Dakhali Abdul Hameed Mughal visited Union Council Nara and offered Fateha at different places. Prominent political and social personality Chaudhry Abrar Hussain and Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmed Janjua visited the village of Union Council Nara and expressed their condolences on the death of former councillor Chaudhry Khan Alam, father of Chairman UC Nara Chairman Master Muhammad Younis. He offered Fateha for the elevation of the deceased, while at the place of Nara, former Deputy Nazim Raja Sajjad Haider offered condolences on the death of his mother-in-law and offered Fateha for the deceased.

موجودہ حکومت نے چار سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا,یئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین

Incumbent government destroyed the country in four years, Chairman UC Manianda Ch Sadaqat Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23دسمبر2021)
چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا چار سو گنا مہنگائی زیادہ ہوئی ہے کے پی کے میں دس سال حکومت کرنے کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں انکو بُری طرح شکست ہوئی انشااللہ پنجاب میں انکی ضمانتیں ضبط ہونگی انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے گزشتہ دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کیے انہوں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی اوپر نیچے وؤٹ دینے والوں کو مسلم لیگی نہیں سمجھتا آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوارالیکشن میں حصہ لیں گے ایسے افرادجن کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات اور عوامی خدمات کو لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوں وہ تمام برادریوں اور گروپوں کو قابل قبول ہونگے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقیاتی کام ہوئے انکی مثال نہیں ملتی راجہ محمد علی سابق ایم پی اے علالت کے بعد عوام رابطہ مہم میں ہیں اس علاقے کے لوگ چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں آئندہ الیکشن میں فصلی بٹیرے بھاگ جائیں گے۔

چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والد سابقہ کونسلر چوہدری خان عا لم کی دعائے قل میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت

Former Councillor Chaudhry Khan Alam, dua e Qul participates by political and social personalities

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23دسمبر2021)
چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والد سابقہ کونسلر چوہدری خان عا لم کی دعائے قل میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والدمحترم اور کونسلر محمو د چوہان کے نانا سابقہ کونسلر چوہدری خان عا لم گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے دعائے قل کا اہتما م کیا گیا جس میں، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہددری شفقت محمود،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، چیئرمین یو سی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین، مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، امیدوار برائے چیئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ جاویداحمدآف سکوٹ،جنرل کونسلر دوبیرن خورد خان طاہر خان،جنرل کونسلر یو سی نارہ ندیم چوہان،شیخ منیر احمد نارہ،شیخ جاوید احمد نارہ،حکیم بر کت حسین،آفتاب کیانی آف نارہ، راجہ سجاد حید ر نارہ سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔

حلقہ پی پی سیون کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں, سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان

People of PP-7 constituency are still deprived of basic facilities, said former MPA Col (retd) Shabir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23دسمبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ مفادات اور برادری ازم کی سیاست جب تک ختم کر کے لوگ میرٹ پر فیصلہ نہیں کریں گے اسوقت تک اس علاقے کے مسائل حل نہیں ہونگے انھوں نے کہا کہ مجھے ایک بار موقع ملا ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی کام کرائے کبھی نہ ٹھیکداروں سے کمیشن لیا اور نہ تھانہ کچہری کی سیاست کی ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا رہا جب بیوروکریسی کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا جائے گا تو پھر غریبوں کو انصاف نہیں ملے گا اس علاقے میں عوامی نمائندوں نے عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچایا انھوں نے کہا کہ میں نے آج تک نہ فون بند کیا اور نہ ہی عوام سے رابطہ توڑا جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی جس قدر ممکن ہو سکا نوجوانوں کو روزگار دلایا کرنل (ر) شبیر اعوان نے مزید کہا کہ عوا م نے آئندہ موقع دیا تو انشا اللہ ادارے بھی ٹھیک کر کے دکھاؤں گا اور تعمیر و ترقی بھی کرونگا عوام علاقہ دوست احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ پیار و محبت دیا بلا تفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button