DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Traffic reopened after the intervention of assistant commissioner after two heavy goods vehicles overturn at Azad Kashmir road

اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکی ذاتی کوششوں سے آزاد کشمیر روڈ ٹریفک کے لیے کھل گئی۔دوہیوی گاڑیوں کے الٹنے کی وجہ سے آزاد کشمیر روڑ مکمل بند ہو گئی تھی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکی ذاتی کوششوں سے آزاد کشمیر روڈ ٹریفک کے لیے کھل گئی۔دوہیوی گاڑیوں کے الٹنے کی وجہ سے آزاد کشمیر روڑ مکمل بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اشیائے خوردو نوش سے بھرئے ٹرک دو دن سے آزاد پتن پل پر کھڑے رہے جبکہ سڑک عام ٹریفک کے لیے بھی بند ہو گئی تھی عوامی حلقوں کی طرف سے کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم زیب النساء ناصرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل آزاد پتن پل کے قریب دو بڑھی ہیوی گاڑیاں الٹ گئی تھی جس کی وجہ سے پنڈ ی کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ مکمل بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کشمیر جانے والے ا شیائے خوردو نوش سے بھرئے ٹرک دو دن سے آزاد پتن پل پر کھڑے رہے جبکہ سڑک عام ٹریفک کے لیے بھی بند ہو گئی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرگذشتہ روز ہمراہ گرد آور ملک اللہ یار، سب انسپکٹر چوہدری اعجاز اور دیگر عملے کے آزاد پتن موقع پر جا کر اپنی نگرانی میں بند روڈ کو کھلوا دیا جس پر سٹرک عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

Kahuta; Traffic was reopened after the intervention of assistant commissioner Madam Zaib Un Nasa, after two heavy goods vehicles overturned at Azad Kashmir road

کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر کی عوام جدید دور میں بنیادی سہولت سے محروم

Kahuta public still deprived of basic facilities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر کی عوام جدید دور میں بنیادی سہولت سے محروم عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی 1500فٹ سٹرک پر مرہم پٹی لگا کر لولی پاپ دے دیا۔الیکشن مہم میں عوامی خد مت کے بڑھے بڑھے دعوئے کرنے والے بھی منہ چھپاتے پھرنے لگے عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں۔ تفصیل کے مطابق حلقہ این اے ستاون کی یونین کونسل کھڈیوٹ جو تحصیل کہوٹہ کا علاقہ ہے اس یونین کونسل کا علاقہ دھلیتر کی عوام آج بھی اپنے ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے دیکھ رہے ہیں جنہوں نے الیکشن مہم میں ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اگر الیکشن میں کامیاب ہو گئے تو یہ سٹر ک تعمیر کرا دیں گئے مین روڈ سے سات کلو میٹر روڈ تعمیر کر انے کا وعدہ کیا مگر اس کے بعد صرف 15سو کلو میٹر سڑ ک پر مر ہم پٹی کر کے ٹر خا دیا ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدئے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہمارے اس روڈ فی الفور از سر نو تعمیر کرا کر ہمارا درینہ مسلہ کر یں۔

کرونا وائرس بھی کہوٹہ کے ناجائز منافع خوروں کو ڈرا ناں سکا۔مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا

Even coronavirus fails to stop those selling goods above set rates

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرونا وائرس بھی کہوٹہ کے ناجائز منافع خوروں کو ڈرا ناں سکا۔مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا رمضان سے ایک دن 40روپے پاؤ لیموں 150روپے پاؤ۔ انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی معززین علاقہ راجہ مجیب اللہ ستی، اشر ف کیانی اور دیگر کا شدید احتجاج ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر کے سبزی فروٹ کے تاجروں نے قصابوں کا روپ دھا ر لیا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے لگے لاک ڈوان کی وجہ سے بے روزگار، غریب، مفلس روزئے داروں کو دوکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگئے عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے رمضان المبارک سے ایک دن قبل 40روپے پاؤ بکنے والا لیموں 150روپے پاؤ میں بکنے لگے،کیلا200روپے درجن، خربوزہ 140، لیموں 600،سیب 200،کینو240،کھجور240روپے کلومیں فروخت ہونے لگاتمام اشیاء لاک ڈاؤن سے ستائی ہوئی عوام کی پہنچ سے دور ہیں جبکہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی معززین علاقہ راجہ مجیب اللہ ستی، اشر ف کیانی اور دیگر کا شدید احتجاج ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button