DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Imran Sattar Janjua has announced to contest local body elections

راجہ عمران ستار جنجوعہ نے آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔نوجوان قانون دان راجہ عمران ستار جنجوعہ نے میری پارٹی عوام کی پارٹی ہے میں اپنی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے کہوٹہ کی عوام نے اگر مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تو ان کے اعتماد پر پورا اتروں گاعوام کو مایوس نہیں کروں اگر میں کامیاب ہوا تو انشاء اللہ کہوٹہ شہر میں ترقی کا ایک نیاء دور شروع ہو گاکہوٹہ کی تعمیر و ترقی کا مشن لیکر سیاست میں قدم رکھا ہے کہوٹہ کے شہری اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں آئیں سب ملکر اس شہر کی تعمیر و ترقی کریں سابقہ حکومت کے بعد پی ٹی آئی نے بھی کہوٹہ کے عوام کو مایوس کیا میں آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں معززین شہر اور خاص کر نوجوانون کے پرزور اسرار پر میں نے فیصلہ کیا کہ کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں جو کچھ عرصہ قبل تحصیلیں بنی ہیں وہاں ہم سے کئی زیادہ ترقی ہوئی مگر ہم آج بھی وہاں ہی کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نوجوانو ن قانون دان راجہ عمران ستار ایڈووکیٹ امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ نے پریس کلب کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہوٹہ کے عوام کے حقوق کی بات کی اور انکے حقوق کی ہی سیاست کرونگا شہریوں کے ٹیکسوں کے پیسے انکی فلاح و بہبود پر خرچ کرینگے اداروں سے کرپشن اقرا پرری کا خاتمہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کھنڈرات سڑکو ں کی تعمیر شہریوں کو صاف پانی اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو ختم کرنے کے علاوہ دیگر منصوبے دونگا میری زیادہ توجہ صحت او ر تعلیم پر محبوس ہے میں نوجوانوں کو کہوں گا کہ وہ جماعتی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے میرا ساتھ دیں میں آپکو مایوس نہیں کرونگا عوام ساتھ انشاء اللہ تمام مسائل ان کی دھلیز پر حل کروں گا۔

Kahuta; Raja Imran Sattar Janjua has announced to contest local body elections, The statement was made in a press conference held in Kahuta.

Show More

Related Articles

Back to top button