DailyNewsKahutaPothwar.com

Kotli Sattian; Murder, suicide or accidental death? A man was killed in a fire in Karor area of Kotli Sattian

قتل، خود کشی یا حادثاتی موت؟کوٹلی ستیاں کے علاقہ کرور میں فائر لگنے سے ایک شخص جا بحق

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )—قتل، خود کشی یا حادثاتی موت؟کوٹلی ستیاں کے علاقہ کرور میں فائر لگنے سے ایک شخص جا بحق بابر رحمان ولد عبد الرحمن سکنہ اسکیڑ اریاڑی جس کو گو لی لگنے سے مو ت واقع ہو ئی ہےبابر رحمان اپنی گا ڑی نمبر AMH 134 میں چونیاں موڑ سٹاپ مردہ حالت میں پا یا گیا جس کی فرنٹ سیٹ پر پسٹل اور اسکا موبائیل بھی موجود تھے جبکہ یہ تعین تاحال نہیں ہو سکا کہ با بر رحمان کی مو ت کس طرح واقع ہو ئی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں منتقل کر دی گئی۔

Kotli Sattian; Murder, suicide or accidental death? A man was killed in a fire in Karor area of Kotli Sattian. The man has been identified as Baba Rehman who’s body was found at Choonian morr stop.

News in brief…

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )—تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ گاؤں کٹھیاں میں 324 کے مقدمے میں ملوث ملزم حامد کو مجموعی طور پر 10 سال قید اور 75 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی دی گئی سول جج کوٹلی ستیاں جواد عالم قریشی کی عدالت سے ملزم کو آج سزا سنائی گئی ہے ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا پر خالد محمود ،سہیل اور قیصر کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کیا تھا خالد محمود و دیگر مضروبوں کی جانب سے شوکت ستی ایڈوکیٹ مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )—کوٹلی ستیاں کے علاقہ کامرہ چفار میں شادی شدہ اٹھا رہ سالہ آ منہ کی موت کا معمہ ، علاقہ مجسٹریٹ وسول جج کو ٹلی ستیاں جواد عالم قریشی کی عدالت میں دی گئی قبر کشائی کے لیے درخواست پر سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،اس موقع پر کوٹلی ستیاں کچہر ی میں اہلیان بر حد سمیت تحصیل کو ٹلی ستیاں کے دیگر علاقوں سے عوام علاقہ نے آ منہ بی بی کی موت پر شدید دکھ اور وفسوس کا اظہار کرتے ہو ے اسکے ماموں کیساتھ اظہار یکہجتی کے لیے جمع ہو ے اور بھر ر مطالبہ کیا ہے کہ آ منہ کی موت کی صاف شفاف تحقیقات کی جائیں اور قبر کشائی کرا کے پو سٹماٹم کرا یا جا ے اہلیان علاقہ پیر ہمایو ں ستی ،ماسٹر اکرام ستی ،و دیگرنے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹمارٹم کیا جا ے اور اصل حقائق سامںے لا ئیں جا ئیں تاکہ دو دھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جاے یہاں موجود اہلیان برحد کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقہ میں شدید غم و غصہ پا یا جا رہا ہے اور آمنہ کیساتھ ماضی میں بھی کئی نا انصافیوں اور ظلم و ستم جو کے گئے جس کے کئی ثبوت وقت کیساتھ ساتھ سامنے آ رہے ہیں انہوں تحصیل کوٹلی ستیاں جے تمام سماجی تنظیموں درد دل رکھنے والی شخصیات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آ منہ کو انصاف دلانے نکلیں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کے مواقع پر ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس مواقع پر ان کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گہی جس میں سابق ایم پی اے شفقت علی عباسی۔ سابق ضلعی صدر شوکت علی عباسی ۔ ممبر فیڈرل کونسل پی پی عبد الجبارستی ۔ صدر پی پی تحصیل کوٹلی ستیاں اسد ستی ۔ جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی ۔ سنیر ناہب صدر سردارشیرباز ۔ سابق ناظم یونین کونسل بھتیاں رہیس ستی ۔ سابق ناہب ناظم یونین کونسل کوٹلی حاجی ظفیر الحق ستی۔ عاشق ستی۔ مبین ستی۔ زمردجعفری۔ ذاکر شاہ ۔ شاہد ستی ۔پی ایس ایف اے کے سردار تیمور شیرباز ۔ حسن نثار ستی۔ ادیب ستی۔ بلال ستی۔ مہر ستی۔ سردار نعمان اور کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اور بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— پاکستان پیپلز پارٹی این اے 57 کے رہنما آصف شفیق ستی کے آفس میں بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں راجہ نزیر ایڈووکیٹ تبسم منیر ستی ضلعی نائب صدر، سابق چئیرمین اشتیاق راجہ۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد ستی۔ جنرل سیکرٹری مری مظہر عباسی۔ جنرل سیکرٹری کہوٹہ چوہدری خالد۔ علما مشائخ ونگ مری کے صدر قاری اکسیر عباسی، پی پی پی راہنما راشد وحید ستی۔ پی وائی او راولپنڈی ڈویژن کے صدر عامر عباسی، پروفیسر اشفاق عباسی۔ پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن کے صدر عثمان فاروق ستی۔ایڈیشنل سیکرٹری کہوٹہ طاہر حیدری، جاوید ستی اور کثیر تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر آ صف شفیق ستی کا کہنا تھا بلا ول بھٹو زرداری ملک کے روشن مستقبل کی ایک کرن ہیں بھٹو خاندان کے چشم و چراغ غریب عوام کی امید نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری پر پر پاکستان کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں اس خاندان نے ملک کو وطن عزیز اور جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر کے تاریخ رقم کی ہے بھٹو شہید ،بی بی شہید کے حقیقی سیاسی وارث بلا ول بھٹو زرداری ایک بڑے ویژن کے مالک ہیں امدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا میاب ہو گی اور بلاول بھٹو انشاء اللہ اس ملک کے وزیراعظم ہو ں گے بلاول بھٹو نے حال ہی میں اے پی سی میں جو نمائندگی کی اور کرپٹ و سلیکٹیڈ حکومتی نمائندوں کو جس طرح بے نقاب کیا جرئت مند نڈر نوجوان لیڈر ہی کر سکتا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جس طرح بھٹو شہید ،بی بی شہید اور اپنے والد محترم کی طرح غریب عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ بھٹو خاندان کے حقیقی جانشین ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button