Mirpur, AJK; I will make Chakswari a Tehsil, Independent Candidate Legislative Assembly Constituency No. 2 Chakswari Ch Azeem Bakhsh
چکسواری کوتحصیل بناؤں گا,آزادامیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری عظیم بخش
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —آزادامیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری عظیم بخش نے کہاہے کہ اگراللہ تعالی کی ذات نے اسمبلی میں پہنچایاچکسواری کوتحصیل بناؤں گاتحصیل سطح کاچکسواری میں اسپتال بھی بناؤں گاجن غریبوں کے گھرپانچ مرلے سے کم ہیں ان کے لئے بستی بناؤں گااگرسرکاری سطح پرنہ بن سکی تواپنے والدمحترم کی زمین فروخت کرکے بنانے کی کوشش کروں گابڑے بھائی چودھر ی جمیل اعظم مدد کریں گے ان کااتناکاروبار ہے دوسرے امیدوار بھی اس طرح کے اعلانات کریں ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ایسے اعلانات کریں میں ہرروزایک اعلان کروں گا پینتالیس سال تک عوام کی خدمت کے جھوٹے دعوے کرنے والوبن بروٹیاں کانالہ تمہیں نظر نہیں آیا تعمیر وترقی کے دعوے کرنے والے بن بروٹیاں کے عوام کی مشکلات کاازالہ نہیں کرسکے ان شاء اللہ عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اپنابھرپو ر ول اداکروں گاوعدہ کررہاہوں وعدے کاپکاہوں ان شاء اللہ عوام کومایوس نہیں کروں گا لوگ جس محبت کااظہارکررہے ہیں اورہرجگہ پراس کااظہارہورہاہے ایسی محبت بھرے پروگرام مخالف کرکے دکھائیں جہاں جہاں میں نے پروگرام کیے ہیں دوسرے امیدوار وہاں وہاں ایسے پروگرام کریں اورعوام کی ایسی محبت اورخلوص بھی حاصل کریں لوگوں نے میر ے ساتھ جس والہانہ محبت کااظہارکیاہے اورکسی کوایسی محبت اورچاہت نہیں مل سکتی یہ نیک نیت لوگوں کاکام ہے بدنیت وہ عزت نہیں پاسکتے جونیک نیت لوگ پاتے ہیں جہاں جاتاہوں لوگ جوق در جوق میرے قافلے میں شامل ہورہے ہیں لو گ جس محبت کااظہارکررہے ہیں میں ان کی اس محبت کاقرض اداکروں گا۔ مریم نواز18جولائی کو اسلام گڑھ آرہی ہے وہ ٹکٹ واپس لے کرمجھے دیں گے الیکشن مہم جاری رہے گی پلاک سے لے کرخالق آبادتک ہرپولنگ اسٹیشن پرمیرے ووٹ ہیں جولوگ میر ے ساتھ آرہے ہیں ان کے پاس ووٹ بینک ہے میر ے پاس ٹائم نہیں ہے کہ ہرمیٹنگ میں شریک ہوسکوں اورہرجگہ ٹائم دے سکو ں دوسرے امیدوار کوجگہ اورپروگرام کرانے کے لئے آدمی نہیں مل رہے یہ تعمیر وترترقی ہے کہ تنگ دیو فیض پورشریف کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں بن بروٹیاں میں گندہ نالہ ہے لوگوں کونقلی اوراصلی میں پہچان ہوگئی ہے لوگ بڑ ے باشعور ہیں مخلص اورمفاد پرست کوپہچا نتے ہیں دوسرے امیدوار رات کے اندھیرے میں گھر میں جاتے ہیں اورتین آدمیوں کوہارڈالتے ہیں اورکہتے ہیں کہ علاقہ فتح کرلیاہے میں جدھر جاتاہوں لوگ زبردست خیرمقد م کرتے ہیں اورصدق دل سے عزت کرتے ہیں اوربے لوث حمایت کرتے ہیں میں ممبراسمبلی بناتوآپ لوگوں کے لئے بستی بناؤں گاجو دومرلے سے پانچ مرلے کے گھرمیں رہائش پذیر ہیں اوربستی کابورڈ بنواؤں گاجس پرلکھیں گے یہ مقامی لوگوں کی بستی ہے اس بستی کوئی نوسرباز داخل نہیں ہونے دیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار بن بروٹیاں (محلہ نزد دربار عالیہ ٹاہلی سرکار)میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہیں تقریب سے صدر چودھری بشارت حسین باباعبدالرحمان چودھری محمداعظم ذیشان ضمیر اصغرساقی کامران مشتاق سہیل گجر زبیر گجر چودھری محمدمعروف گورا صوفی محمدریاض سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیااس موقع پرمتعدد گھرانوں نے افراد نے چودھری عظیم بخش کی حمایت اوران کے قافلے میں شمولیت کااعلان کیا
Mirpur, AJK; Independent Candidate Legislative Assembly Constituency No. 2 Chakswari Chaudhry Azeem Bakhsh has said that if Allah Almighty ifi am elected in the Assembly, we will make Chakswari a tehsil and also build a hospital. Other candidates also make such announcements, but they do not have the courage to make such announcements he told in his speech.
