DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; Raja Shoaib Abid’s domineering entry in Kharota as large number of people leave parties and announce support

راجہ شعیب عابد کی کھروٹہ میں دبنگ انٹری کھروٹہ میں درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر آزاد امیدوار حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعب عابد کی الیکشن میں بھرپور سپورٹ کااعلان

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..
ٓٓآزاد امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ عابد خان مرحوم کے صاحبزاد راجہ شعیب عابد کی کھروٹہ میں دبنگ انٹری کھروٹہ میں درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر آزاد امیدوار حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعب عابد کی الیکشن میں بھرپور سپورٹ کااعلان کر دیا تفصیل کے مطابق حاجی محمود رشید اور محمد ساجد کھروٹہ میں تقریب کانعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی آزاد امیدوار حلقہ ایل اے راجہ شعیب عابد تھی استقبالہ ٹیم نے راجہ شعیب عابد کاشاندار استقبال کیا اور راجہ شعیب عابد کی ٹیم کا حصہ بنے والوں میں عبدالرشید،عمرساجد،محمدندیم،محمد داود،منیر حسین،محمدتاج،چوہدری الطاف،ودیگر بڑی تعداد میں لوگ شامل ہو ئے تقریب سے راجہ شعیب عابد،چوہدری ارشید چیئرمین،عبدالرشیدعمرساجد،محمد ندیم،محمد نبیل،محمدفیاض نے خطاب کیا انہوں کہا کہ ہم نیا شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں راجہ شعیب عابد نے کہا کہ میں کسی کو مایوس نہیں کرو گاکسی کے ساتھ کو زیاتی نہیں ہو نے دو گا میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہوں کہ آپ نے مجھے پر یقین کیا ہے اور میرا ساتھ دیا ہے

dadyal, AJk; Independent Candidate Legislative Assembly Constituency LA One Dadyal Raja Abid Khan’s late son Raja Shoaib Abid’s domineering entry in Kharota, Dozens of people left different parties and announced their full support in the election of Independent candidate Constituency LA One Dadyal Raja Shoaib Abid. According to the details, Haji Mehmood Rashid and Mohammad Sajid held a function in Kharota with Raja Shoaib Abid, Independent candidate of LA constituency as the special guest. The reception team received Raja Shoaib Abid and Abdul Rashid was part of Raja Shoaib Abid’s team. Omar Sajid, Mohammad Nadeem, Mohammad Dawood, Munir Hussain, Mohammad Taj, Chaudhry Altaf and a large number of others attended the function. Raja Shoaib Abid, Chaudhry Arshad Chairman, Abdul Rashid Omar Sajid, Mohammad Nadeem, Mohammad Nabil, Mohammad Fayyaz addressed the function. Raja Shoaib Abid said, “I will not disappoint anyone. I will not let go of Gaksi. I thank you all for believing in me and supporting me.

بر طانیہ سے راجہ شعیب عابد کی الیکشن کمپین کیسلسلے میں اپنے آبائی وطن ڈڈیال پہنچ گے

Support arrives from UK for election campaign of Raja Shoaib Abid

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..چوہدری جعفیر آف سورکھی،راجہ رفاقت خان آف جمیاں، راجہ وقاص آف رجوعہ،چوہدری شیرازآف سورکھی،راجہ اعجاز آف کٹھار اور وقاص ایڈووکیٹ آف ڈھیری قاسم کا بر طانیہ سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کی الیکشن کمپین کیسلسلے میں اپنے آبائی وطن ڈڈیال پہنچ گے سنڈل کراس میں راجہ شعیب عابد اور ان کی ٹیم کی طرف سے والہانہ استقبال۔راجہ شعیب عابد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جعفیر،راجہ رفاقت،راجہ وقاص،نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ شعیب عابد ایک نوجوان لیڈر ہے جس کو ڈڈیال کے نوجوانوں کے مسائل کا پتہ ہے۔اور ڈڈیال کے مسائل کو حل کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے ہم الیکشن مہم چلانے کے لیے آ گے ہیں۔انشاء جیت راجہ شعیب عابد کا مقدر بنے گئی۔اس موقع پر راجہ شعیب عابد کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ ڈڈیال کے بڑے بڑے کھڑپینچوں اور زیلداروں سے ہے میں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا راجہ عابد مرحوم کے مشن کو جاری رکھنا میرا خواب ہے راجہ عابد مرحوم پسئے ہوئے طبقات کی آواز ہے ہمیشہ ظلم اور زیادتیوں کے خلاف ڈٹے رہے ڈڈیال میرا گھر ہے کسی کارکن کی طرف انگلی کرنے والوں کی انگلیاں کاٹ دوں گا میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔یار رہے کہ گزشتہ روز راجہ شعیب عابد نے سورکھی کے مقام پر بھی میٹنگ کرکہ درجنوں خاندان اپنے ساتھ شامل کیے اور گزشتہ رات نو بجے محلہ یوسف آباد میں اپنی الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا جس میں ڈڈیال سٹی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..خطہ اندرہل کی معروف سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان نے کہاکہ عوام راجہ شعیب عابد کے انتخابی نشان جیپ پر مہر لگا کر کامیاب کریں۔میں ڈڈیال کے لوگ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ڈڈیال کے لوگوں سب کو آزما چکے الیکشن کے قریب آتے ہیں لوگوں کو سبز باغ دیکھانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ڈڈیال کی غیرت مند عوام ان بہروپیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔25 جولائی کو آپ ہمارے امیدوار کو کامیاب کریں اگلے پانچ سال ہم آپ کے حقوق کا پہرہ دیں گے۔ڈڈیال کے لوگ میرے کردار سے واقف ہیں جو میں کہتا ہوں وہ میں کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ عوام مسائل کو اپنی مدد آپ حل کیا۔لوگوں کی ہمیشہ خدمت کی۔جو لوگ میرے امیدوار کو ووٹ دیں گے ہمیشہ ان کا خیال رکھوں گا۔۔ اس الیکشن میں مفادات اور نظریات کی جنگ کا مقابلہ ہے راجہ شعیب عابد کا ایک نظریہ ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے جس طرح راجہ شعیب عابد میدان عمل میں جا رہا ہے۔انشاء اس کی جیت یقنی ہو چکی ہے راجہ شعیب عابد کا مشن پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لانا ہے کٹھاڑ سمیت ڈڈیال کے ہر گاوں محلے قصبے میں راجہ شعیب عابد کے ورٹرز کی تعداد بڑ رہی ہے۔راجی شعیب عابد الیکشن جیت کا عوام کی خدمت کا اپنا فرض سمجھے گا۔۔۔شعیب عابد آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے راجہ عابد مرحوم کے نام اور تاریخ سے پورا ڈڈیال واقف ہے۔۔۔انشاء اللہ ہم جیت کر ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی یونین کونسل سیاکھ میں تیروں کی بارش کر دی۔۔۔بلے اور شیر کی انتخابی مہم پھیکی پڑ گئی

