London; The Coronavirus epidemic has so far claimed 287 lives of British Pakistani in the UK
کورونا وائرس کی وبا، برطانیہ میں اب تک 287 پاکستان نژاد افراد جان کی بازی ہار گئے
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ) —- برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب اب تک ہونے والی اموات میں کم از کم تین سو پاکستان نژاد بھی اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے16فیصد سے زائد کا تعلق بی اے ایم ای، بلیک اینڈ ایشین مائنارٹی ایتھنک کمیونٹیز سے ہے۔ 19اپریل تک ہونے والی13 ہزار،918اموات میں سے 10ہزار244سفیدفام، 2ہزار252کا تعلق بی اے ایم ای سے تھا، جن کا تناسب6فیصد بنتا ہے جبکہ دیگر10فیصد کا تعلق دیگر اقلیتوں سے تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق نسلی اقلیتوں میں بھارت نژاد420افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جوکہ مجموعی تعداد کا تین فیصد بنتا ہے، جس کے بعد407بلیک کیریبن، 287پاکستانی، 263 افریقنز، 217دیگر اشیائی پس منظر رکھنے والے 131سیاہ فام89بنگلہ دیشی، 50چینی اور388دیگر اقلیتی گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
London; According to report by National health services, The Coronavirus epidemic has so far claimed 287 lives British Pakistani in the UK.