AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur; Former PM Native Union Council Faizpur Sharif Chaudhry Nadeem Seerat along with his family members expressed full confidence in the leadership of Azeem Bakhsh Chaudhry, who joined PML-N.

سابق وزیراعظم آزادکشمیرکی آبائی یونین کونسل فیض پورشریف میں چودھری ندیم سیرت اپنے خاندان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل عظیم بخش چودھری کی قیادت پربھرپوراعتمادکااظہارگزشتہ روزبوعہ ملاں فیض پورشریف میں عظیم بخش چودھری کے اعزازمیں تقریب منعقدہوئی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق وزیراعظم آزادکشمیرکی آبائی یونین کونسل فیض پورشریف میں شیرکی دھاڑچودھری ندیم سیرت اپنے خاندان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل عظیم بخش چودھری کی قیادت پربھرپوراعتمادکااظہارگزشتہ روزبوعہ ملاں فیض پورشریف میں عظیم بخش چودھری کے اعزازمیں تقریب منعقدہوئی۔ چودھری ندیم سیرت،پہلوان صابر،پہلوان جابر،علی بہادرآصی،کاشف دلاور،وسیم سیرت،چودھری عثمان علی،راحیل دلاور،عمرفاروق،علی حیدر،قاضی رضوان،طیب مشتاق،چودھری دانش،ارسلان شانی نے اپنے خاندان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔عظیم بخش چودھری نے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والوں کوہارپہنائے۔تقریب کی صدارت چودھری بشارت حسین صدرمسلم لیگ(ن) یونین کونسل فیض پورشریف نے کی۔ تقریب سے چودھری بشارت حسین،چودھری ندیم سیرت،راجہ شعیب خان اوردیگرنے خطاب کیا۔نظامت کے فرائض محسن بابونے سرانجام دئیے۔عظیم بخش چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیض پورشریف میرے پیرومرشدپیرمحمدعتیق الرحمن فیض پوریؒ کی دھرتی ہے۔پیرمحمدعتیق الرحمن فیضپوریؒ عقیدہ ختم نبوت کے محافظ تھے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینے کے لیے قانون سازی کی جس کاکریڈٹ پیرمحمدعتیق الرحمن فیضپوریؒ کوجاتاہے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میری جماعت ہے۔حلقہ نمبر۲چکسواری کے عوام میرے ساتھ ہیں۔ قیادت انتخابات میں ٹکٹ اس امیدوارکوجاری کرے گی جس کے ساتھ عوام ہوں گے۔خالق آبادسے پلاک تک عوام میرے قافلے میں شامل ہورہی ہے۔آمدہ انتخابات میں حلقہ نمبر۲چکسواری سے مسلم لیگ(ن) جیتے گی۔انھوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے کہ چودھری عبدالمجیدپانچ سال وزیراعظم رہے مگراپنی آبائی یونین کونسل کے مسائل حل نہیں کرسکے۔سابق وزیراعظم کے آبائی گاؤں کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہے۔چالیس سال عوام کے پاؤں پکڑتے رہے مگرعوام کے مسائل حل نہیں کیے۔اب وہ کسی نالائق نااہل کوحلقہ کے عوام پرمسلط نہ کریں۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف والوں کی حالت پتلی ہے۔لگتانہیں وہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف والوں کواپنے قافلے میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں۔ انھوں نے کہاکہ پہلے عوام کے مسائل حل پھرووٹ مانگوں گا۔ عوام کومایوس نہیں کریں گے۔بوعہ ملاں فیض پورشریف آمدپرعظیم بخش چودھری کاپرتپاک استقبال کیاگیا

Faiz Pur Shareef; Former Prime Minister Azad Kashmir’s Native Union Council Faizpur Sharif Chaudhry Nadeem Seerat along with his family members expressed full confidence in the leadership of Azeem Bakhsh Chaudhry, who joined PML-N.

ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری تعینات ہونے پردلی مبار ک ,چودھری ارشدرحمان

SHO Chakswari Police Station congratulated on his new post, Chaudhry Arshad Rehman

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری کے معروف تاجر چودھری ارشدرحمان اونر زمیندارہ آئرن سٹور نے مہتاب اسلم کوایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری تعینات ہونے پردلی مبار ک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اورتوقع کااظہارکیاہے وہ بطور ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری اپنی تما م ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے

News in brief…

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ناظم محکمہ برقیات کی خصوصی ہدایت پر مہتمم برقیات چکسواری ڈویژن کا نا دہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن گزشتہ روز سے جاری۔محکمہ برقیات کی چھاپہ مار ٹیموں نے چکسواری،اسلام گڑھ اور ڈڈیال میں 527صارفین کے کنکشن منقطع کئے ہیں۔ان صارفین کے ذمہ آٹھ کروڑ سینتیس لاکھ روپے بقایاجات تھے۔چکسواری ڈویژن میں بڑے بڑے مگر مچھ موجود ہیں جنھوں نے انفرادی طور پر محکمہ برقیات کے لاکھوں روپے دبا رکھے ہیں۔محکمہ برقیات کے ترجمان نے صارفین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بقایا جات رکھنے والے صارفین جلد از جلد اپنے اپنے بقایا جات جمع کروائیں بصورت دیگر کنکشن منقطع کر دیا جائے گا جس سے انھیں محلے والوں کے سامنے سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہزیمت و پرشانی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صارفین اپنے ذمہ واجب الادا محکمہ برقیات کے بقایا جات فی الفور ادا کر دیں۔آج گزشتہ روز سے زیادہ آپریشن کئے جائیں گے اور زیادہ کنکشن منقطع کئے جائیں گے۔ جو لوگ واجبات ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے جس کے تحت ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا سکتی ہے۔ لہذا محکمہ برقیات کے نا دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات فی الفور کلیئر کریں۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے چکسواری کا دورہ کیا۔سردار محمد یعقوب کان نے چیئرمین چوہدری فضل حسین روپیال کے گھر حاضری دی اور ان سے چودھری ندیم حسین روپیال اور ان کے بیٹے رحیم حسین روپیال کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے دعا بھی کی۔ اس کے بعدسردار محمد یعقوب خان نے راجہ عبدالغفار خان سے بھی ملاقات کی۔ان کے گھر بڑوٹیاں میں جا کر ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری راجہ گلفراز خان، پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید چوہدری سفیان ایوب اور راجہ سہیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button