Gujar Khan; Ch M Bashir, Senior Teacher at Bhadana High School, retires after 40 years of distinguished service
ہائی سکول بھڈانہ کے سینئر ٹیچر چوہدری محمد بشیر چالیس سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ملازمت سے ریٹائرہوگئے
بیول ,گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,۔ 28 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ تحصیل گوجرخان کے سینئر ٹیچر چوہدری محمد بشیر کم و بیش چالیس سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ملازمت سے ریٹائرہوگئے ہیں۔وہ بھڈانہ کے علاوہ قرب وجوار کے دیگر سکولوں میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں ان کے اعزاز میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول سٹاف کے علاوہ قریبی سکولوں کے حاضر سروس و ریٹائرڈ اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاری محمد احتشام کی پرسوز آواز میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ہدیہ نعت کی سعادت مرزا محمد صدیق کے حصے میں آئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد قریشی نے اساتذہ کو نصیحت کی کہ اساتذہ پیغمبری پیشہ سے وابسطہ ہیں اس لئے انہیں اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینے چاہیے۔ یہ نسلوں کی تریبت کا فریضہ ہے جس میں لگن اور جانفشانی کی اشدضرورت ہے۔ سکول کے پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے چوہدری محمد بشیر کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ یہ جماعت نہم ودہم کو سوشل سائنسز کے مضامین پڑھاتے تھے اور گزشتہ گیا رہ سال مسلسل سو فیصد نتائج دیتے رہے ہیں۔ مرزا عنصر یاسین، چوہدری عابد حسین، قیصررفیق اوردیگر مقررین نے چوہدری بشیر صاحب کے ساتھ گزرے ایام کا تذکر ہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سکول سٹاف اور دوست احباب کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے۔ چوہدری محمد بشیر نے اپنے اختتامی خطاب میں احباب کی محبتوں اور نیک جذبات کے اظہا رپر ان کا شکریہ ادا کیا۔سکول سٹاف کی طرف سے معزز مہمانوں کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
Bewal, Gujar Khan ( Pothwar.com, October 28, 2021) Chaudhry Muhammad Bashir, Senior Teacher at Government Boys High School, Bhadana, Tehsil Gujar Khan, has retired from his job after more or less 40 years of service.
A dignified farewell ceremony was held in his honour at Government High School Bhadana in which besides the school staff, present service and retired teachers of nearby schools also participated.
Speaking on the occasion, former headmaster Faiz Ahmad Qureshi advised the teachers that teachers are associated with the prophetic profession and therefore they should perform their duties with utmost honesty. It is a duty to train generations, which requires dedication and perseverance.
Dr. Jahangir Afzal Hashmi, Principal of the school, while paying homage to Chaudhry Muhammad Bashir for his services, said that he has always performed his duty with integrity. This class used to teach social sciences subjects to the ninth and tenth grades and has been giving 100% results continuously for the last one year.
Mirza Ansar Yaseen, Chaudhry Abid Hussain, Qaiser Rafique and other speakers paid homage to Chaudhry Bashir while recalling his days with him. Gifts were presented by school staff and friends. In his concluding address, Chaudhry Muhammad Bashir thanked the friends for expressing their love and good feelings. A hearty banquet was arranged by the school staff for the distinguished guests.