Kallar Syedan; First government in Pakistan’s history to fail to implement a reduction in petroleum products, M Zubair Kiyani
پاکستانی تاریخ کی یہ پہلی حکومت ہے جو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد نہ کرا سکی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اضافہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ کی یہ پہلی حکومت ہے جو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد نہ کرا سکی تقریبا ایک ماہ پٹرول پمپ پٹرول سے خالی رہے اور کروڑوں لوگ خوار ہوتے رہے اور حکومت نرخوں میں کمی کے مطابق پٹرول کی فراہمی میں مکمل ناکام نظر آئی اور ایک ماہ بعد ہی اس کے نرخوں میں ملکی تاریخ کا سب سے ذیادہ ریکارڈ اضافہ کیا کیا حکومت نے مافیا کے آ گے گھٹنے ٹیک دیئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ پٹرول کے نرخوں میں اضافے کی سمری اوگرا نے پیش کی نہ ہی کابینہ نے اس کی منظوری دی تو پھر مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچانے کے لیئے پٹرول میں نرخوں میں کیوں اضافہ کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے کسی شعبے پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور نئے پاکستان میں ملک کا ہر شہری صورتحال پر سراپا احتجاج ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ کلرسیداں سردار عدیل انجم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی نااہلیاں چھپانے کے لیے قیمتوں میں اتار چڑھاو کر رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ابھی تک سمت کا تعین ہی نہیں کرسکی کہ کس طرف جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقتدار میں ہو گی انہوں نے کہا کہ نااھل اور کرپٹ حکومت بہت جلد اپنے منقطی انجام تک پہنچے والی ھے۔
راجہ پرویز اشرف کادلی مبارکباد,پیپلز پارٹی ٹکال چوآخالصہ کے رہنما چوہدری امتیاز حسین آف ڈھوک بابا گوہر علی
Congratulations to Raja Pervez Ashraf , Chaudhry Imtiaz Hussain of Dhok Baba Gohar Ali
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پیپلز پارٹی ٹکال چوآخالصہ کے رہنما چوہدری امتیاز حسین آف ڈھوک بابا گوہر علی نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کیس میں عدالت سے بریت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا مگر ایک سازش کے تحت ان کی خدمات کو اسکینڈلوں میں بدلا گیا عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوششیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ آج اگر ملک میں جمہوری ادارے کام کر رہے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو آمریت کے پنجوں سے نجات دلائی تھی انہوں نے بریت پر راجہ پرویز اشرف کادلی مبارکباد بھی دی۔
ساجد محمود سکنہ پیکاں کو گرفتار
Sajid Mahmood of village Paikan arrested in possession of drugs
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساجد محمود سکنہ پیکاں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو 420 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور کلر سیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی ایسا گھناؤنا جرم ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف راغب کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان مرتب کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
یونین کونسل نلہ مسلماناں کی ڈھوک سنگوٹ پنڈ بینسو میں نیا تھری فیس ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا
A new three-phase transformer installed Dhok Sangot, Pind Bainso.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔یونین کونسل نلہ مسلماناں کی ڈھوک سنگوٹ پنڈ بینسو میں نیا تھری فیس ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسفارمر گزشتہ چھ ماہ سے سنگل فیز پر چل رہا تھا جس کی وجہ سے لوڈ زیادہ بڑھ جانے کے باعث وہ اکثر ٹرپ کر جاتا تھاجس سے صارفین شدید پریشانی کا شکار تھے۔اس موقع پر سماجی کارکن ارشد محمود بھٹی کی خصوصی کاوشوں سے گزشتہ روز ون فیز ٹرانسفارمر کی جگہ پچاس کے وی کا تھری فیز ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ نے ارشد محمود بھٹی سمیت چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو اسلام آباد شاہد اقبال چوہدری،ایس ڈی او کلر سیدا ں سید تیمور شاہ اور لائن سپرنٹنڈنٹ جاوید قاضی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لر سیداں میں نجی بنکوں سے رقم نکلوانا جوئے شیر کے برابر ہو گیا
Withdrawing money from private banks has become impossible with long line of queue
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں میں نجی بنکوں سے رقم نکلوانا جوئے شیر کے برابر ہو گیا۔چلچلاتی دھوپ میں بنکوں کے سامنے صارفین کی لمبی قطاریں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا موجب بننے لگیں۔بنک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کیلئے کسی سائے دار چیز کا کوئی انتظام کیا گیا ہے نہ ہی پانی کی سہولت موجود ہے جس کی وجہ سے بعض صارفین پیسے نکلوائے بغیر گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔کلر سیداں میں نیشنل بنک سمیت،یوبی ایل، حبیب بنک،مسلم کمرشل بنک سمیت دیگر بنکوں میں صارفین کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے انہیں دھوپ میں کھڑے ہو کر ہی اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر اقبال نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کلر سیداں کی انتظامیہ کو سختی سے نوٹس لینے اور بنک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