Pakistan Peoples Party (PPP) rained arrows in Union Council Siakh of LA-1 Dadyal constituency, Bat and Lion campaign left in tatters

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی یونین کونسل سیاکھ میں تیروں کی بارش کر دی۔۔۔بلے اور شیر کی انتخابی مہم پھیکی پڑ گئی۔تیر نے یونین کونسل سیاکھ میں پنجھے گاڑھ لیے۔۔۔افسر شاہد کی انتخابی مہم نے پورے حلقے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔۔ مسلم لیگ ن سے وابسطہ بڑی ٹیم افسر شاہد کے قافلے میں شامل شاندار تقریب کے مہمان خصوی اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین،سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد،سابق وزیر حکومت محترمہ شازیہ اکبر،تحصیل صدر نمبردار الطاف ارشد،سابق چئیرمین بلدیہ چوہدری نواز،لالہ ابرار بٹلی،لقمان انجم ایڈووکیٹ،سابق چئیرمین ذکوت حاجی گلفراز،لالا جہانگیر،ڈویژنل صدر خواتین ونگ افراء شہزادی ودیگر تھے۔یونین کونسل سیاکھ سے چوہدری عادل ایڈووکیٹ،چوہدری افشان جہانگیر،چوہدری عدیل،ڈھوک بابا اللّٰہ دتہ سیاکھ سیحاجی ممبر اکرم چودھری فاضل چودھری مہربان چودھری عمران و دیگر نے جبکہ محلہ چودھریاں سیاکھ چودھری اللّٰہ دتہ ایڈووکیٹ,چودھری ریاض شاہد,چودھری ارسلان ریاض,چودھری عدیل چودھری عدنان اصغر,نمبردار شعیبو دیگر جبکہ موہڑہ اگروہ سیاکھ سے لالہ جہانگیر سجاول لالہ افشان جہانگیر چودھری محمد علی محمد انیس جالب و دیگر جبکہ پوٹھہ شیر سیچودھری ماجد اقبال ٹھیکیدار چودھری زیشان (شانی) صاحب و دیگر جبکہ بٹھار سیحاجی محمد گلزار صاحب و دیگر جبکہ محلہ جلال بن سیبابا یوسف عرف لکھیا چودھری بشارت عثمان صدیق گجرمحمد ایوب گجرمحمد اشفاق شوکت علی گجر ارشد محمود گجر عادل حسین خالد نمبردار چودھری عارف چودھری پرویزچودھری طارق چودھری ساجد چودھری تصدق نمبردار چودھری شاکر ودیگر نے اپنے اہل و عیال اور اور پورے خاندانوں سمیت قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین شازیہ اکبر چودھری محمد افسر شاہد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے افسر شاہد کے کے ہاتھو پر بعیت لی۔۔۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس ملک میں پہلی اسلامک کانفرنس کروائی کامرہ ہیوی کمپلیکس بنایا ہماری قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو دشمن ممالک ہمیں کب کاصفحہ ہستی سے مٹا چکا ہوتا ہمارا ملک قیامت تک دنیا کے نقشے پر رہے گا بھٹو کے نظریات اور افکار اج بھی زندہ ہیں۔آزاد کشمیر کے اندر دیگر سیاسی جماعتوں نے پچپن سالوں میں ایک میڈیکل کالج یا یونیورسٹی نہیں دی ہم نے پانچ سالہ دورحکومت میں پانچ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی دی ہے مسلم لیگ پانچ سال تک حکومت میں رہی ایک پرائمری سکول تک نہ دے سکی۔چوہدری مسعودخالد شہری دفاع کا وزیر بنا جس کے ٹوٹل ملازم ڈیڑھ سو ہیں اسے کسی نے اسمبلی میں اہمیت ہی نہیں دی نئے شامل ہونے والوں کو یقین دلاتا ہوں جو امیدیں امنگیں لے کر ہمارے قافلے میں شامل ہوئے ہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۲۵ جولائی کو آپ نے تیر پر مہر لگا کر افسر شاہد کو نہیں مجھے کامیاب کراوگے ہم آپ کی چوکیداری کریں گے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کا موازنہ کریں ہم نے رٹہ تا انب بائی پاس بنایا ۵۰ کلومیٹر لنک سڑکیں دی مڈل سکول پرائمری سکول دیے متعدد ادارے اپگریڈ کیے عمران خان نے غریب کا جینا محال کر رکھا ہیپیپلز پارٹی کے دور میں ۴ روپے یونٹ تھی بجلی اور اب ۲۸ ہے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے ہم نے آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا پیپلز پارٹی ہی ملک کی بقا اور آزادی کشمیر کی ضامن ہے۔