Mirpur,AJK; PTI Dominates in by-election in Mirpur
آزاد کشمیر اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب، میرپور میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
میرپور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,11 اکتوبر2021ء)— آزاد کشمیر اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب، میرپور میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کامیاب ہوگئی جب کہ ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی آگے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہوا۔
حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری نے 20 ہزار 142 ووٹ لے کر میدان مار لیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سعید نے 11 ہزار 608 ووٹ حاصل کیے۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہوا۔
حلقے کے 198 پولنگ اسٹیشنز میں 188 کے نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین 23 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت فرید 17 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ ریاست 10197 تیسرے نمبر پر ہیں۔
Mirpur, AJK; The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and Pakistan People’s Party (PPP) retained their seats in the by-elections held for two constituencies of Azad Kashmir Legislative Assembly on Sunday. The by-elections were held in the constituencies of Mirpur and Kotli, AJK, where the PTI won in Mirpur LA-3, Mirpur-III, while PPP candidate won in LA-12 Kotli-V.
The polling process continued uninterrupted from 8am to 5pm. Strict security arrangements were made during the polling and the army was also ordered to be ready to deal with any untoward incident.
The LA-3, Mirpur-III seat had fallen vacant due to Barrister Sultan Mahamood Choudhry’s election as AJK president who had won this seat as a PTI nominee in the July 25 general elections.
The Mirpur constituency contains a total of 85,925 registered voters including 45,447 male and 40,478 female voters — of whom a thin number reportedly reached the polling stations to exercise their right of franchise to elect their representative to the Legislative Assembly for the next 5 years.
A total of 147 polling stations including 68 for males, 65 for females and 14 combined were established in Mirpur to facilitate voters.
According to unconfirmed and unofficial results, PTI candidate Yasir Sultan Chaudhry won the election securing 20,142 votes while PMLN candidate Chaudhry Saeed got 11,608 votes.
The LA-12 (Charhoi), Kotli-V seat had fallen vacant due to the resignation of Chaudhry Muhammad Yasin from one out of two seats he had won in the July 25 general elections — simultaneously from Kotli city and Charhoi constituencies.
A total of 106,428 voters, including 57,838 male and 48,590 female were registered to exercise their right to elect their representative for the AJK LA.
Unofficial results say PPP’s Aamir Yaseen defeated PTI’s Shaukat Farid Advocate by securing over 23,000 votes while PTI could manage around 19,000 votes.