DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch Ziafat (PML-N) shot and injured

چوہدری ضیافت حسین پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مقامی رہنما چوہدری ضیافت حسین پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ضیافت حسین جنہوں نے حلقہ پی پی آٹھ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی اپلائی کررکھا ہے اپنی رہائش گاہ کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا پولیس تھانہ گوجر خان نے مقدمہ درج کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے

Gujar Khan; Ch Ziafat of PML-n has been shot and injured by unidentified motorcyclist near his home, Ch Ziafat has been admitted to hospital. Gujar Khan police are investigating the incident.

پولیس تھانہ گوجرخان نے کزن کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پولیس تھانہ گوجرخان نے کزن کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسود چیمہ نے پوٹھوہا رپریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز ڈھوک حیات علی میں دانیال دانی نے اپنی پندرہ سالہ کزن (م)کو فائرنگ کر کے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا تھااور فرار ہوگیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے 

تعزیت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ آفتاب احمد معروف سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف نے شرقی گوجرخان کی معروف شخصیت چوہدری فداحسین مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی اور دلی تعزیت کااظہار کیا

گوجرخان کی سیاست میں آئندہ چند روز میں ڈرامائی تبدیلی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان کی سیاست میں آئندہ چند روز میں ڈرامائی تبدیلی، گوجرخان شہر سے مسلم لیگی کونسلر اہم برادریوں کا چند روز میں تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ نظر انداز کئے گئے لیگی اور اہم شخصیات نے ن لیگ کے امیدواروں کو آمدہ انتخابات میں مشکلات کھڑی کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا بڑی تقریب منعقد کر کے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مسلم لیگ کوبڑادھچکہ لگنے والا ہے شہر سے کونسلر اور دیگر اہم شخصیات نے مشاورت مکمل کر لی چند روز کو ایک بڑی تقریب منعقد کر کے دوست احباب کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جائے ان میں اکثریت نظر انداز کئے گئے ن لیگ کے کونسلروں کی ہے جنہوں نے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کر لیا شہر سے اجتماعی طور پر تحریک انصاف میں شمولیت 2018ء کے کھلاڑیوں کیلئے سود مند ثابت ہوگی چند دنوں میں جو سیاسی صورتحال سامنے آرہی ہے وہ بلاشبہ تحریک انصاف کیلئے فائدہ مند اور ن لیگ کیلئے پریشان کن ہوگی 

شوکت عزیز بھٹی کا کامیاب پاور شور ، اپنوں سمیت مخالفین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
شوکت عزیز بھٹی کا کامیاب پاور شور ، اپنوں سمیت مخالفین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا افطار پارٹی بڑے سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر اور علاقائی نمایاں شخصیات سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی حاضری کے اعتبار سے پہلا کامیاب سیاسی شو موضوع بحث بن گیا حالات جو بھی ہونگے بھٹی تیرے سنگ رہیں گے کارکنوں کے جذباتی نعرے نے ماحول کو گرمادیاتفصیلات کے مطابق راجہ شوکت عزیز بھٹی کی طرف سے شان مارکی میں دی گئی افطار پارٹی میں جس طرح حاضری کی ایک جھلک دیکھی گئی بلاشبہ شوکت عزیز بھٹی کا دبنگ انداز سیاست دوستوں ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا اور دھڑے کاتحفظ کرنا اور عوام سے گہرے رابطے رکھنے پر حلقہ کے عوام نے بھی ان سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا اس موقع پر شوکت عزیز بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام کی محبتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ عزت بخشی ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی علاقے کی بہتری اور عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ اورآئندہ بھی یہ سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ لوگوں کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں ان کی خدمت کر کے یہ قرض چکاؤں گااس موقع پر شوکت عزیز بھٹی نے حلقہ پی پی 9سے اپنی اہلیہ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے اس سے قبل اہل علاقہ کی مشاورت کو بھی ضروری سمجھتا تھا جس پر ہال میں موجود لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر کے ان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تقریب میں راجہ جاوید اخلاص ، چوہدری ریاض سمیت چیئرمین ، وائس چیئرمین، کونسلر، لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی 

Show More

Related Articles

Back to top button