بلاول بھٹو کے ہوتے ہوئے کشمیر پر کسی صورت سودے بازی نہیں ہونے دیں گے ۲۵ جولائی کو آپ ووٹ دیں میں وعدہ کرتا ہوں کبھی آپ کو مایوس نہیں کروں گاپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس ملک میں پہلی اسلامک کانفرنس کروائی کامرہ ہیوی کمپلیکس بنایا ہماری قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو دشمن ممالک ہمیں کب کاصفحہ ہستی سے مٹا چکا ہوتا ہمارا ملک قیامت تک دنیا کے نقشے پر رہے گا بھٹو کے نظریات اور افکار اج بھی زندہ ہیں افسر شاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے قافلے میں شامل ہونے والوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گااگر اللہ نے موقع دیا تو جو تعلیم کا سفر ادھورا چھوڑا تھا اُسے عروج پر پہنچاوں کا واحد ہتھیار تعلیم ہے جس سے قوموں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے یہاں کتے نہیں لڑیں گے بلکہ سکول آباد کریں گے نہ صرف یہاں بلکہ باہر ممالک میں ہمارے بچے سکالر شپ پر تعلیم حاصل کریں گے۔سیاست قومی معاملات کو چلاتی ہے سیاست ٹوٹی کھمبے کا نام نہیں یہ خرید و فروخت کا بازار ہے اللہ ن ے موقع دیا تو منشیاتی اگلے پانچ سالوں میں جیل میں ہوں گے نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کا کڑا احتساب کریں گیاداروں سیکام لیں گے جن ممالک کے ادارے قوم کو انصاف دے رہے ہیں وہ ملک کبھی تباہ و برباد نہیں ہوتے پیپلز پارٹی عام لوگوں کے حقوق کی بات کرتی ہے آپ لوگوں کی محبتوں کو تادیر یاد رکھیں گے۔۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر حقیقی تبدیلی لائی گئی,چوہدری خادم حسین

Real change has been brought within PTI Azad Kashmir, Chaudhry Khadim Hussain

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)…..سابق وزیراعظم آزاد کشمیر صدر تحریک انصاف بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے پورے آزاد کشمیر میں چھکے اور چوکے جاری ہیں عوام تبدیل بلا تھامنے کے لیے بیتاب ہیں گزشتہ حکومتوں نے آزاد کشمیر کے اندر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا الیکشن کے اندر تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری خادم حسین اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر حقیقی تبدیلی لائی گئی تحریک انصاف حکومت میں آ کر پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دیں گی اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین رات دن تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے تمام حربے ناکام ہوں گے انشاء اللہ 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان دن رات محنت کریں اب وقت آن پہنچا ہے کہ ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہونے والا ہے انشاء اللہ جیت بلے کی ہوگی تحریک انصاف کے دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ڈڈیال کی ساتویں یونین کونسل سمیت پورے آزاد کشمیر سے لوگوں کی بڑی تعداد قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا حصہ بن کر شمولیت اختیار کر رہے ہیں انشائاللہ 25 جولائی کو ہم الیکشن جیت کر عوامی خدمت کا مشن چوبارہ شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے ون ڈڈیال آج بھی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا گھر ہے اظہر صادق الیکشن جیت گئے ہیں 25 جولائی کو صرف رسمی کاروائی باقی ہے۔پی ٹی آئی عوامی مقبولیت اختیار کر رہی ہے عوام قائد عوام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نظریے کو سپورٹ کر رہے۔۔۔عوامی خدمت کا جذبہ لیکر نکلے ہیں۔کارکنان کا جوش و جذبے دیکھ کر انشاء اللہ ہم جیت جائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button