DailyNewsHeadline

Kahuta; Major (r) Abdul Rauf Raja has announced to contest election in PP7

چےئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ نے حلقہ پی پی سیون سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
چےئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ نے حلقہ پی پی سیون سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ پیدائشی مسلم لیگی ہوں ٹکٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ امید ہے۔ میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا ۔گزشتہ دس سالوں سے عوام علاقہ کے درمیان موجود ہوں ۔اور بلا تفریق عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست میں آیا ہوں۔ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے اپنی یونین کونسل کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کارکنوں اور ورکرز و دیگر علاقہ کے دوست احباب کے ساتھ مشاورت کے بعد حلقہ پی پی سیون سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اور وقت آنے پر کاغذات نامزدگی جمع کرا کر اپنے آپکو عوام کے سامنے پیش کرونگا ۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو مکمل با ختیار نہ بنانے اور فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی نہ ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع فراہم کیا۔ تو اس علاقہ سے منشیات کا خاتمہ کرونگا ۔جدید تعلیم کے لیے یونیورسٹی اور سٹیڈئم کا قیام اور صحت کے حوالہ سے تمام یونین کونسلز میں سہولیات کی فراہمی اورٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرونگا۔ انھوں نے کہا کہ عوام سے مکمل رابطہ ہے۔ اور بہت جلد عوام رابطہ مہم تیز کر کے عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کرونگا ۔میرا مقصد اس علاقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ انشا اللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔

Kahuta; Chairman union council Moawra, Major (r)  Abdul Rauf Raja has announced to contest election in constituency PP7 for PMl-N for Punjab assembly.

Major (r) Abdul Rauf told that he has already applied for the ticket and I should get party go ahead on merit, he also told that he will be holding consultation with other party members.

 

Show More

Related Articles

Back to top button