Kallar Syedan; The government’s “farmer card” will bring prosperity to the farmers. AC Ramsha Javed Awan
حکومت کا” کسان کارڈ” کسانوں میں نہ صرف خوشحالی لائے گا بلکہ پاکستان میں زرعی شعبے کو بھی بدل کر رکھ دے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے زرعی شعبہ کیلئے اقدامات کا آغاز اپنی مثال آپ ہے۔حکومت کا” کسان کارڈ” کسانوں میں نہ صرف خوشحالی لائے گا بلکہ پاکستان میں زرعی شعبے کو بھی بدل کر رکھ دے گا۔کسان کارڈز کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے،کسان مضبوط ہو گا تو ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنررمیشا جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات میں اعانت کیساتھ ساتھ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ فصلوں کیلئے قرضے اور معاونت فراہم کی جائے گی۔کسان کارڈ ملک میں زرعی انقلاب لائے گا جس کے باعث ٹیکنالوجی کے استعمال،زرعی پیداوار میں اضافے اور بیرونی زرمبادلہ بچانے کے لئے کسانوں کی زندگی آسان بنائی جائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں اب تک تین سو سے زائد کسان کارڈز تقسیم ہو چکے ہیں اور کسان کارڈز کے اجراء کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔
Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has said that the initiative taken by Prime Minister Imran Khan and Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar for the agricultural sector is an example of its kind. It will also transform the agricultural sector in Pakistan. Farmers will get loans through farmer cards. If the farmer is strong, then the country’s economy will be strong. Addressing the farmers at the event. Assistant Director Agriculture (Extension) Kallar Syedan Basharat Mehmood Awan was also present on the occasion. Addressing the gathering, Assistant Commissioner Mesha Javed said that through Kisan Card, farmers were provided assistance in fertilizers, seeds and pesticides as well as any natural calamity. In this case, loans and assistance will be provided for the affected crops. The farmer card will bring about an agrarian revolution in the country which will make the life of farmers easier to use technology, increase agricultural production and save foreign exchange. Assistant Director Agriculture Department (Extension) Kallar Syedan Basharat Mahmood Awan said that so far more than 300 farmer cards have been distributed in Kallar Syedan tehsil and the process of registration of farmers for issuance of farmer cards is also underway.
مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے
PML-N candidate Raja Muhammad Siddique will win by a landslide
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن فیاض نے کہا ہے کہ جموں چھ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کسی وعدے کے سہارے نہیں بلکہ اپنی عوامی خدمت اور پانچ سالہ کارکردگی کی بنا پر عوام سے رجوع کر رہے ہیں۔ ان کی خدمت کے نشان ہر مہاجر بستی میں نظر آتے ہیں جبکہ دیگر امیدوار کوئی عوامی خدمت کا اعزاز سرے سے ہی نہیں رکھتے کوئی پانچ برس بعد عوامی خدمت کے دعویدار ہیں تو کوئی پہلی بار حکومتی چھتری میں عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔ پنجاب میں مقیم مہاجرین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ بھارت نے پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اس کے امیدوار اپنے مخصوص پس منظر میں کشمیریوں کی ہمدردی کا جذبہ لے کر نکلے ہیں مگر یہ بھی انتخابات سے قبل کسی کو کہیں نظر نہ آئے۔
پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں اور ڈوریں برآمد
Police operation, kite seller arrested, kites and strings recovered
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکلرسیداں کی زیرنگرانی سب انسپکٹر طیب ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش فراز احمد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضے سے 110پتنگیں اور13ڈوریں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں میں تعینات کلرک مجاہد صدیق انتقال کر گئے جنہیں آبائی قبرستان ساگری میں سپرد خاک کر دیا گیا
Mujahid Siddique, a clerk posted at Government Graduate College for Women, Kallar Syedan, passed away and was buried in Sagri
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں میں تعینات کلرک مجاہد صدیق انتقال کر گئے جنہیں آبائی قبرستان ساگری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔وہ گزشتہ ایک ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے جو جانبر نہ ہو سکے۔نماز جنازہ میں چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی،چیئرمین یوسی ساگری شہزاد یونس۔سابق ضلعی چیئرمین برائے زکواۃ و عشر شیخ ساجد الرحمان،ڈاکٹر عرفان ملک،چوہدری عبدالخطیب،پرویز اقبال وکی،چوہدری بابو غضنفر سمیت سیاسی سماجی اور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،معروف کاروباری جاوید کیانی مہاراجہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ گاؤں بوچیال میں ادا کی گئی
Sister of Chairman UC Bhalakhar Muhammad Safdar Kayani and renowned businessman Javed Kayani passed away.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،معروف کاروباری جاوید کیانی مہاراجہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ گاؤں بوچیال میں ادا کی گئی،جس میں مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما محمد جاوید بٹ،ملک انصر خان،راجہ جاوید ایڈووکیٹ،رضوان خالق،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راجہ مجید احمد،شاہد کیانی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