DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Protest under the auspices of Anjuman-e-Imamia Asna Ashria during against blasphemy

آئمہ معصومین اور اہلبیت نبی کریم کی توہین کے خلاف انجمن امامیہ اثناء عشریہ کے زیرانتظام احتجاجی مظاہرہ۔

گوجرخان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— آئمہ معصومین اور اہلبیت نبی کریم کی توہین کے خلاف انجمن امامیہ اثناء عشریہ کے زیرانتظام احتجاجی مظاہرہ۔ احتجاجی مظاہرہ کا آغاز مرکزی مسجد و امام بارگاہ سے ہوا۔ ریلی جب مین بازار چوک پہ پہنچی تو جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔ جہاں مظاہرین سے راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، سید مقدر کاظمی، بلال صغیر منہاس، سید طیب رضا ایڈووکیٹ، سید اسد ابن علی، سید شبر باقری ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ آمدہ جمعہ کو بھی بعد از نماز جمعہ بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا جبکہ گستاخ کی فوری گرفتاری، مقدمہ کا اندراج کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کے محرم سے قبل ایسا واقعہ ملک کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں دھکیلنے کی سازش ہے، جسے شیعہ سنی مل کر ناکام بنائیں گے۔ تمام مسالک آئمہ معصومین ع کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ گستاخی جو کی گئی یہ ایک شخص کا انفرادی فعل ہے جس پہ ہر مسلک نے مذمت کی ہے اور حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ آمدہ جمعہ کو پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اختتام پہ سید کاظم علی نقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مظاہرین پرامن طور منتشر ہو گئے۔ اس موقع پہ ڈی ایس پی سرکل گوجرخان ملک رفاقت اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان مرزا شکیل بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے۔

Gujar Khan; Protest under the auspices of Anjuman-e-Imamia Asna Ashria during the decade against the blasphemy. The protest started from the main mosque and Imambargah, When the rally reached Main Bazaar Chowk, it took the form of a rally. Raja Mohsin Saghir Bhatti Advocate, Syed Muqaddar Kazmi, Bilal Saghir Minhas, Syed Tayyab Raza Advocate, Syed Asad Ibn Ali, Syed Shabar Baqari Advocate addressed the protesters. A full-scale protest was also announced on Friday after Friday prayers, while immediate arrest of the arrogant and registration of a case was also demanded. The speakers said that such an incident before Muharram is a conspiracy to push the country into sectarian tensions, which will be thwarted by Shia and Sunni together. DSP Circle Gujar Khan Malik Rafaqat and SHO Gujjar Khan Mirza Shakeel were present on the occasion.

Show More

Related Articles

Back to top button