Kallar Syedan; It has been decided to save the nation from incompetent government. Success is not far off. Ex PM Shahid Khaqan Abbasi (See video)
قوم کو نااہل حکومت سے نجات دلانے کا فیصلہ ہوچکا کامیابی ذیادہ دور نہیں,سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کلرسیداں میں سابق رکن بلدیہ چوہدری حاجی اخلاق حسین کی رہائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب
Kallar Syedan; It has been decided to save the nation from incompetent government. Success is not far off. said the former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addressed a gathering at the residence of former Municipal Councillor Chaudhry Haji Akhlaq Hussain in Kallar Syedan, for more please watch video above…
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قوم کو نااہل حکومت سے نجات دلانے کا فیصلہ ہوچکا کامیابی ذیادہ دور نہیں عوام اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں ملک اس حکومت کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا،گرفتاریوں سے خوفزدہ ہیں نہ اس سے تحریک کو ناکام بنایا جاسکتا ہے آٹا چینی کے بحرانوں کے زمہ دار عمران خان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کر روز کلرسیداں میں سابق رکن بلدیہ چوہدری حاجی اخلاق حسین کی رہائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبد القدوس وایس چیئرمین ضیارب منہاس سمیت بلدیہ کے چودہ سابق ارکان بلدیہ کے علاؤہ انجینئر قمرالسلام راجہ،شوکت اقبال جنجوعہ،حافظ عثمان عباسی،جاسم کنول راہی،ارسلان قریشی اور دیگر بھی موجود تھے نظامت کے فرائض وحید جنجوعہ نے سرانجام دیئے تلاوت کا شرف حافظ محمد علی اور نعت محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے پیش کی سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبد القدوس نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شاھد عباسی مرد کوہسار اور درویش صفت انسان ہیں جنہوں نے قید و بند اور صعوبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کر کے عوام میں بڑی مقبولیت حاصل کی،انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہا کہ ملکی سیاست دوراہے پر کھڑی ہے اب فیصلہ ہونا ہے کہ اصل مالک اور طاقت صرف عوام ہیں سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہماری فتح کو شکست میں طاقت کے بل بوتے پر بدلا گیا ہمیں اس وقت بھی اسمبلیوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا مگر ہم نے متنازعہ انتخابات کے باوجود جمہوری سفر کو جاری رکھنے کے لیئے اسمبلی گئے مگر دوبرس گزر گئے نہ اسمبلی چل رہی ہے اور نہ ہی حکومت، حکمرانوں کا دعوی ہے کہ وہ اور ادارے ایک پیج پر ہیں تو پھر قوم کو حکومت نہ چلنے کی وجوعات سے بھی آگاہ کیا جائے،انہوں نے کہا میں 1988سے اسمبلی کا حصہ چلا آ رہا ہوں جتنی موجودہ اسمبلی بے توقیر ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،وزہراعظم ان کے وزرا ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے مخالفین کو گالیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کام 71 برسوں میں نہ کرسکا اس نے وہ کام عمران خان کی حکومت میں کرلیا مگر عمران حکومت نے جواب میں چوں تک نہ کی آج دنیا کا کوئی ملک کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کی معیشت تباہ ہو چکی ایسے میں ملکی دفاع کیسے مضبوط ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہی ملک کو درپیش مسائل کا واحد علاج ہے اگر ملک کو سیاسی گرداب سے نکالنا ہے تو عوامی رائے کا احترام کرنا ہوگا ووٹ کی امانت میں خیانت نہیں ہونی چاہیئے ووٹ کسی اور کو پڑتی ہے نکلتی کسی اور کے ڈبے سے تو پھر حالات درست نہیں ہو سکتے،ملک کو ڈنڈے سے نہیں آئین کے مطابق ہی چلایا جا سکتا ہے آئین کی پاسداری کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب تک تمام تجربات ناکام ہو چکے ایک بار عوامی رائے کو بھی آزما لیا جائے لوگوں کو آزادانہ فیصلے کا حق دیا جائے تو حالات مہینوں میں بدلنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت آج کی ہے جو لوگ الیکشن میں ہار کر تیسرے نمبر پر رہے وہ آج حکومت میں وزیر ہیں یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیئے اپوزیشن کو چور چور کہتے ہیں موجودہ حکومت کا ہر وزیر اربوں کی کرپشن کر چکا ہے آٹے چینی کے بحران کے زمہ دار عمران خان اور ان کے وزرا ہیں چینی کے نرخوں میں فوائد حاصل کرنے والے نصف لوگ موجودہ حکومت کا حصہ ہیں آنے والے ایام میں آٹا چینی اور اشیا روزمرہ مزید مہنگی
