DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; MPA Raja Saghir Ahmed approves grant from Ghagari to Kalahana Road and Dhok Warisabad

گہگاڑی سے کلاہنہ روڈ کے لیے 30لاکھ کے لیے اور ڈھوک وارث آباد 15لاکھ کی خطیر گرانٹ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2021)
جنرل کونسلر راجہ محمد فیصل آف کلاہنہ راجگا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کلاہنہ راجگان کے لاکھوں روپے گرانٹ دینے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں گہگاڑی سے کلاہنہ روڈ کے لیے 30لاکھ کے لیے اور ڈھوک وارث آباد 15لاکھ کی خطیر گرانٹ دی جس سے عوام علاقہ کا ایک بہت بڑا مسلہ تھا جو حل ہو گیا ہم اہلیا ن علاقہ ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تے ہیں جنرل کونسلر راجہ محمد فیصل آف کلاہنہ راجگا ن نے مزید کہا کہ ہم اہل علاقہ سڑ ک ناں ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات میں گرے ہوئے تھے مگرمیری ایک درخواست پر ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر نے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ دی جس سے عوام کا مسلہ حل ہو گیا ہم اہل علاقہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر کا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 October 2021)
General Councillor Raja Muhammad Faisal of Kalahana Rajgan said in a statement that he thanked MPA Raja Saghir Ahmed for giving a grant of lakhs of rupees to Kalahana Rajgan for Rs. 3 million for Kalahana Road from Ghagari and and Dhok Warisaba. We, the people of the area, thank them from the bottom of our hearts. General Councillor Raja Muhammad Faisal of Kalahana Rajgan added that Raja Saghir, MPA constituency PP-7, gave a huge grant of lakhs of rupees on my request, which solved the problem of the people.

کہوٹہ کلر روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب بری طرع ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر

Badly damaged car found on Kahuta Kallar road

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2021)
کہوٹہ کلر روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب بری طرع ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر۔عوام علاقہ کو مشکلات کا سامنا۔منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا۔اہلیان علاقہ کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وئے کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ کلر روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب بری طرع ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے سڑک میں بڑھے بڑھے گھڑئے پڑھے ہوئے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کا شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تحصیل کہوٹہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Tehsil Kahuta is deprived of basic amenities even in this modern age

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2021)
ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی اور پرانی تحصیل کہوٹہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اس حلقے کا وزیر اعظم بھی رہا مگر کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکا ہر دور میں تحصیل کہوٹہ کو نظر انداز کیا گیا مسلم لیگ ن سے تنگ آکر کہوٹہ کے عوام نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو وؤٹ دیے اور بھرپور کامیابی دیلائی مگر وہ الیکشن میں کیے گے تمام وعدے بھول گے بلکہ وہ اپنے ان ورکروں اور کارکنان کو بھی بھول گے جنہوں نے دن رات محنت کر کے انکو کامیاب کیا صداقت علی عباسی نے کہوٹہ کے ایک ارب 32کروڑ کے فنڈز مری کوہالہ روڈ پر لگائے یونیورسٹی کا نعرہ کہوٹہ میں لگایا مگر مری میں بنائی اور اب کیمپس کا جھوٹا لارہ لگا رہے ہیں ایک کروڑ سے ماڈل ہائی سکول بنایا ایک درجنکے قریب سکول اپ گریڈ کرائے اور کہوٹہ کے حقوق غصب کر کے تین سو ٹیچرز مری کوٹلی ستیاں سے بھرتی کرائے سملی ہسپتال کو سنٹر ل ہسپتال کا درجہ دیا تقریباڈیڑھ ارب کے35منصوبے سڑکوں کو دیے اسی طرح دیگر منصوبے بھی دیے مگر کہوٹہ کے عوام کو صرف لالی پاپ دیا اور ر ہیڈ برج جو سی ڈی اے کا منصوبہ ہے اسکے افتتاح کے جھوٹے وعدے کیے نارہ میں گرلز کالج نہ بنا سکے بی ایچ یو نارہ پنجاڑ نڑڑ اور دیگر کی خصہ حالی شہر کی سڑکیں کھنڈرات سٹیٹ آف دی آرٹ کا منصوبہ ختم ٹور ازم منصوبے میں مری کے ایکسین کو نگران بنایا اسی طرح کے اور بھی بہت سے وعدے ہیں جو دھرے کے دھرے رہ گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ایک منشی کا طعنہ دینے والے صداقت علی عباسی نے اپنے عزیزوں سمیت سینکڑوں منشی رکھے ہیں اگر کہوٹہ کے عوام کے طالبات پورے نہ ہوئے تو اختساب کریں گے۔

وفاقی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابوپانے میں بری طرع نکام ہو گئی ہے, راجہ محمد شکیل کیانی

Federal government has failed miserably in controlling inflation and unemployment: Raja Mohammad Shakeel Kayani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2021)
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابوپانے میں بری طرع نکام ہو گئی ہے بڑھے بڑھے دعوئے کر نے والوں کی کاکردگی عوام نے دیکھ لی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے رہی سہی کسر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے نکال دی ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اپنے منافع کی صورت میں وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید پر شان کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر چیز میں خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ہر شہری مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ ہے پٹرولنگ مصنوعات،گیس،بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ آٹا چینی گھی شکر کی قلت اور نایابی سے عوام حکومت سے سخت تنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے کا حصول غریب کے لیئے ناممکن کردیا گیا نادار لوگ گھنٹوں تپتی دھوپ میں لائن بنا کر دس کلو آٹا لیتے ہیں بیشتر لوگ گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنے کے باوجود آٹے کے حصول میں ناکام رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button