Kallar Syedan; M Zubair Kiyani deplores Punjab government after tragic news of French Pakistani national woman being raped
فرانس سے آئی خاتون سے بچوں کی موجودگی میں اجتماعی ذیادتی, پنجاب حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ چکی ہے, مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے امیدوار محمد زبیر کیانی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…فرانس سے آئی خاتون سے بچوں کی موجودگی میں اجتماعی ذیادتی اور موٹروے پر ایلیٹ پولیس کی یونیفارم میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پنجاب میں قانون اور انصاف نام کی کوئی شے نہیں ادارے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام ہیں اور پنجاب حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ چکی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے امیدوار محمد زبیر کیانی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس طرح کے واقعات بہت ہی کم ہوتے تھے اب اس طرح کے واقعات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں وسیم اکرم پلس نے پنجاب کو تباہ کر کے رکھ دیا حالیہ واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں بہت ہی غلط پیغام گیا ہے اور رہی سہی کسر سی سی پی اوشیخ عمر نے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دے کر متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ان واقعات کا نوٹس لے۔
Kallar Syedan; M Zubair Kiyani a PML-N candidate said he deplores Punjab government after tragic news of French Pakistani national woman being raped, their is no law and order left anymore.
Police in Pakistan said 12 men have been detained for questioning after two armed men allegedly raped a woman at gun point in front of her children after her car broke down on a deserted highway.
The alleged rape in Lahore-Sialkot motorway on Wednesday night led to outrage in the country, with people from all walks of life demanding the apprehension of the suspects.
چیک ڈس آنرہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered by Khalid Mahmood of Guff on the issue of check dishonor
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چیک ڈس آنرہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔خالد محمود سکنہ گف نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ مسمی شہرام افضل سکنہ دولتانہ نے مجھ سے ایک عدد ٹیوٹا کرولا ایکس ایل آئی کار مبلغ سترہ لاکھ میں خرید کی اور روبرو گواہان رقم مبلغ دو لاکھ روپے نقد ادا کی اور مجھ سے گاڑی مکمل کاغذات حاصل کر لی اور بقیہ رقم کی بابت ایک عدد چیک میرے حوالے کیا گیا اور مذکورہ کا حقیقی بھائی احتشام شہزاد فضل بطور گارنٹر تھا۔میں اپنی بقایا رقم وصولی کیلئے چیک لے کر بنک گیا جہاں مطلوبہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔
کلر سیداں شہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا
A motorcycle belonging to Ikhlaq Hussain of village Mangral was stolen
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں شہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔اخلاق حسین سکنہ منگرال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں کلر سیداں شہر میں کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز میں صبح دس بجے کے قریب اپنا موٹر سائیکل ایک دکان پر کھڑا کیا جسے کوئی نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گیا ہے۔
پوٹھوہار کرکٹ چمپیئن ٹرافی ٹورنامنٹ پندرہ ستمبر سے کلرسیداں منڈی گراؤنڈ پر شروع ہو رہا ہے
Pothohar Cricket Champions Trophy Tournament kicks off on September 15 at Mandi Ground
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار کرکٹ چمپیئن ٹرافی ٹورنامنٹ پندرہ ستمبر سے کلرسیداں منڈی گراؤنڈ پر شروع ہو رہا ہے جو چار ایام جاری رہے گا ٹورنامنٹ راجہ مسعود،ارسلان چوہدری اور محمد ثاقب نے آرگنائز کیا ہے جس میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے اور ٹرافی اور دوسرا انعام پچاس ہزار روپے اور ٹرافی دیا جائے گا ٹورنامنٹ میں ریلوے،پنجاب پولیس کے علاؤہ ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