DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A woman was killed and 12 others were injured when a Toyota Hiace fell into a ditch due to brake failure near village Salambtar

کہوٹہ کے علاقہ سلامبڑ کے مقام پر بریک فعل ہونے کی وجہ ٹیوٹا ہائی ایس کھائی میں جا گرا ایک عورت جانبحق،12مسافر زخمی جبکہ 8شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفئر کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ سلامبڑ کے مقام پر بریک فعل ہونے کی وجہ ٹیوٹا ہائی ایس کھائی میں جا گرا ایک عورت جانبحق،12مسافر زخمی جبکہ 8شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفئر کر دیا،پوٹھوار ٹرسٹ اور الخدمت ٹرسٹ والوں کی ایمولینس میں زخمیوں کو راولپنڈی کے ہسپتال میں بھیجا گیا جبکہ ٹی ایچ کیو سمیت ریسکوکی ایمولینس مہیا نہیں ہوسکی عوام کا شدید احتجاج۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ علاقہ سلامبڑ کے مقام پر سکول ٹیچرزکی گاڑی ٹیوٹا ہائی ایس نمبری 5033بریک فعل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے8مسافر شدید زخمی ہونے وجہ سے جن میں آسیہ نامی مریضہ زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملی حادثے کی اطلا ع ملتے ہی پوٹھوار ٹرسٹ کے ملک حاجی منیر اعوان،الخدمت ٹرسٹ کے حاجی ملک عبد الروف،سول ڈیفنس کے عبد الشکور کھٹڑ،جماعت اسلامی کے سردار مسعود،پریس کلب کہوٹہ کے صدرراجہ عمران ضمیر اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے اور فی الفور پوٹھوار ٹرسٹ اور الخدمت ٹرسٹ والوں کی ایمولینس میں زخمیوں کو راولپنڈی کے ہسپتال میں بھیجا گیا۔

Kahuta; According to the details, a Toyota Hiace No. 5033, A school teacher’s vehicle fell into a ditch near village Salambtar area of Kahuta yesterday due to brake failure, as a result of which 12 passengers were injured out of which 8 passengers were seriously injured and one woman was killed who was identified as Asia.

پنجتالیسواں سالانہ عرس مبارک درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں بائیس اکتوبر بعد از نماز عصر ختم صابریہ شریف ہوگا۔

45th Bakhar Shareef Urs mubarak to start on 24th October

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔
پنجتالیسواں سالانہ عرس مبارک درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں بائیس اکتوبر بعد از نماز عصر ختم صابریہ شریف ہوگا۔تائیس اکتوبر محفل خواتین عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم دس بجے تا بارہ بجے دن ہوگی ختم کے بعد لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا۔چوبیس اکتوبر دن 12:30 بجے چادریں اور ڈالیاں مزار شریف پر چڑھائی جائیں گی بعد از نماز ظہر مرکزی محفل شروع ہوگی جس میں خصوصی خطاب شاگرد خاص پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد جمیل احمد زاہد صاحب کا ہوگا۔بعد از نماز عصر مرکزی دعا سید ابرار حسین شاہ گیلانی ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔بعد از نماز عشاء محفل سماع کا پروگرام ہوگا تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی بر سر اقتدار آئے گئی

The incoming government will be of PML-N

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبدالمجید مغل،غلام مصطفی مغل،رفاقت جنجوعہ، راجہ علی اصغر اور راجہ سعید احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان کہاہے کہ تبدیلی کا خواب کی تعبیر بہت بھیانک ہوا ہے عوام کی نظریں ن لیگ پر لگی ہے آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی بر سر اقتدار آئے گئی مسلم لیگ (ن) کابیانیہ عوام کی رائے کے احترام کا بیانیہ ہے، میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ھے،ملک آئین کے مطابق چلے،آج ملک مشکل حالت میں ھے،خرابی کی بنیادی وجہ 2018 کے غیر منصفانہ الیکشنز ہیں، عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا،اس وقت ہر شخص پریشان ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں صحافیوں ں سے فون پر گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک تاثر دیا جاتا ھے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کا بیانیہ ملک و عوام کے حق میں ھے۔ہم کسی کے خلاف نہیں ملک کے تمام ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں اور ان اداروں میں ہمارے اور آپ سب کے بھائی،بیٹے عزیر رشتہ دار ہیں۔ ہماری جماعت کا بیانیہ عوام کی رائے کا احترام ھے اور عوام سے امید رکھتے ہیں کہ کہ وہ ان فیصلوں پر آمین کہیں۔ آج عوام اپوزیشن کی طرف بالخصوص مسلم لیگ نون کی طرف دیکھ رھی ھے اور وہ سمجھتے ہیں ملک کو ان مشکلات سے پاکستان مسلم لیگ نون ھی نکال سکتی ھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button