اور نایاب ہوں گی انہوں نے کہا کہ اب پارلیمنٹ مفلوج ہو چکی ہے اسمبلی میں گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں اب ہم نے بھی باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے ہم نے بہتر مستقبل کے لیئے قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے اب بات حصول اقتدار کی نہیں ملک کی بقا کا مسئلہ ہے کمزور معیشت سے دفاع نہیں کیا جا سکتا ملک کا ہر زمہ دار شہری گھروں سے باہر نکلے اپوزیشن کی تحریک کا حصہ بنے اگر عوام آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بہتر اور محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو پھر حکومت کے مخالف ہماری تحریک کا ساتھ دیں نوازشریف کا بیانیہ ہی ملکی مسائل کا حل ہے ووٹ کو عزت دینا ہوگی آئین کی پاسداری کرنا ہوگی اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں آج ملک کا ہر طبقہ ہر شہری صورتحال سے پریشان ہے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی پچھتا رہے ہیں اب اپوزیشن نیقوم کو نااہل حکومت سے نجات دلانے کا فیصلہ کر دیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں کامیابی ذیادہ دور نہیں ملک حکومتی بوجھ کو مزید برداشت نہیں کر سکتا اس سے قبل شاہد عباسی کی کلرسیداں آمد پر ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا ان پر گلپاشی کی گئی۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر بلدیہ کلرسیداں کے 14سابق ارکان بلدیہ نے تقریب میں شرکت کرکے مسلم لیگ ن سے اپنی وابستگی کا ایک بار پھر کھلا اظہار کیا ان میں شیخ عبدالقدوس،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،محمد حنیف،چوہدری مشتاق حسین،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،صوفی ضابر حسین،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،آصف منہاس،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،حاجی اخلاق حسین کے علاؤہ چوہدری طارق تاج،شیخ خورشید احمد،سلیمان شمسی،راجہ عاشق حسین،قاضی خالد ڈریال،راجہ اظہر منگال،قاضی عبدالقیوم،مسعود بھٹی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،ارسلان قریشی اور دیگر نے شرکت کی ۔
موہڑہ بختاں روڈ غزن آباد کے قریب جواء کھیلتے ہوئے 05 ملزمان گرفتار
Five accused arrested while gambling near Mohra Bakhtan Road Ghazanabbad
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او حسن رضا کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، موہڑہ بختاں روڈ غزن آباد کے قریب جواء کھیلتے ہوئے 05 ملزمان گرفتار کر لیئے گئیملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 15 ہزار 420روپے، 06 موبائل فونز, 03 عدد موٹر سائیکل اور دیگر آلات قمار بازی برآمد،گرفتار ملزمان میں محمد فیاض، عمران خان، اسد اقبال، محمد لقمان اور محمد نعیم شامل ہیں،ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کلر سیداں حسن رضا کی سربراہی میں محمد عماد ایس آئی اورپولیس ٹیم نے کی.
یوٹیلیٹی سٹور میں آٹا دستیاب ہے نہ ہی چینی
Flour and sugar are not available in the utility store
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں یوٹیلیٹی سٹور میں آٹا دستیاب ہے نہ ہی چینی،آئیں گھومیں پھریں اور بغیر خریداری کے باہر نکل جاہیں یوٹیلیٹی سٹور ہو گزشتہ کئی دھائیوں سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی سستی خریداری کا مرکز سمجھا جاتا تھا مگر جب سے نیا پاکستان معرض وجود میں آیا ہے اس کی سبسڈی بتدریج کم کر دی گئی یہاں دستیاب اشیا کینرخوں میں مسلسل اور نہ رکنے والا اضافہ جاری ہے اور سستی اشیا کا حصول ایک خواب بن چکا ہے یہاں اس وقت آٹا دستیاب ہے نہ چینی،دوتین دالوں کے علاؤہ دیگر دالیں بھی ناپید ہیں البتہ چائے کی پتی مصالحہ جات اور پلاسٹک کے برتن خریداری کے لیئے موجود ہیں۔
روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیرالرحمان نے کٹیگری بی کے اشتہاری روزی خان کو گرفتار کر لیا
Rawat police sub-inspector Naseer-ur-Rehman arrested Category B crimnal Rozi Khan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیرالرحمان نے کٹیگری بی کے اشتہاری روزی خان کو گرفتار کر لیا اس کے خلاف ایک برس قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حافظ سہیل اشرف ملک کے والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Hafiz Sohail Ashraf Malik’s mother passed away in Kambeeli Sadiq
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)……پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کے والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کمبیلی صادق میں ادا کی جائے گی