DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Incompetent administration of Government Degree College Kahuta wastes year and fees of third year students

گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی نا اہل انتظامیہ نے تھر ڈ ایئر کے طلبا ء کا سال اور فیسزضائع کردیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی نا اہل انتظامیہ نے تھر ڈ ایئر کے طلبا ء کا سال اور فیسزضائع کردیں۔ ادارے کے تھرڈ ایئر کے سٹیسٹ کے تما م طلباء پنجاب یونیورسٹی کے پر یکٹیکل دینے سے محروم رہے۔ کالج انتظامیہ طلبا کو بر وقت رول نمبر سلپس ایشو نہ کرسکی اور نہ ہی طلبا کو مطلع کیا۔ والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کا سال ضائع اور فیسز بھی لے لی گئیں۔ کالج کا رزلٹ بھی صفرہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے اور نااہل انتظامیہ کو فارغ کیا جائے۔

The incompetent administration of Government Degree College Kahuta wasted the year and fees of third year students. All the third year students of the institute failed to give practical’s to Punjab University. The college administration could not issue the roll number slips to the students in time and did not inform the students. The parents protested and said that their children’s year was wasted and fees were also taken. College result will also be zero. They further said that action should be taken against the college administration and incompetent administration should be sacked.

میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے نظر یاتی ور کروں کا مشاورتی اجلاس۔تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے پی ٹی آئی کے نظر یاتی ورکروں نے شر کت کی

Consultative meeting of PTI ideologues organized by Major (retd) Shehar Yar Janjua. Ideological workers of PTI from all union councils of Kahuta tehsil participated.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے نظر یاتی ور کروں کا مشاورتی اجلاس۔تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے پی ٹی آئی کے نظر یاتی ورکروں نے شر کت کی۔ پارٹی کے لیے پے پناہ خدمات پر میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔پارٹی قیادت نے تحصیل ناظم کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اگر میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کو دیا تو ان کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں گئے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے زیر انتظام ان کی رہائش گاہ میں پی ٹی آئی کے نظر یاتی ور کروں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں یوسی مٹور،یوسی مواڑہ، یوسی دوبیرن خورد،یوسی ہوتھلہ،یوسی کھڈیوٹ، یوسی پنجاڑ، یوسی نڑھ،یوسی بیور، یوسی نارہ،یوسی لہڑی سے پی ٹی آئی کے کارکنان راجہ شاید علی جنجوعہ،راجہ خرم جنجوعہ،سکندر ستی، مظہر قریشی،شیخ عمار، قدید گجر، راجہ صدیق،فیصل چوہان،راجہ عمران سلیم، اور دیگر کارکنان نے شر کت کی اس موقع پر تمام کارکنان نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم قاہد محترم عمران خان کے ویژن پر کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گئے ہم ایک مثبت وتعمیری سوچ کے تحت اپنے قاہد عمران خان کے ساتھ چلے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں انہوں نے پارٹی کے لیے پے پناہ خدمات پر میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور کہا کہ پارٹی قیادت نے تحصیل ناظم کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اگر میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کو دیا تو ان کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں گئے آخر میں میجر (ر) شہر یار جنجوعہ نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میز بان میجر (ر) شہر یار جنجوعہ کا شکر یہ ادا کیا۔

کہوٹہ شہر،نارہ، پنجاڑ اور تحصیل بھر میں آٹے کے من مانے ریٹس اور سبزی پھل فروٹ، اشیائے خوردونوش پر انتظامیہ کنٹرول کرنے میں برطرح ناکام ہو گئی

Kahuta city, Nara, Panjar and tehsils across the administration failed to control the reasonable rates of flour and vegetables, fruits, fruits and groceries.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر،نارہ، پنجاڑ اور تحصیل بھر میں آٹے کے من مانے ریٹس اور سبزی پھل فروٹ، اشیائے خوردونوش پر انتظامیہ کنٹرول کرنے میں برطرح ناکام ہو گئی۔ ایک سازش کے تحت حکومت کو بدنام کرنے کے لیئے تجاوزات مافیا، لینڈ مافیا، مصنوعی مہنگائی اور محکمہ مال میں کرپشن رشوت کا بازار سرعام گرم ہے۔اے سی کہوٹہ رابعہ سیال کی کھلی کچہری میں شکائت کرنے والوں کو اسوقت سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑا جب تحصیلدا ر کہوٹہ کے خلاف شہریوں نے بیان کیا کہ اڑھائی ہزار فی رجسٹری رشوت سر عام لی جاتی ہے۔ جس کے بعد محکمہ مال کے عملہ نے رجسٹری کے ریٹس اڑھائی ہزار سے بڑھا کر ساڑھے تین ہزار کر دیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button