Rest of the day news ….
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنماؤ ں حاجی چودھر ی لیاقت علی سابق کونسلر اوران کے فرزندچودھری نزاکت لیاقت چودھر ی شفاقت لیاقت چودھر ی ثاقب لیاقت نے کہاہے کہ شہیدوں غازیوں کے وارث بھٹوشہید کے نواسہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر آصف علی زرداری کے نورنظر اورہمارے قائد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردای کا9 جولائی2021 ء جمعتہ المبارک کے روز اسلام گڑھ آمدکے موقع پرسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیداور چودھری قاسم مجید پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری کی قیادت میں فقیدالمثال استقبال کریں گے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے تاریخی جلسہ عام سے بلاول بھٹوزردار ی تاریخی خطاب کریں گے
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنماؤ ں حاجی چودھر ی محمدسلیم چودھری منیر اختر حاجی میا ں محمدمسعود خواجہ محمداحتشام نے کہاہے کہ شہیدوں غازیوں کے وارث بھٹوشہید کے نواسہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر آصف علی زرداری کے نورنظر اورہمارے قائد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردای کا9 جولائی2021 ء جمعتہ المبارک کے روز اسلام گڑھ آمدکے موقع پرسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیداور چودھری قاسم مجید پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری کی قیادت میں فقیدالمثال استقبال کریں گے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے تاریخی جلسہ عام سے بلاول بھٹوزردار ی تاریخی خطاب کریں گے
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —محمد رمیض ولد علی اصغر قوم گجر ساکن بوعہ بٹالہ ٹریکٹر سے گر کرجاں بحق تفصیلات کے مطابق محمد رمیض ولد علی اصغر قوم گجر ساکن بوعہ بٹالہ عمر 17سال جو کہ ٹریکٹر پر ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جب ٹریکٹر میرپور کوٹلی روڈ بن بروٹیاں کے قریب پہنچا تو جمپ لگنے سے محمد رمیض ٹریکٹر سے گر کر نیچے آگیا جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا حا دثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چکسواری کے اے ایس آئی راجہ شاہنواز ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ورثا بھی پہنچ گئے پولیس کی رپورٹ کے مطابق ورثا نے اتفاقیہ حادثہ قرار دے کر معاف کردیا ہے اور کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطا نیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ فیاض خا ن برطا نیہ سے الیکشن مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے کیلئے وطن پہنچ گئے اس موقع پر راجہ محمد فیاض خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ دامے درمے سخنے ساتھ کھڑا ہوں حلقہ نمبر دو چکسواری میں مسلم لیگ ن نے جس امید وار کو ٹکٹ دیا ہے صحیح فیصلہ ہے یا غلط میں قیادت کے فیصلے کا پابند ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ نمبر دو چکسواری میں محمد نذیر انقلابی مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار ہیں پچیس جولائی کو فیصلے کا دن ہے انہوں نے کہاکہ نہ صرف حلقہ نمبر دو چکسواری سے مسلم لیگ ن کا امید وار جیتے گا بلکہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنا ئے گی۔
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —حلقہ نمبر دوچکسواری میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ گرمی اور حبس کے باعث مریض اور بچے بے بس عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقوں میں بجلی کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی اگر ہوتی بھی ہے تو چوبیس گھنٹوں تین چار گھنٹے بجلی کی بند ش ہوتی مگر چکسواری میں جان بوجھ کر بجلی کی زیادہ سے زیاد لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہوا گوادر سے چلتی ہے تو بجلی چکسواری کی بند ہو جاتی اگر بارش گلگت میں ہوتی ہے تو بجلی چکسواری کی بند کر دی جاتی ہے چکسواری کا کوئی ولی وارث نہیں اس الیکشن میں امید وروں کو ووٹ کی پڑی ہوئی کوئی امید وار بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بات نہیں کرتا